سعودی عرب میں فرقہ وارانہ سرگرمیاں،5سال قید30لاکھ جُرمانہ

ریاض// (نادیہ الفواز) سعوی عرب کے پراسیکیوٹر جنرل نے ملک میں تعصب کو ہوا دینے اور فرقہ وارانہ مہم جوئی کرنے والے عناصر کے خلاف سخت قانون منظور کیا ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق مملکت میں فرقہ وارانہ نعرے بازی کی تیاری، تعصب اور ملک دشمنی پر مبنی لٹریچر تیار کرنے اور اسے دوسروں تک پہنچانے والے عناصر کو پانچ سال قید یا 30 لاکھ ریال جرمانہ یا دونوں سزائیں دی جاسکیں گی۔

سعودی حکام کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ یا سوشل میڈیا کے ذریعے سعودی عرب میں نظام عام میں خلل ڈالنے، فرقہ واریت کو فروغ دینے، تعصبات کو ہوا دینے، مروجہ دینی آداب واقدار کے خلاف کام کرنے، شہریوں کی پرائیویسی میں مداخلت کرنے یا اس طرح کے دیگر جرائم میں ملوث افراد کو ان کے جرم کی حیثیت کے مطابق قید اور جرمانے یا دونوں سزائیں دی جاسکیں گی۔(بشکریہ العربیہ)

Exit mobile version