حافظ سعید کو ختم کرنے کیلئے 8کروڑ کی سپاری دی گئی!

لاہور// پاکستانی حکام نے انکشاف کیا ہے کہ ایک غیر ملکی خفیہ ایجنسی جماعت الدعوہ کے بانی حافظ محمد سعید کو ختم کرنے کا منصوبہ بناچکی ہے اور اسکے لئے 8کروڑ روپے کی سپاری دی گئی ہے۔حکام نے تاہم پنجاب کے محکمہ داخلہ کو اپنے گھر میں نظربندسعید کی سکیورٹی بڑھا دینے کی ہدایت دی ہے۔

انسدادِ دہشت گردی کی قومی اتھارٹی کی جانب سے لکھے گئے ایک سنسنی خیز خط میں پنجاب کے محکمہ داخلہ کو خبردار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ غیر ملکی ایجنسی نے حافظ سعید کے قتل کیلئے دو افراد کو 8کروڑ روپے کی سپاری دے دی ہے۔یہ ظاہر نہیں کیا گیا ہے کہ جماعت الدعوہ اور لشکرِ طیبہ کے بانی کے قتل کیلئے کس ملک کی ایجنسی سرگرم ہے اور کرایہ کے قاتل کون ہیں کہ جنہوں نے اس کام کیلئے خطیر رقم حاصل کرلی ہے۔تاہم پنجاب کو ہدایت دی گئی ہے کہ حافظ سعید کی سکیورٹی مزید سخت کر دی جائے اور انکی حفاظت یقینی بنائی جائے۔

انسدادِ دہشت گردی کی قومی اتھارٹی کی جانب سے لکھے گئے ایک سنسنی خیز خط میں پنجاب کے محکمہ داخلہ کو خبردار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ غیر ملکی ایجنسی نے حافظ سعید کے قتل کیلئے دو افراد کو 8کروڑ روپے کی سپاری دے دی ہے۔

حافظ محمد سعید 30جنوری سے اپنے گھر میں نظربند ہیں اور محکمہ داخلہ نے گذشتہ ماہ انکی گھریلو نظربندی میں،26نومبر تک کیلئے، مزید ایک ماہ کی توسیع کی ہے۔محکمہ داخلہ نے کہا تھا کہ انہیں رہا کیا گیا تو وہ امن و قانون کا مسئلہ پیدا کرسکتے ہیں لہٰذا انہیں مزید ایک ماہ کیلئے گھر میں نظربند رکھا جائے۔حافظ محمد سعید کسی طرح کی دہشت گردی میں ملوث ہونے سے انکار کرتے رہے ہیں تاہم امریکہ نے انہیں 2014میں دہشت گرد قرار دیا ہوا ہے اور ان پر دس لاکھ امریکی ڈالر کا انعام رکھا گیا ہے۔

Exit mobile version