• Latest
  • Trending
  • All
ابو دوجانہ نے مرنے سے پہلے فوجی افسر کو مبارکباد دی!

ابو دوجانہ نے مرنے سے پہلے فوجی افسر کو مبارکباد دی!

February 15, 2023

جموں کشمیر میں انتخابات کا اشارہ

March 3, 2023
برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

March 2, 2023
قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

March 2, 2023
کشمیرمیں حالات پہلی بار تو نہیں بگڑے ہیں:شاہ

دلی کی ٹیم جموں میں نہایت مصروف

March 2, 2023
سنہا لوگوں کو ٹیکس پر آمادہ کرنے کیلئے کوشاں

سنہا لوگوں کو ٹیکس پر آمادہ کرنے کیلئے کوشاں

February 28, 2023
آئی فون لیکر ڈیلیوری بوائے کا قتل

آئی فون لیکر ڈیلیوری بوائے کا قتل

February 22, 2023
”بھارت ماتا کی جئے“نہ کہنے والے انسانیت کے دشمن

کشمیریوں کو محتاج بنایا جا رہا ہے:فاروق

February 21, 2023
سونہ مرگ اور رام بن میں درجنوں مکانات تباہ

سونہ مرگ اور رام بن میں درجنوں مکانات تباہ

February 21, 2023
تُرکی میں تازہ زلزلے سے کئی عمارتیں منہدم

تُرکی میں تازہ زلزلے سے کئی عمارتیں منہدم

February 21, 2023
مودی مبصرین کو مایوس کرکے چلے گئے!

سرکار غریبی کے خاتمہ کیلئے پُرعزم

February 18, 2023
مژھل میں برفانی تودہ نوجوان کو کھا گیا

مژھل میں برفانی تودہ نوجوان کو کھا گیا

February 17, 2023
…اوراب 370 کو بھی چلینج،سپریم کورٹ تیار!

سُپریم کورٹ 370کی شنوائی کیلئے تیار

February 17, 2023
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کیجیے
  • ٹیم تفصیلات
11th Year of Publication
-18 °c
Sunday, May 18, 2025
Tafseelat - تفصیلات
  • جموں کشمیر
  • بھارت
  • دیگر اہم خبریں
  • کھیل/سائنس
  • کاروبار/ سیاحت
  • مزید
    • انٹرویو
    • تازہ ترین
    • لطیفے/گھریلو ٹوٹکے
    • میٹھی مرچیں
    • آج کے کالم
    • تصویروں کی زبانی
No Result
View All Result
English
Tafseelat - تفصیلات
  • جموں کشمیر
  • بھارت
  • دیگر اہم خبریں
  • کھیل/سائنس
  • کاروبار/ سیاحت
  • مزید
    • انٹرویو
    • تازہ ترین
    • لطیفے/گھریلو ٹوٹکے
    • میٹھی مرچیں
    • آج کے کالم
    • تصویروں کی زبانی
No Result
View All Result
Tafseelat - تفصیلات
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

ابو دوجانہ نے مرنے سے پہلے فوجی افسر کو مبارکباد دی!

تفصیلات نیوز ڈیسک by تفصیلات نیوز ڈیسک
February 15, 2023
in تازہ ترین, دیگر اہم خبریں
1 min read
0
ابو دوجانہ نے مرنے سے پہلے فوجی افسر کو مبارکباد دی!
59
SHARES
169
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

سرینگر// گوکہ فوج کے ساتھ اینکاونٹر کے دوران مارے جانے سے چند ساعتیں قبل جنگجووں کی جانب سے اپنے دوست احباب کے ساتھ فون پر انتہائی سکون و اطمینان کے ساتھ باتیں کرنے کی مثالیں عام ہیں تاہم لشکر طیبہ کے چیف اور معروف کمانڈر ابو دوجانہ نے مرتے مرتے ایک فوجی افسر کو مبارکباد دیکر ایک نئی مثال قائم کی ہے۔ابودوجانہ نہایت ہی اطمینان سے اُن فوجی افسر کا ”حال چال“پوچھتے رہے کہ جنہوں نے اُنہیں سرنڈر کرنے کی پیشکش کرنے کیلئے فون کیا تھا۔

”ہم تو شہید ہونے کیلئے نکلے ہیں،میں کیا کروں،جسکو گیم کھیلنا ہو کھیلے“۔اپنے انجام سے بے پرواہ اور کسی قسم کا ملال نہ رکھنے کا اظہار کرتے ہوئے ابو دوجانہ مذکورہ افسر کو اُنہیں باالآخر پکڑنے میں کامیاب ہونے پر مبارکباد دیتے ہیں۔وہ کہتے ہیں”کبھی ہم آگے،کبھی آپ،آج آپ نے پکڑ لیا،مبارک ہو آپ کو،جو کرنا ہے کرلو“۔

قریب دس سال تک سرگرم رہنے کے دوران درجنوں بار فوج کو چکمہ دینے والے ابو دوجانہ کو منگل کو جنوبی کشمیر کے ہکڈی پورہ پلوامہ میں اپنے ایک ساتھی عارف لیلہاری سمیت گھیر لیا گیا تھا اور پھر ایک مختصر جھڑپ کے بعد دونوں کو جاں بحق کردیا گیا۔فوج ،پولس اور دیگر سرکاری ایجنسیوں نے ابو دوجانہ کو مار گرانے کو،جنکے سر پر مجموعی طور تقریباََ تیس لاکھ روپے کا انعام رکھا ہوا بتایا جاتا ہے،ایک بہت بڑی کامیابی بتایا ہے۔ایک خبر رساں ادارے نے دعویٰ کیا ہے کہ اینکاونٹر سے قبل ایک فوجی افسر نے مالکِ مکان،جنکے گھر میں ابو دوجانہ پناہ لئے ہوتے تھے،کے فون پر ابو دوجانہ کے ساتھ بات کی اور اُنہیں جان بخشی کی پیشکش کے ساتھ سرنڈر کرنے کیلئے آمادہ کرنا چاہا۔ادارے نے اس بات چیت کا ٹیپ جاری کردیا ہے جس میں کئی حیران کردینے والی باتیں سُنی جا سکتی ہیں۔

فوجی افسر نے ہیلو کرکے ابو دوجانہ کو اپنا تعارف دیا تو اپنے انجام کے قریب تر ہونے سے واقف ابو دوجانہ انتہائی اطمینان سے مذکورہ افسر کی خیریت پوچھنے لگے۔ابو دوجانہ کو کہتے ہوئے سُنا جا سکتا ہے”کیا حال چال ہے؟“۔ابو دوجانہ شائد فوجی افسر کا جواب نہیں سُن پاتے ہیں اور دھیمی آواز میں دہراتے ہیں”میں نے کہا کیا حال ہے“۔جواب میں فوجی افسر” ہمدردانہ“ انداز میںکہتے ہیں”ہمارا حال چھوڑ دوجانہ،سرنڈر کیوں نہیں کردیتا،تو غلط کر رہا ہے“۔گفتگو میں جانبین ایک دوسرے کو ”یار“کہکر مخاطب کرتے ہیں اور یوں دوستانہ انداز میں بات کرتے ہیں کہ جیسے ایکدوسرے کے قریب رہے ہوں۔فوجی افسر کو یہ سُن کر حیرانی ہوتی ہے کہ دوجانہ اُنہیں شکل سے پہچانتے ہیں اور اُنہیں کئی بار نزدیک سے دیکھ چکے ہیں۔ چناچہ افسر پوچھتے ہیں”دیکھ یار کیا تو نے مجھے دیکھا ہے“،تو دوجانہ جواب میں کہتے ہیں کہ اُنہوں نے اُنہیں کئی بار دیکھا ہے اور قریب سے دیکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیئے ابودوجانہ نصف شب کو پہلے سے تیار قبر میں چُپ چاپ دفنادئے گئے

ابو دوجانہ کو سرنڈر کرنے پر آمادہ کرنے کیلئے فوجی افسر اُنسے کہتے ہیں”دیکھ تو نے شادی کی ہے“تاہم ابو دوجانہ فوراََ اس بات کی تردید کرتے ہوئے اسے محض ایک پروپیگنڈہ بتاتے ہوئے کہتے ہیں کہ اُنہوں نے کوئی شادی وغیرہ نہیں کی ہے اور پھر جب مذکورہ افسر ابو دوجانہ کو اُنکے والدین کی یاد دلانا چاہتے ہیں تو ابو دوجانہ کہتے ہیں”وہ تو اُسی دن مر گئے تھے کہ جب میں نکل گیا تھا“۔فوجی افسر ابو دوجانہ کو یہ کہنے کی کوشش کرتے ہیں کہ وہ ایک کھیل میں استعمال ہورہے ہیں تاہم ابو دوجانہ نہایت ہی اطمینان کے ساتھ کہتے ہوئے واضھ کردیتے ہیں کہ اُنہیں اپنے مقصد کے حوالے سے کوئی ابہام ہے اور نہ وہ کسی مخمصے کا شکار رہے ہیں۔چناچہ وہ کہتے ہیں”ہم تو شہید ہونے کیلئے نکلے ہیں،میں کیا کروں،جسکو گیم کھیلنا ہو کھیلے“۔اپنے انجام سے بے پرواہ اور کسی قسم کا ملال نہ رکھنے کا اظہار کرتے ہوئے ابو دوجانہ مذکورہ افسر کو اُنہیں باالآخر پکڑنے میں کامیاب ہونے پر مبارکباد دیتے ہیں۔وہ کہتے ہیں”کبھی ہم آگے،کبھی آپ،آج آپ نے پکڑ لیا،مبارک ہو آپ کو،جو کرنا ہے کرلو“۔

فوجی افسر ابودوجانہ کو نہایت ہی دوستانہ انداز میں موت سے ڈرا کر سرنڈر ہونے کی پھر کوشش کرتے ہیں تاہم ابو دوجانہ سیدھی بات کرتے ہوئے کہتے ہیں”سرنڈر نہیں کرسکتا۔جو میری قسمت میں لکھا ہوگا،اللہ وہی کرے گا،ٹھیک ہے“۔فوجی افسر ابو دوجانہ کو آمادہ کرنے کیلئے مزید بات کرنا چاہتے ہیں لیکن دوجانہ فوجی کو باتوں میں لگا کر اپنی زندگی میں مزید کچھ ساعتوں کے اضافہ میں جیسے کوئی دلچسپی نہیں رکھتے ہیں اور فون کاٹ دیتے ہیں….فائرنگ شرو ہوجاتی ہے اور ابھی تک درجنوں بار موت کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر دیکھتے اور فرار ہوتے رہے ابو دوجانہ جاں بحق ہو جاتے ہیں۔

وہ شیر کی طرح سرکاری فورسز کو ہانکتے آرہے تھے اور اس ریکارڈنگ نے واضح کردیا ہے کہ وہ سچ مچ کے شیر رہے ہیں،مجھے یقین ہے کہ خود فوج کو بھی اُنکی شجاعت و بہادری کا اعتراف ہوگا۔

اس منفرد اور مثالی گفتگو کی ریکارڈنگ سماجی رابطے کی ویب سائٹوں پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل چکی ہے اور لوگ اپنے اپنے انداز سے تبصرہ کرتے ہیں۔ چناچہ ایک شخص نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا تھا،ابو دوجانہ کا بڑا نام سُنا تھا،وہ شیر کی طرح سرکاری فورسز کو ہانکتے آرہے تھے اور اس ریکارڈنگ نے واضح کردیا ہے کہ وہ سچ مچ کے شیر رہے ہیں،مجھے یقین ہے کہ خود فوج کو بھی اُنکی شجاعت و بہادری کا اعتراف ہوگا۔

Tags: Abu DujanaAbu QasimCongratulationsFreedom MovementFuneralHizbul MujahideenkashmirLashkar e ToibahLove For RebelsPhone Call
Share24Tweet15Share6Send
تفصیلات نیوز ڈیسک

تفصیلات نیوز ڈیسک

Related Posts

بھارت

جموں کشمیر میں انتخابات کا اشارہ

by نمائندہ تفصیلات
March 3, 2023
243
برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔
بھارت

برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

by تفصیلات نیوز ڈیسک
March 2, 2023
131
قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘
کاروبار/ سیاحت

قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

by نمائندہ تفصیلات
March 2, 2023
155
کشمیرمیں حالات پہلی بار تو نہیں بگڑے ہیں:شاہ
جموں کشمیر

دلی کی ٹیم جموں میں نہایت مصروف

by تفصیلات نیوز ڈیسک
March 2, 2023
134
سنہا لوگوں کو ٹیکس پر آمادہ کرنے کیلئے کوشاں
تازہ ترین

سنہا لوگوں کو ٹیکس پر آمادہ کرنے کیلئے کوشاں

by نمائندہ تفصیلات
February 28, 2023
143
  • Trending
  • Comments
  • Latest
کمیشن نہیں تنخواہ چاہیئے:فئیر پرائس شاپس کا مطالبہ

کمیشن نہیں تنخواہ چاہیئے:فئیر پرائس شاپس کا مطالبہ

February 3, 2021
کیا آپ کو قربانی کے مسائل معلوم ہیں؟

کیا آپ کو قربانی کے مسائل معلوم ہیں؟

August 19, 2018
سلمان کو پاکستان کا سونے کی بندوق کا تحفہ

سلمان کو پاکستان کا سونے کی بندوق کا تحفہ

February 18, 2019
پرواز سلطان ابنِ صفیؔ کا کرنل فریدی

پرواز سلطان ابنِ صفیؔ کا کرنل فریدی

February 1, 2021

کولگام میں 6کشمیری جاں بحق،2فوجی بھی ہلاک

1
بھاجپا سے ملکر پردے کے پیچھے بڑارول نبھایا:لون

بھاجپا سے ملکر پردے کے پیچھے بڑارول نبھایا:لون

1
مودی صاحب خُدا کا انتخاب ہیں،بھارت ماتا ہم سب کی ماں:مظفر بیگ

مودی صاحب خُدا کا انتخاب ہیں،بھارت ماتا ہم سب کی ماں:مظفر بیگ

1
دفعہ370کو دفع کرنے کا وقت آ  گیا ہے:بی جے پی

دفعہ 35-Aقصور کس کا ،ذمہ داری کس کی؟

1

جموں کشمیر میں انتخابات کا اشارہ

March 3, 2023
برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

March 2, 2023
قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

March 2, 2023
کشمیرمیں حالات پہلی بار تو نہیں بگڑے ہیں:شاہ

دلی کی ٹیم جموں میں نہایت مصروف

March 2, 2023
Tafseelat - تفصیلات

11th Year of Publication
Copyright © 2023 Tafseelat
Designed, Developed & Maintained by Acmosoft

Navigate Site

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کیجیے
  • ٹیم تفصیلات

Follow Us

No Result
View All Result
  • جموں کشمیر
  • بھارت
  • دیگر اہم خبریں
  • کھیل/سائنس
  • کاروبار/ سیاحت
  • مزید
    • انٹرویو
    • تازہ ترین
    • لطیفے/گھریلو ٹوٹکے
    • میٹھی مرچیں
    • آج کے کالم
    • تصویروں کی زبانی

11th Year of Publication
Copyright © 2023 Tafseelat
Designed, Developed & Maintained by Acmosoft

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
Go to mobile version