عالمی عدالت نے کلبھوشن کی پھانسی پر روک لگادی

ہیگ// بلوچستان میں پکڑے گئے مبینہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادو کی سزائے موت پر عالمی عدالت نے فی الحال روک لگادی ہے۔نیدرلینڈز کے شہر دی ہیگ میں قائم عالمی عدالتِ انصاف نے انڈین نیوی کے سابق اہلکار اور جاسوس كلبھوشن جادھو کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ عدالت کا فیصلہ آنے تک کلبھوشن کو پھانسی نہیں دی جا سکتی۔

پاکستان نے انڈین نیوی کے سابق افسر کو جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا ہوا ہے اور ایک فوجی عدالت نے اُنہیں سزائے موت سُنائی ہوئی ہے تاہم بھارت نے اُنکے بچاو کے لئے عالمی عدالتِ انصاف کا دروازہ کھٹکھٹایا ہوا ہے۔پاکستان نے گزشتہ دنوں کہا تھا کہ یہ معاملہ عالمی عدالتِ انصاف کی دسترس سے باہر ہے تاہم بھارت کو فی الحال اس پھانسی کو رکوانے میں کامیابی ملی ہے۔پاکستان کا ابھی اس فیصلے پر کوئی ردِ عمل سامنے نہیں آیا ہے۔

Exit mobile version