• Latest
  • Trending
  • All
نواز شریف وزیرِ اعظم پاکستان نہ رہے !

نواز شریف کو 10سال قید،سوا ارب روپے جُرمانہ کی سزا

February 15, 2023

جموں کشمیر میں انتخابات کا اشارہ

March 3, 2023
برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

March 2, 2023
قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

March 2, 2023
کشمیرمیں حالات پہلی بار تو نہیں بگڑے ہیں:شاہ

دلی کی ٹیم جموں میں نہایت مصروف

March 2, 2023
سنہا لوگوں کو ٹیکس پر آمادہ کرنے کیلئے کوشاں

سنہا لوگوں کو ٹیکس پر آمادہ کرنے کیلئے کوشاں

February 28, 2023
آئی فون لیکر ڈیلیوری بوائے کا قتل

آئی فون لیکر ڈیلیوری بوائے کا قتل

February 22, 2023
”بھارت ماتا کی جئے“نہ کہنے والے انسانیت کے دشمن

کشمیریوں کو محتاج بنایا جا رہا ہے:فاروق

February 21, 2023
سونہ مرگ اور رام بن میں درجنوں مکانات تباہ

سونہ مرگ اور رام بن میں درجنوں مکانات تباہ

February 21, 2023
تُرکی میں تازہ زلزلے سے کئی عمارتیں منہدم

تُرکی میں تازہ زلزلے سے کئی عمارتیں منہدم

February 21, 2023
مودی مبصرین کو مایوس کرکے چلے گئے!

سرکار غریبی کے خاتمہ کیلئے پُرعزم

February 18, 2023
مژھل میں برفانی تودہ نوجوان کو کھا گیا

مژھل میں برفانی تودہ نوجوان کو کھا گیا

February 17, 2023
…اوراب 370 کو بھی چلینج،سپریم کورٹ تیار!

سُپریم کورٹ 370کی شنوائی کیلئے تیار

February 17, 2023
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کیجیے
  • ٹیم تفصیلات
11th Year of Publication
-18 °c
Monday, May 19, 2025
Tafseelat - تفصیلات
  • جموں کشمیر
  • بھارت
  • دیگر اہم خبریں
  • کھیل/سائنس
  • کاروبار/ سیاحت
  • مزید
    • انٹرویو
    • تازہ ترین
    • لطیفے/گھریلو ٹوٹکے
    • میٹھی مرچیں
    • آج کے کالم
    • تصویروں کی زبانی
No Result
View All Result
English
Tafseelat - تفصیلات
  • جموں کشمیر
  • بھارت
  • دیگر اہم خبریں
  • کھیل/سائنس
  • کاروبار/ سیاحت
  • مزید
    • انٹرویو
    • تازہ ترین
    • لطیفے/گھریلو ٹوٹکے
    • میٹھی مرچیں
    • آج کے کالم
    • تصویروں کی زبانی
No Result
View All Result
Tafseelat - تفصیلات
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

نواز شریف کو 10سال قید،سوا ارب روپے جُرمانہ کی سزا

تفصیلات نیوز ڈیسک by تفصیلات نیوز ڈیسک
February 15, 2023
in تازہ ترین, دیگر اہم خبریں
1 min read
0
نواز شریف وزیرِ اعظم پاکستان نہ رہے !
51
SHARES
147
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد // احتساب عدالت نے باالآخر ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ سناتے ہوئے سابق وزیرِ اعظم میاں نوازشریف کو دس سال قید ، 8 ملین پاونڈ جرمانہ(ایک ارب اٹھائیس کروڑ اور تراسی ہزار پاکستانی لاکھ روپے تقریباً) کی سزا سنائی ہے۔ نواز شریف کے ساتھ ساتھ انکی صاحبزادی مریم نواز اور کیپٹن صفدر کو باالترتیب سات سال قید ، دو ملین پاونڈ ( بتیس کروڑ بیس لاکھ چھیاسی ہزار روپے تقریباً) ایک سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایون فیلڈ ریفرنس کا تحریری فیصلہ سو صفحات پر مشتمل ہےعدالت میں فیصلے میں ایوان فیلڈ فیلٹس بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم دے دیا ہے،احتساب عدالت کا فیصلہ آنے کے بعد مریم نواز اور کیپٹن صفدر 10 سال کیلیے نااہل ہو گئے ہیں تاہم مجرمان کے پاس اپیل دائر کرنے کیلئے ایک ماہ کا وقت ہے ۔

اس سے قبل ایون فیلڈ کا چار بار فیصلہ موخر کرنے کے بعد ساڑھے تین بجے فاضل جج کمرہ عدالت میں پہنچے تو میڈیا نمائندوں کو کمرہ عدالت سے باہر نکال دیا گیا اور دعویٰ کیاگیا کہ بند کمرے میں فیصلہ سنانا شروع کردیا گیا تاہم اب عدالتی عملے نے تردید کردی اور کہاہے کہ دراصل فیصلہ نہیں سنا رہے بلکہ مشاورت جاری ہے تاہم شام ساڑھے 4 بجے فیصلہ سنایا گیاہے۔

عدالت سے نکالے جانے پر میڈیا کے نمائندوں نے احتجاج شروع کردیا اور موقف اپنایا کہ 9 ماہ تک اوپن ٹرائل ہوا ہے لیکن آج جب اس کا حتمی مرحلہ تھا تو بند کمرے میں فیصلہ سنایا جارہاہے۔ بعدازاں عدالتی عملے نے واضح کیا کہ فیصلہ نہیں سنایا جارہا بلکہ وکلاء اور جج کے درمیان ڈسکشن چل رہی ہے ، عدالتی فیصلہ سناتے وقت میڈیا کو بھی بلا لیاجائے گا، اس وقت تک فیصلہ نہیں سنایا جارہا بلکہ مشاورت ہورہی ہے ، فیصلہ سنانے میں مزید تیس سے چالیس منٹ لگیں گے۔

نواز شریف نے ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ ایون فیلڈ اپارٹمنٹس لندن میں بیٹھ کر سنا۔ اس موقع پران کے صاحبزادے حسین نواز ، حسن نواز اور ان کی صاحبزادیاں مریم نواز اور اسما علی بھی موجود تھیں۔

فیصلہ سنانے سے پہلے سکیورٹی آفیشلز نے سکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد جج محمد بشیر کو بتایا جس کے بعد انہوں نے عدالت میں آکر فیصلہ سنایا۔ فیصلے سے قبل ہی احتساب عدالت کا کمرہ نمبر ایک فیصلہ سننے والوں سے کھچا کھچ بھر چکا تھا۔ مسلم لیگ ن کا کوئی بھی اہم رہنما فیصلہ سننے کیلئے عدالت نہ آیا۔ صبح جس وقت پہلی بار فیصلہ موخر کیا گیا تو اس وقت آصف کرمانی عدالت میں موجود تھے جبکہ جمعہ کے بعد ڈاکٹر طارق فضل چوہدری فیصلہ سننے پہنچے تھے۔لائیو دیکھئے

دوسری جانب میاں نواز شریف نے ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ ایون فیلڈ اپارٹمنٹس لندن میں بیٹھ کر سنا۔ اس موقع پران کے صاحبزادے حسین نواز ، حسن نواز اور ان کی صاحبزادیاں مریم نواز اور اسما علی بھی موجود تھیں۔ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار بھی فیصلے کے وقت ایون فیلڈ اپارٹمنٹس میں ہی موجود تھے ، وہ مریم نواز کے ہمراہ ایک ہی گاڑی میں بیٹھ کر اپارٹمنٹس پہنچے تھے۔

خیال رہے کہ احتساب عدالت کی جانب سے ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ تین بار موخر کرنے کے بعد سنایا گیا ہے۔ ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ دوپہر ساڑھے 12 بجے سنایا جانا تھا تاہم جمعہ کا وقفہ کرتے ہوئے اسے ڈھائی بجے تک موخر کردیا گیا جس کے بعد ایک بار پھر فیصلہ موخر کرتے ہوئے تین بجے کا وقت دیا گیا۔ سہہ پہر تین بجے مقررہ وقت پر جج محمد بشیر عدالت میں آئے تو انہوں نے فریقین کے وکلا کو مخاطب کرکے کہا صفحات کی ترتیب لگانے اور فریقین کو فیصلے کی فوٹو کاپیاں فراہم کرنے کیلئے کچھ وقت درکار ہے۔ وکلا نے جج محمد بشیر سے کہا کہ وہ ایک مقررہ وقت دے دیں جس پر جج محمد بشیر نے ساڑھے تین بجے تک کا وقت لیا اور دوبارہ اپنے چیمبر میں چلے گئے۔ جب ساڑھے تین بجے تو جج محمد بشیر ایک بار کمرہ عدالت میں آئے اور عدالت کا جائزہ لینے کے بعد دوبارہ اپنے چیمبر میں واپس چلے گئے۔

یہ بھی پڑھئیں

نواز شریف کا پارٹی صدر بننے کا راستہ ہموار

 

Tags: Nawaz ShariefPakistanPMLPunishmentSupreme CourtVerdict
Share20Tweet13Share5Send
تفصیلات نیوز ڈیسک

تفصیلات نیوز ڈیسک

Related Posts

بھارت

جموں کشمیر میں انتخابات کا اشارہ

by نمائندہ تفصیلات
March 3, 2023
243
برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔
بھارت

برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

by تفصیلات نیوز ڈیسک
March 2, 2023
131
قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘
کاروبار/ سیاحت

قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

by نمائندہ تفصیلات
March 2, 2023
155
کشمیرمیں حالات پہلی بار تو نہیں بگڑے ہیں:شاہ
جموں کشمیر

دلی کی ٹیم جموں میں نہایت مصروف

by تفصیلات نیوز ڈیسک
March 2, 2023
134
سنہا لوگوں کو ٹیکس پر آمادہ کرنے کیلئے کوشاں
تازہ ترین

سنہا لوگوں کو ٹیکس پر آمادہ کرنے کیلئے کوشاں

by نمائندہ تفصیلات
February 28, 2023
143
  • Trending
  • Comments
  • Latest
کمیشن نہیں تنخواہ چاہیئے:فئیر پرائس شاپس کا مطالبہ

کمیشن نہیں تنخواہ چاہیئے:فئیر پرائس شاپس کا مطالبہ

February 3, 2021
کیا آپ کو قربانی کے مسائل معلوم ہیں؟

کیا آپ کو قربانی کے مسائل معلوم ہیں؟

August 19, 2018
سلمان کو پاکستان کا سونے کی بندوق کا تحفہ

سلمان کو پاکستان کا سونے کی بندوق کا تحفہ

February 18, 2019
پرواز سلطان ابنِ صفیؔ کا کرنل فریدی

پرواز سلطان ابنِ صفیؔ کا کرنل فریدی

February 1, 2021

کولگام میں 6کشمیری جاں بحق،2فوجی بھی ہلاک

1
بھاجپا سے ملکر پردے کے پیچھے بڑارول نبھایا:لون

بھاجپا سے ملکر پردے کے پیچھے بڑارول نبھایا:لون

1
مودی صاحب خُدا کا انتخاب ہیں،بھارت ماتا ہم سب کی ماں:مظفر بیگ

مودی صاحب خُدا کا انتخاب ہیں،بھارت ماتا ہم سب کی ماں:مظفر بیگ

1
دفعہ370کو دفع کرنے کا وقت آ  گیا ہے:بی جے پی

دفعہ 35-Aقصور کس کا ،ذمہ داری کس کی؟

1

جموں کشمیر میں انتخابات کا اشارہ

March 3, 2023
برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

March 2, 2023
قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

March 2, 2023
کشمیرمیں حالات پہلی بار تو نہیں بگڑے ہیں:شاہ

دلی کی ٹیم جموں میں نہایت مصروف

March 2, 2023
Tafseelat - تفصیلات

11th Year of Publication
Copyright © 2023 Tafseelat
Designed, Developed & Maintained by Acmosoft

Navigate Site

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کیجیے
  • ٹیم تفصیلات

Follow Us

No Result
View All Result
  • جموں کشمیر
  • بھارت
  • دیگر اہم خبریں
  • کھیل/سائنس
  • کاروبار/ سیاحت
  • مزید
    • انٹرویو
    • تازہ ترین
    • لطیفے/گھریلو ٹوٹکے
    • میٹھی مرچیں
    • آج کے کالم
    • تصویروں کی زبانی

11th Year of Publication
Copyright © 2023 Tafseelat
Designed, Developed & Maintained by Acmosoft

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
Go to mobile version