عمران خان نے خفیہ طور اپنی پیرنی کے ساتھ شادی رچائی!

سرینگر // کرکٹر سے سیاستدان بنے اور تحریکِ انصاف کے چیرمین عمران خان نے چُپکے سے ایک اور رچائی رچائی ہے۔ خان نے اب کی بار اپنی “روحانی پیشوا” بشریٰ بی بی کو اپنی دلہن بنایا ہے جنہوں نے حال ہی اپنے سرکاری ملازم سابق شوہر سے علیٰحدگی اختیار کی تھی۔

دی نیوز نے اپنے معتبر اور با اختیار ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ عمران خان یکم جنوری کو ایک پارٹی کارکن مولوی اور اپنے ترجمان سمیت دلہن کی دوست فرحہ جبین کے گھر پہنچ گئے جہاں مذکورہ مولوی نے دونوں کا نکاح پڑھایا۔ بتایا جاتا ہے کہ عمران خان گذشتہ دو سال سے بشریٰ بی بی کے پاس “روحانی فیض”حاصل کرنے کیلئے جاتے تھے ۔خان کے ترجمان نے اس شادی اور ایسی کوئی تقریب منعقد ہونے سے انکار کیا ہے تاہم مولوی نے دی نیوز کے پوچھے جانے پر اس بارے میں کچھ بھی کہنے سے معذرت ظاہر کی ہے۔ انہوں نے تاہم اس خبر سے صاف انکار کرنے سے بھی انکار کیا ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ عمران خان گذشتہ دو سال سے بشریٰ بی بی کے پاس “روحانی فیض”حاصل کرنے کیلئے جاتے تھے ۔

عمران خان کی روحانی پیشوا بشریٰ بی بی کے صاحبزادے محمد موسیٰ مانیکا نے شادی کی خبروں کو غلط قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ اس میں کوئی صداقت نہیں ہے ۔نجی ٹی وی جیونیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موسیٰ مانیکا کاکہناتھا کہ یہ خبر درست نہیں ہے ،کوئی نکاح نہیں ہواہے ۔ انہوں نے کہا “میں نے اپنی والدہ سے اس بارے میں بات کی ہے اور انہوں نے مجھے بتایا کہ کوئی شادی نہیں ہوئی اور یہ سب بے بنیاد خبریں ہیں”۔ فرحہ جبین کے گھر میں تقریب کے حوالے سے سوال پر موسیٰ مانیکا کا کہناتھا کہ ان کے گھر میں کوئی تقریب نہیں ہوئی ہے ۔

اگر یہ سچ ہے تو پھر یہ تحریکِ انصاف کے سربراہ کی تیسری شادی ہے۔ انہوں نے پہلی شادی ایک انگریز عورت جمائمہ خان کے ساتھ کی تھی جو نو سال کے بعد ٹوٹ گئی ۔ بعد ازاں 2015 میں انکے خفیہ طور، اُسوقت کی ایک ٹیلی ویژن اینکر، ریحام خان کے ساتھ نکاح کرنے کی خبر آئی جسکی انہوں نے تردید کی لیکن بعدازاں محض آٹھ دن کے بعد بڑے طمطراق کے ساتھ اُنہیں دلہن کا جوڑا پہنا کر سوشل میڈیا پر تصاویر جاری کردیں۔ یہ شادی محض دس ماہ کیلئے ٹک پائی جسکے بعد ریحام خان کے ساتھ اُنکی علیٰحدگی ہوئی۔

Exit mobile version