کشمیریوں کو محتاج بنایا جا رہا ہے:فاروق

نیشنل کانفرنس کے صدر اور سابق وزیرِ اعلیٰ فاروق عبداللہ نے سرکار پر جموں کشمیر کے عوام کو بے اختیار اور محتاج بنانے کے درپے ہونے کا الزام لگایا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ سابق ریاست میں جاری ’بلڈوزر مہم‘ اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

نیشنل کانفرنس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ پارٹی کارکنوں کی ایک میٹنگ کے دوران بولتے ہوئے فاروق عبداللہ نے کہا کہ ’جہاں جموں کشمیر میں لوگ سررکار کے مختلف اقدامات سے پہلے سے مایوسی کا شکار تھے وہیں جاری بلڈوزر مہم نے لوگوں کو خوفزدہ اور ہراساں کر دیا ہے‘‘۔

جموں کشمیر میں سرکار نے ایک انتہائی خوفناک انداز میں بلڈوزر مہم چلائی ہے جسکے تحت کئی گھر گرائے گئے ہیں اور ہزاروں ایکڑ اراضی خالی کرائی گئی ہے جسے سرکار نے اپنی مللکیت بتایا ہے حالانکہ یہ زمینیں نسلوں سے اُن لوگوں کے زیرِ استعمال تھیں کہ جنہیں ابھی ’قابضین‘ قرار دیکر بے دخل کیا گیا ہے۔

اس موقع پر فاروق عبداللہ نے کہا ’ بلڈوزر مہم کا مقصد جموں و کشمیر کے عوام کو بے اختیار اور محتاج بنانا ہے‘۔ اُنہوں نے کہا ہے کہ اس مہم کو قوانین و ضوابط کی دھجیاں اُڑاتے ہوئے آمرانہ طریقہ سے چلایا جا رہا ہے اور’ ایک منصوبہ بند سازش کے تحت لوگوں میں تفرقہ ڈالا جارہاتھا‘۔

واضح رہے کہ جموں کشمیر میں سرکار نے ایک انتہائی خوفناک انداز میں بلڈوزر مہم چلائی ہے جسکے تحت کئی گھر گرائے گئے ہیں اور ہزاروں ایکڑ اراضی خالی کرائی گئی ہے جسے سرکار نے اپنی مللکیت بتایا ہے حالانکہ یہ زمینیں نسلوں سے اُن لوگوں کے زیرِ استعمال تھیں کہ جنہیں ابھی ’قابضین‘ قرار دیکر بے دخل کیا گیا ہے۔ اس مہم کے بہت زیادہ متنازعہ ہونے کے بعد اسے کسی حد تک سُست کردیا گیا ہے تاہم بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکار کچھ تبدیلیوں کے ساتھ اس مہم کو مزید تیز کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔

Exit mobile version