بیگم اردگان کو دیکھ کر روہنگیا مسلمان روپڑے

ڈھاکہ // برما نے روہنگیا مسلمانوں پر ظلم و بربریت کے پہاڑ توڑ دیئے ہیں جس کے باعث لاکھوں مسلمان بنگلہ دیش اور دیگر ممالک کی طرف ہجرت کرنے پر مجبور ہیں تاہم بنگلہ دیش کی جانب سے بھی ان کے ساتھ خاطر خواہ سلوک نہیں کیا جارہاہے ،بنگلہ دیشی حکومت کا کہناتھا کہ ہمارے پاس وسائل کی کمی ہے جس پر تر ک صدر طیب اردگان میدان میں آئے اور انہوں نے تمام اخراجات برداشت کرنے کا اعلان کیا ۔

تصاویر میں دیکھا جا سکتاہے کہ روہنگیا مسلمان خواتین انہیں دیکھ کر خود کو روک نہ پائیں اور ان کے گلے سے لگ کر رونے لگ گئیں جبکہ آمنہ اردگان سے بھی ان کی حالت دیکھی نہ گئی اور ان کی آنکھوں سے بھی آنسو بہنے لگے ۔

تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش میں رہنگیا مسلمان بے سروسامانی کی حالت میں موجود ہیں جہاں ان کے کھانے پینے اور رہنے کیلئے کوئی اچھا نظام موجود نہیں ہے تاہم ایسی صورتحال میں ترکی کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات انتہائی قابل تحسین ہیں ،ترک صدر رجب طیب اردگان کی اہلیہ آمنہ اردگان روہنگیا مسلمانوں کو مکمل حمایت کی یقین دہانی کروانے کیلئے ان سے ملنے بنگلہ دیش پہنچ گئی ہیں ۔جہاں انہوں نے روہنگیا خواتین سے ملاقات کی اور انہیں مکمل سپورٹ فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی ۔

ذرائع کے مطابق جونہی آمنہ اردگان کی تصاویر رہنگیا مسلمانوں کے ساتھ سوشل میڈیا پر آئیں تو وائرل ہو گئیں اور ان کے اس اقدام کو بے انتہا سراہا جارہاہے ۔تصاویر میں دیکھا جا سکتاہے کہ روہنگیا مسلمان خواتین انہیں دیکھ کر خود کو روک نہ پائیں اور ان کے گلے سے لگ کر رونے لگ گئیں جبکہ آمنہ اردگان سے بھی ان کی حالت دیکھی نہ گئی اور ان کی آنکھوں سے بھی آنسو بہنے لگے ۔

Exit mobile version