سرکار غریبی کے خاتمہ کیلئے پُرعزم

وزیرِاعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ حکومت غریبوں کو بااختیاربنانے پر توجہ مرکوز کررہی ہے تاکہ وہ قومی ترقی میں اپنا تعاون دے سکیں۔وزیرِاعظم نے کہا کہ ملک کی تیزتر ترقی کے لئے بہتر بنیادی ڈھانچے کی ضرورت ہے تاکہ حکومت ایک بڑی حکمت عملی کے طورپر بنیادی ڈھانچے کی ازسرنو تعمیر کرسکے۔

نئی دلی میں Economic Times کے عالمی کاروباری سربراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پی ایم مودی نے کہا کہ حکومت نے غریبوں کو خدمات کی فراہمی کو کس طرح بہتر بنایا جائے اور کس طرح فلاح وبہبودکی اسکیموں کابہتر طورپر نفاذ کیا جائے اسے ازسرنو ترتیب دیا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ ان کی حکومت نے پچھلے نو سالوں میں غریب کنبوں کو تین کروڑ پکے مکانات دئے ہیں، جس سے غریبوں کو اوپرلانے کے حکومت کے عز م کی عکاسی ہوتی ہے۔ وزیرِ اعظم مودی نے کہا کہ حکومت نے ہیرا پھیریکے بغیر فائدوں کی براہ راست منتقلی کے تحت 28 لاکھ کروڑروپے اب تک منتقل کئے ہیں۔وزیرِاعظم نے کہا کہ ملک کی تیزتر ترقی کے لئے بہتر بنیادی ڈھانچے کی ضرورت ہے تاکہ حکومت ایک بڑی حکمت عملی کے طورپر بنیادی ڈھانچے کی ازسرنو تعمیر کرسکے۔ اُنہوں نے کہاکہ پی ایم گتی شکتی نیشنل ماسٹر پلان نہ صرف یہ کہ بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کو تیز کررہی ہے بلکہ فروغ اور عوام کی ترقی پر بھی زوردے رہی ہے۔

 پی ایم مودی نے کہا کہ ملک میں ہردن48 کلومیٹرکی رفتار سے شاہراہیں تعمیر کی جارہی ہیں اور پانچ کلومیٹرسے زیادہ کی ریل لائنیں روزانہ تعمیر کی جارہی ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ آج بھارت نے دنیا کے سامنے فزیکل اورسوشل بنیادی ڈھانچے کی ترقی کا ایک نیا ماڈل پیش کیا ہے۔ حکومت کی نئے سرے سے تعمیرکی مثال پیش کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ 2014 میں ایک سو اضلاع جنہیں بہت ہی پسماندہ خیال کیا جاتا تھا، اب امنگوں والے اضلاع میں تبدیل ہوگئے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ ملک کے دیہی علاقوں میں صفائی ستھرائی کا احاطہ جو اُس وقت چالیس فیصد سے بھی کم تھا، ابسووچھ بھارت ابھیان کے تحت سو فیصد تک پہنچ گیا ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ ہرکسی کے مفاداتکا تحفظ کرتے ہوئے ہی دنیا بہتر بن سکتی ہے۔ مودی نے کہا کہ ان کی حکومت نے شہریوں کو ساتھ لے کر سچائی کے اصول کے ساتھ کام کیا ہے۔

Exit mobile version