بھارتی میڈیا کشمیر میں آگ لگا رہا ہے

سرینگر// بھارتی ٹیلی ویژن چینلوں کی اشتعال انگیز رپورٹنگ اور تجزیہ نگاری سے ناراض ہوکر پی ڈی پی کے سینئر لیڈر اور ریاست میں وزیرِ تعلیم الطاف بخاری نے ان چینلوں پر وادی کی صورتحال بگاڑنے کا الزام لگایا ہے۔اُنہوں نے کہا ہے کہ یہ چینل وادی میں آگ لگانے کا کام کررہی ہیں۔این اے آئی کی چھاپہ ماری سے متعلق ریاستی و مرکزی سرکار کے بیچ اخلافات کی خبروں کو رد کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ دونوں سرکاریں ہر معاملے کو لیکر ایک سوچ رکھتی ہیں۔

” خدا را کشمیر اور کشمیریوں کو امن سے رہنے دیں کیونکہ ہم امن پسند لوگ ہیں لیکن میڈیا والے آگ لگا کر کشمیر کو تباہ کر رہے ہیں“۔

سرینگر میں ایک تقریب کے دورانذرائع ابلاغ کے نمائندوںسے بات کرتے ہوئے بخاری نے کہا” کشمیر میں جو بھی آگ لگی ہے اُس کے لئے براہِ راست نیشنل ٹی وی چینلز ذمہ دارہیں جو جھوٹی خبریں چلا کر ہندستان میں اپنا ٹی آر پی بڑھانا چاہتے ہیں۔چینلز کو سچ کہنے سے کوئی نہیں روک سکتا لیکن جھوٹی خبریں نہیں چلائی جانی چاہیئے اورکشمیر میں جو کچھ اچھا ہے اُسے بھی دکھایا جانا چاہیئے“۔اُنہوں نے کہا” خدا را کشمیر اور کشمیریوں کو امن سے رہنے دیں کیونکہ ہم امن پسند لوگ ہیں لیکن میڈیا والے آگ لگا کر کشمیر کو تباہ کر رہے ہیں“۔اُنہوں نے کہا کہ ایسا (این اے آئی کی چھاپہ ماری)کشمیر میں ہی نہیں ہواملک کے دیگر حصوں میں بھی کئی معاملات کے دوران این آئی اے نے چھاپہ ماری کی ہے۔لیکن این ائی اے کی اس چھاپہ ماری کو نیشنل ٹیلی ویڑنل چینل بڑھا چڑھا کر پیش کر رہے ہیں جبکہ ان چینلوں پر غلط اور من گھڑت خبروں کے ذریعے کشمیری عوام کی عزت کے ساتھ کھیلا جا رہا ہے۔

الطاف بخاری نے معروف ہوٹل مالک اور کاروباری مشتاق چایا کے گھر این اے آئی کی جانب سے چھاپہ مارے جانے سے متعلق خبریں چلائے جانے پر زبردست ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مسٹر چایا ایک عزت دار کاروباری ہیں اور اُنکے یہاں چھاپہ مارے جانے کی جھوٹی خبریں صبح سے ہی چلائی جارہی ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ تحقیقات کے معاملے میں مرکزی سرکار اور ریاستی سرکار کا ایک ہی موقف ہے اور وہ یہ ہے کہ قانون اپنا کام کرے گا۔

Exit mobile version