سعودی عرب کے 150سالہ شخص کا انتقال

ریاض// سعودی عرب میں147 سالہ طویل العمر شخص، شیخ علی القامی جو غالباََ دنیا کے بزرگ ترین شخص تھے،انتقال کر گئے ہیں ۔بزرگ شخص کا انتقال دماغ کی نس پھٹ جانے کی وجہ سے ہوا ہے۔بین الاقوامی خبررساں اداروں کی رپورٹوں کے مطابق شیخ علی نے پوری زندگی سادگی سے گزاری ، ان کو مشینی گاڑیوں سے نفرت تھی حتیٰ کہ وہ اپنے شہر اباحا سے مکہ مکرمہ بھی پیدل جایا کرتے تھے اور اس مقصد کی لئے 600کلو میٹر کا فاصلہ طے کرتے تھے ۔ ان رپورٹوں کے مطابق شیخ علی ،شاہ عبدالعزیز کے دور میں 38برس کے تھے ۔

انہوں نے کبھی بازار کی غذا نہیں کھائی وہ اپنے کھیت کی سبزیاں کھایا کرتے تھے ۔اسی طرح اپنے ہی فارم ہاو¿س کے مویشیوں کا گوشت زندگی بھر استعمال کرتے رہے ۔القامی خاندان کے مطابق وہ آج کے دور کے لوگوں اور حالات زندگی سے مطمعین نہیں تھے یہاں تک کہ انتقال کرنے سے قبل انہوں نے کہا تھا ”ماضی میں زندگی بہت حسین تھی،آج کل چیزیں اور انسان بہت مختلف ہیں۔میرے زمانے کا اب کوئی باقی نہیں رہا لہٰذا میں آجکل کے لوگوں میں اکیلا محسوس کرتا ہوں“۔

Exit mobile version