مشرف اور فاروق ستار کے کاغذاتِ نامزدگی مسترد

اسلام آباد// پاکستان کے سابق صدر اور آل پاکستان مسلم لیگ (اے پی ایم ایل) کے سربراہ جنرل (ر) پرویز مشرف کے کاغذات نامزدگی کو رد کرتے ہوئے انہیں الیکشن کمیشن نے انتخابات میں حصہ لینے سے روک دیا ہے۔ کمیشن نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے لیڈر ڈاکٹر فاروق ستار کے کاغذاتِ نامزدگی بھی مسترد کردئے ہیں اور یہ دونوں لیڈر آئیندہ انتخابات نہیں لڑ سکیں گے۔

سابق صدر نے آئندہ انتخابات کے لیے قومی اسمبلی کی نشست این اے 1 چترال سے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے تھے ۔

ریٹرننگ افسرنے سابق آرمی چیف اور اے پی ایم ایل کے سربراہ کے کاغذاتِ نامزدگی مسترد کر دیئے جن کی منظوری پرویز مشرف کی عدالت میں حاضری سے مشروط تھی۔ ڈاکٹر فاروق ستار دو مقدمات میں مفرور ہیں اورریٹرننگ افسر کے مطابق کاغذاتِ نامزدگی میں انہوں نے دونوں مقدمات چھپائے اوراپنی مفروری کے حوالے سے کوئی ذکر نہیں کیا۔ ڈاکٹر فاروق ستار کے پاس بہر حال کاغذاتِ نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف اپیل کرنے کا حق ہے ۔سابق صدر نے آئندہ انتخابات کے لیے قومی اسمبلی کی نشست این اے 1 چترال سے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے تھے ۔یاد رہے کہ 7 جون کو سپریم کورٹ نے سابق آرمی چیف ریٹائر جنرل پرویز مشرف کی تاحیات نااہلی کے خلاف درخواست کی سماعت میں سابق صدر کو وطن واپس بلاتے ہوئے ان کے کاغذات نامزدگی بھی وصول کرنے کا حکم دیا تھا۔

یہ بھی پڑھئیں

مشرف کو گرفتارنہ کرنے کی یقین دہانی ،الیکشن لڑنے کی اجازت

Exit mobile version