پاکستان کی نئی 44 رُکنی کابینہ نے حلف لیا

اسلام آباد // 44 رکنی نئی وفاقی کابینہ نے حلف اٹھا لیا،وفاقی کابینہ میں 28 وزرااور16وزرائے مملکت شامل ہیں، صدرمملکت ممنون حسین نے کابینہ سے حلف لیا۔ خرم دستگیرکووزیردفاع، خواجہ آصف وزیرخارجہ، احسن اقبال کو وزیرداخلہ کاقلمدان سونپ دیا گیاجبکہ طلال چودھری کو وزیرمملکت برائے داخلہ اوردانیال عزیزکووزیرمملکت بنادیا گیا ہے،مریم اورنگزیب وزیراطلاعات ، اسحاق ڈار وزیرخزانہ اور سعد رفیق وزیر ریلوے،سائرہ افضل تارڑوزیر مملکت کو نیشنل ہیلتھ ریگولیشنز کے عہدوں پر ہی برقرار رکھا گیا ہے،پرویزملک کووزیرمملکت برائے تجارت بنا دیا گیا، سردارمحمدیوسف کو دوبارہ مذہبی امورکی وزارت دے دی گئی، اویس لغاری کو سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ، جاوید علی شاہ کوپانی کی وزارت دے دی گئی ،وزارت بجلی کے معاملات وزیراعظم شاہدخاقان خوددیکھیں گے،ارشدلغاری کو وزیرمملکت برائے صنعت ،جنیدانوارچودھری کومواصلات کا قلمدان سونپ دیا گیا ،وفاقی وزراءمیں عبدالقادربلوچ،کامران مائیکل،چودھری جعفر اقبال،طارق فضل چودھری، محسن شاہ نوازرانجھا ،زاہد حامد،برجیس طاہر،انوشہ رحمان،شیخ آفتاب،راناتنویر،بلیغ الرحمان ،اکرم درانی،ریاض پیرزادہ ،سکندرحیات بوسن، مشاہد اللہ ،عثمان ابراہیم ، ایازشاہ شیرازی،دوستین خان ڈومکی،جام کمال ،ممتاز احمد تارڑ، مرتضیٰ جتوئی ،صلاح الدین ترمذی، عبدالرحمان کانجو، حافظ عبدالکریم،ممتازطارق،حاصل بزنجو،صدرالدین راشدی،مولاناامیرزمان بھی شامل ہے جبکہ چودھری نثارنے کابینہ کاحصہ بننے سے معذرت کرلی ہے۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی کابینہ میں 44 ارکان شامل تھے جس میں 20وفاقی وزرا،9وزرائے مملکت،9معاون خصوصی اور5مشیرشامل تھے۔

 

Exit mobile version