پاکستانی بیٹ کا ایک اور حملہ،دو فوجی ہلاک،دو زخمی

پونچھ//پاکستانی فوج کے چھاپہ مار دستے بارڈر ایکشن ٹیم(بیٹ) نے کل پونچھ میں کئے گئے ایک اچانک حملے میں انڈین آرمی کے دو جوانوں کو ہلاک کردیا ہے،تاہم فوج نے جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور کے مارے جانے کا دعویٰ کیا ہے۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جمعرات کو قریب دو پہر دو بجے کے قریب پاکستانی فوجکی باڈر ایکشن ٹیم سے منسلک کم از کم دو اہلکاروں نے قریب 600 فٹ ”بھارتی حدود“ میں داخل ہوکر فوج کی ایک گشتی پارٹی پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں دو فوجی اہلکار موقع پر ہی ہلاک اور دو اہلکار زخمی ہوئے۔ان ذرائع نے بتایا کہ فوجی جوانوں نے فوری جوابی فائرنگ کرکے ایک حملہ آور کومار گرایا ہے۔

واضح رہے کہ بیٹ کے اسی طرح کے ایک حملے میں گزشتہ ماہ بی ایس ایف کے دو اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔بتایا جاتا ہے کہ بیٹ نے ان دونوں کی نوشیں مسخ کرکے چھوڑ دی تھیں۔بیٹ کے اس حملے کے بعد سے ایل او سی پر کشیدگی جاری ہے۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ طرفین کے مابین گولہ باری کے تبادلے کے درمیان پاکستانی فوج کی چوکیوں سے بھی فائرنگ شروع ہوئی جس کے نتیجے میں بیٹ کا ایک اہلکار فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔دفاعی ترجمان نے بتایا ”یہ پاکستان کی طرف سے پونچھ میں امسال ہونے والی تیسری بیٹ ایکشن تھی“۔چکاداں باغ کے قریب لائن آف کنٹرول پر رات دیر گئے تک دونوں طرف سے فائرنگ اور گولہ باری جاری تھی۔واضح رہے کہ بیٹ کے اسی طرح کے ایک حملے میں گزشتہ ماہ بی ایس ایف کے دو اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔بتایا جاتا ہے کہ بیٹ نے ان دونوں کی نوشیں مسخ کرکے چھوڑ دی تھیں۔بیٹ کے اس حملے کے بعد سے ایل او سی پر کشیدگی جاری ہے۔

 

Exit mobile version