راولپنڈی// آئی ایس آئی کے ایک سابق سربراہ اسد دُرانی کے اپنے وقت کے راء چیف اے ایس دُلت کے ساتھ مشترکہ طور کتاب لکھنے سے ناراض پاکستانی فوج نے مسٹر دُرانی کو جنرل ہیڈکوارٹر (جی ایچ کیو) طلب کر لیا ہے۔ یہ دعویٰ نجی ٹی وی جیونیوز کے صحافی شاہ زیب خانزادہ نے کیا ہے اور کہا ہے کہ پاک فوج کی جانب سے اس کتاب پر تحفظات کا اظہار کیا جا رہا ہے ۔
اُنکے کے مطابق اسد دُرانی کی کتاب پر پاک فوج کی جانب سے تحفظات کا اظہار کیا جا رہا ہے ۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق اسد دُرانی نے ملٹری کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی ہے جس پر اُنہیں وضاحت دینا ہوگی۔ان ذرائع کے مطابق پاک فوج سمجھتی ہے کہ کتاب میں بہت سے موضوعات حقائق کے برعکس بیان کئے گئے ہیں اور اس پراسد دُرانی کو اپنی پوزیشن واضح کرنے کیلئے جی ایچ کیو طلب کیا گیا ہے ۔
آئی ایس آئی کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) اسد دُرانی نے سابق ‘راء’ چیف اے ایس دُلت کے ساتھ مل کر کتاب ‘دی سپائے کرونیکلز: راء، آئی ایس آئی اینڈ دی الوژن آف پیس’ لکھ کر سب کو حیران کردیا ہے۔
واضح رہے کہ آئی ایس آئی کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) اسد دُرانی نے سابق ‘راء’ چیف اے ایس دُلت کے ساتھ مل کر کتاب ‘دی سپائے کرونیکلز: راء، آئی ایس آئی اینڈ دی الوژن آف پیس’ لکھ کر سب کو حیران کردیا ہے۔ کتاب،جس کی حال ہی رسمِ اجرائیگی ہوئی ہے،میں پاکستان اور بھارت کے درمیان اہم معاملات پر بات کی گئی ہے۔کتاب میں جن معاملات پر روشنی ڈالی گئی ہے، اُن میں کرگل آپریشن، ایبٹ آباد میں امریکی نیوی سیلز کا اُسامہ بن لادن کو جاں بحق کرنے کا آپریشن، کلبھوشن یادو کی گرفتاری، حافظ سعید، کشمیر، بُرہان وانی اور دیگر معاملات شامل ہیں۔