اسلام آباد // محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ ذی الحج کا چاند 22 اگست بروز منگل نظر آنے کا امکان ہے اور اس لحاظ سے ملک بھر میں عید الاضحی یکم ستمبر بروز جمعہ منائی جائے گی۔
ذی الحج کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 22 اگست کو ہو گا۔
محکمہ موسمیات کے افسر نے ایک نجی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 22 اگست کو ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع صاف ہونے کا امکان ہے جس کے باعث چند دیکھنے میں بھی آسانی ہو گی۔ ذی الحج کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 22 اگست کو ہو گا۔
وزارت مذہبی امور کے ڈپٹی ڈائریکٹر حافظ عبدالقدوس کے مطابق صوبائی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس بھی 22 اگست کو ہی ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ رویت ہلال کمیٹی کے تمام ممبران کو اجلاس میں شرکت کیلئے کراچی طلب کر لیا گیا ہے۔ جب ان سے یہ پوچھا گیا کہ کیا پشاور کی مسجد قاسم خان کی کمیٹی کے بھی کسی ممبر کو اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے تو انہوں نے نفی میں جواب دیا۔