بیجنگ// چین کے ایک پہاڑی علاقے گوانگ ژی میں شدید ژالہ باری ہوئی جس میں انڈے کے سائز کے اولے دیکھ کر لوگ حیران و پریشان ہو کر رہ گئے ہیں ۔چین میں گزشتہ دنوں ہونے والی شدیدژالہ باری نے جہاں عام عوام کومحفوظ مقامات پر پناہ لینے پر مجبور کردیا وہیں اس اچانک افتاد سے کئی افراد زخمی بھی ہوگئے ۔
پہاڑی علاقے گوانگ ژی میں انڈے کے برابر برفیلی گیندوں کی برسات نے ایک طرف عوام کو مشکلات میں ڈالا وہیں ان دیوہیکل اولوں کی بیس منٹ طویل برسات نے لوگوں کو گھروں میں مقید کر دیا۔لوگ نہ صرف ان اولوں کی وجہ سے حیران دکھائی دئیے بلکہ اپنے پالتو جانوروں کو بھی محفوظ مقام پر منتقل کرتے رہے ۔