لندن // پاکستان کے سابق وزیراعظم نوازشریف کی اہلیہ اور این اے 120 کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ نون کی امیدوار بیگم کلثوم نواز کی صحت کے بارے میں لندن سے انتہائی تشویش ناک خبر آ گئی ،ڈاکٹرز نے پاکستان کی سابق خاتون اول کو گلے کا کینسر تشخیص کیا ہے ۔
برطانوی ڈاکٹرز نے بیگم کلثوم نواز رپورٹس کے بعد گلے کا کینسر تشخیص کیا ہے جس کا علاج ممکن ہے
نجی ٹی وی چینل ’’جیونیوز ‘‘ کے مطابق نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کے ایک ہفتہ قبل الیکشن کمیشن نے این اے 120کے ضمنی انتخاب کیلئے مسلم لیگ ن کی نامزد امیداور کے طور پر ان کے کاغذات نامزدگی منظور کیےتھے ،بیگم کلثوم نواز اپنے کاغذات نامزدگی کے روز ہی اچانک لندن میں اپنے طبی معائنے کے لئے روانہ ہوئیں تھی جہاں ڈاکٹرز نے ان کے دورا ن علاج تین مختلف ٹیسٹ کیے گئے ، برطانوی ڈاکٹرز نے بیگم کلثوم نواز رپورٹس کے بعد گلے کا کینسر تشخیص کیا ہے جس کا علاج ممکن ہے ۔