سرینگر میں خواتین کیلئے قران خوانی کا کریش کورس!

سرینگر// قرانی تعلیمات کو عام کرنے کیلئے سرگرم ایک دینی تنظیم نے موسم سرما میں خواتین کو قران خوانی کے بنیادی اصول سکھانے کیلئے ایک خصوصی کورس مرتب کردیا ہے جسکے لئے امیدواروں کا اندراج جلد ہی شروع ہونے جارہا ہے۔ تنظیم کا کہنا ہے کہ خصوصی کورس میں شرکت کرنے والی خواتین فارغ ہونے پر نہ صرف بہتر طور قران پڑھ پاتی ہونگی بلکہ اُنہیں قران کا مختصر تعارف بھی دیا جائے گا تاکہ وہ روز مرہ کی زندگی میں اس سے رہنمائی حاصب کرکے ایک بہتر اور صالح سماج میں اپنا حصہ ڈال سکیں۔

قران پڑھنے کے کئی مسلمہ اصول ہیں جن سے واقفیت رکھے بغیر قران پڑھنا محال ہے اور ماہرین کا ماننا ہے کہ قران خوانی معمولی اعراب کا فرق یا الفاظ کی غلط ادائیگی آیاتِ قران کے معنیٰ خلط ملط کرسکتا ہے اور یوں قاری مستفید ہونے اور ثواب کمانے کی بجائے گناہ گار ہوسکتا ہے۔

انجمن خدام القران نامی تنظیم کے مطابق 5 دسمبر سے شروع ہونے جارہے اس کورس سے مستفید ہونے کیلئے خواہشمند خواتین 4 دسمبر تک اپنا اندراج کرواسکتی ہیں۔ تنظیم کے مطابق مصطفیٰ آباد کالونی زکورہ (نزد جامع مسجد) اور گلشن آباد زکورہ (نزد گورنمنٹ پرائمری اسکول) میں دو مراکز قائم کئے گئے ہیں جہاں قرانی تعلیم دی جائے گی۔ تنظیم سے وابستہ ماہرینِ قران نے تین مہینوں میں پڑھائے جانے والے خصوصی نصاب مرتب کیا ہے جسکے تحت خواتین کو قران خوانی کے بنیادی اصول،جسے تجویدِ قران کہا جاتا ہے،سکھائے جائیں گے۔ واضح رہے کہ قران پڑھنے کے کئی مسلمہ اصول ہیں جن سے واقفیت رکھے بغیر قران پڑھنا محال ہے اور ماہرین کا ماننا ہے کہ قران خوانی معمولی اعراب کا فرق یا الفاظ کی غلط ادائیگی آیاتِ قران کے معنیٰ خلط ملط کرسکتا ہے اور یوں قاری مستفید ہونے اور ثواب کمانے کی بجائے گناہ گار ہوسکتا ہے۔

انجمنِ خدام القران کے ذرائع کے مطابق کورس کی تکمیل پر امیدواروں کا باضابطہ امتحان لیا جائے گا اور کامیاب پانے والوں کو اسناد جاری کی جائیں گی۔ان ذرائع کے مطابق یہ کورس خاص طور سے اُن خواتین کیلئے مرتب کیا گیا ہے کہ جو عام حالات میں مصروف رہتی ہیں اور جنکے لئے سردیوں کے دوران ہی کچھ وقت دستیاب ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  ہندوارہ میں قران سمجھنے کیلئے عربی زبان کی کلاس کا اہتمام!

Exit mobile version