بیجنگ// چین میں ریکٹر اسکیل پر 7 شدت کے زلزلے سے تباہی ہوگئی ہے۔ زلزلے میں ابھی تک کم از کم ایک سو افراد اور ہزاروں زخمی ہوگئے ہیں جبکہ سینکروں روپے روپے کی املاک کو نقصان پہنچا ہے۔ ذرائع کے مطابق ہلاکتوں میں اضافہ ہونے کا زبردست خدشہ ہے کیونکہ کئی علاقوں میں زخمیوں کو ملبے تلے دبے ہونے کی اطلاعات آرہی ہیں۔
چینی میڈیا کے مطابق چین کے صوبے سی چوان میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ امریکی زلزلہ پیمامرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 7 ریکارڈ کی گئی ہے۔چین میں قدرتی آفات سے نمٹنے والے ادارے کے مطابق ہزاروں افراد زخمی ہوگئے جبکہ ہلاکتیں 100سے زیادہونے کا خدشہ ہے ، زلزلہ اس قدر شدید تھا کہ ایک لاکھ 30 ہزار سے زائد مکانات کو نقصان پہنچا اور درجنوں عمارتیں منہدم ہوگئیں ،جن کے ملبے تلے سیکڑوں افراد کے دبے ہونے کی اطلاعات ہیں،ریسکیوٹیمیں امدادی کارروائیاں کررہی ہیں۔