بھارت کا پاکستانی چوکیوں کی تباہی کا دعویٰ،پاکستان کی تردید

نئی دہلی//انڈین آرمی نے جموں کشمیر میں لائن آف کنٹرول(ایل او سی)کے نو شہرہ سیکٹر میں ایک زبردست فوجی کارروائی میں پاکستانی فوج کی کئی چوکیوں کو تہس نہس کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے اس سلسلے میں ایک ویڈیو جاری کردیا ہے۔ثبوت کے بطور جاری کئے گئے میں کسی جنگلی علاقے میں دھماکوں کی آواز سُنی جاسکتی ہے اور دھواں اُٹھنے کے ساتھ ساتھ آگ کے شعلے دیکھے جاسکتے ہیں۔ پاکستان نے تاہم اس دعویٰ کی تردید کی ہے۔

منگل کو فوج کے ترجمان میجر جنرل اشوک نرولا نے ایک ہنگامی پریس کانفرنس کا انعقاد کرکے صحافیوں کو بتایا کہ فوج نے گزشتہ برس کی سرجیکل سٹرائیک کی طرز پر ایک بار پھر پاکستانی زیر انتظام کشمیر میں پاکستانی فوج کی اُن چوکیوں کو نشانہ بنایا ہے جو، بقول اُن کے، دراندازی میں جنگجووں کی اعانت کرتی تھیں۔اُن کا کہنا تھا کہ یہ کارروائی(پاک فوج کو)”سزا کے بطور“ انجام دی گئی۔اس ضمن میں اُنہوں نے ایک ویڈیو بھی جاری کی جس میں بظاہر ایک گھنے جنگل والے علاقے میں زوردار دھماکوں کی آواز سُنی جاسکتی ہے اور اس میں دھویں کے ساتھ ساتھ آگ کے بلند شعلے بھی نظر آتے ہیں۔

پاکستانی فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اس دعوے کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوشیرا سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر پاکستانی پوسٹ تباہ کرنے اور پاکستانی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر شہریوں پر فائرنگ کا انڈین دعویٰ جھوٹا ہے۔

میجر جنرل نے کہا کہ یہ کارروائی ایل او سی کے اُس پار راجوری کے نوشہرہ سیکٹر میں انجام دی گئی ہے۔جب اُن سے یہ پوچھا گیا کہ کارروائی کب انجام دی گئی تو اُنہوں نے کہا”حال ہی میں ،یہ ایک تازہ کارروائی ہے“۔فوجی ترجمان کا کہنا تھا”لائن آف کنٹرول کے اُس پار اس طرح کی تادیبی کارروائیاں عمل میں لائی جاتی ہیں، یہ ہماری دہشت گرد مخالف حکمت ِعملی کا حصہ ہے تاکہ جنگجووں کی تعداد میں کمی لائی جائے اور کشمیری نوجوان غلط راستوں کا انتخاب نہ کریں“۔میجر جنرل نرولا نے کہا کہ ایل او سی پر انڈین آرمی کا غلبہ ہے اور تازہ کارروائی اس بات کا برملا ثبوت ہے۔اُنہوں نے کہا کہ” سزا کے بطور“ انجام دی گئی اس کارروائی کے دوران پاکستانی فوج کی کئی چوکیوں کو تہس نہس کردیا گیاجو کہ ویڈیو میں بھی صاف نظر آتا ہے۔

اس سے پہلے گذشتہ برس ستمبر میں بھارتی فوج نے پاکستانی سرزمین پر ”سرجیکل سٹرائیکس” کرنے کا دعویٰ بھی کیا تھا لیکن اس وقت میڈیا کے مطالبات کے باوجود کوئی ویڈیو جاری نہیں کی گئی تھی۔

تاہم پاکستانی فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اس دعوے کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوشیرا سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر پاکستانی پوسٹ تباہ کرنے اور پاکستانی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر شہریوں پر فائرنگ کا انڈین دعویٰ جھوٹا ہے۔

اس سے پہلے گذشتہ برس ستمبر میں بھارتی فوج نے پاکستانی سرزمین پر ”سرجیکل سٹرائیکس” کرنے کا دعویٰ بھی کیا تھا لیکن اس وقت میڈیا کے مطالبات کے باوجود کوئی ویڈیو جاری نہیں کی گئی تھی۔پاکستان نے اُس وقت بھی اُنکے علاقے میں کسی قسم کی سرجیکل اسٹرائیک ہونے سے صاف انکار کیا تھا اگرچہ بھارت اس حوالے سے اپنے دعویٰ پر قائم ہے اور حکمران بھارتیہ جنتا پارٹی اسکا انتخابات کے دوران فائدہ اُٹھانے کی کوشش بھی کر چکی ہے۔

Exit mobile version