چین نے بھارتی ملازمین کو نوکری سے نکال دیا

سرینگر// چین اور بھارت میں کشیدگی کے باعث چینی ٹیلی کام کمپنی نے دوحہ اور تہران میں بھارتی ملازمین کو نوکریوں سے فارغ کردیا ہے۔

بھارتی ملازمین کو نکالے جانے کی تصدیق نہیں کی گئی ہے تاہم سوشل میڈیا پر بھارتی ملازمین نے اپنی برطرفی پر رونا پیٹنا شروع کردیا ہے۔

پاکستان کی  جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ چینی ٹیلی کام کمپنی نے تہران اور دوحہ میں بھارتی شہریوں کو ملازمت سے فارغ کردیا ہے، ایران اور قطر کی جانب سے بھارتی ملازمین کو نکالے جانے کی تصدیق نہیں کی گئی ہے تاہم سوشل میڈیا پر بھارتی ملازمین نے اپنی برطرفی پر رونا پیٹنا شروع کردیا ہے۔ دیگر خلیجی ممالک سے بھی بھارتی ملازمین کو نکالے جانے کی اطلاعات ہیں، بھارتی ملازمین کو نوکریوں سے نکالے جانے کی وجہ سرحدی کشیدگی ہے۔

یہ بھی پڑھیئے چین کی بھارت کے خلاف جنگ کی تیاری

واضح رہے کہ گزشتہ کچھ ماہ سے سکم بارڈر پر دوکلام کے علاقے میں چینی اور بھارتی فوجیں آمنے سامنے ہیں اور دونوں ہی ممالک پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں ہیں۔ یہ تنازعہ اس وقت شروع ہوا جب بھارتی فوجی چینی حدود میں داخل ہوگئے جس کے بعد سے دونوں ملکوں کی فوجیں آمنے سامنے کھڑی ہیں۔

Exit mobile version