دوبئی // پاکستان کی ریاست پنجاب کے انفارمیشن ٹیکنالوجی نے دوبئی پولس کو جدید تیکنالوجی فراہم کرنے کیلئے اسکے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کردئے ہیں۔ معاہدے کے مطابق دوبئی پولس پاکستانی پنجاب سے جدید تیکنالوجی حاصل کرکے اسے اپنے یہاں استعمال کرے گی۔
” یہ لمحہ پاکستان کے لئے قابل فخر ہے کیوں کہ حکومت پنجاب نے دوبئی پولیس کو ٹیکنالوجی میں معاونت فراہم کرے گی۔ “
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ”ٹوئٹر “ پر ٹویٹ کرتے ہوئے پنجاب آئی ٹی بورڈ کے چیرمین ڈاکٹر عمر سیف نے بتایا ہے ” یہ لمحہ پاکستان کے لئے قابل فخر ہے کیوں کہ حکومت پنجاب نے دوبئی پولیس کو ٹیکنالوجی میں معاونت فراہم کرے گی۔ “ پنجاب آئی ٹی بورڈ اور دوبئی پولیس کے درمیان معاہدہ ہوگیا ہے اور اس حوالے سے دوبئی پولیس کے چیف اور پنجاب آئی ٹی بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر عمر سیف نے مفاہمت کی ایک یاداشت پر دستخط کر دئیے ہیں۔