نواز شریف وزیرِ اعظم ہاوس سے چلے گئے

اسلام آباد// سابق وزیراعظم نواز شریف نے وزیراعظم ہاﺅس خالی کر دیا ہے اور وہ اہلخانہ کے ہمراہ مری روانہ ہو گئے ہیں۔ وزیرِ اعظم چھوڑنے سے قبل اُنہوں نے یہاں کے ملازمین کے ساتھ ملاقاتیں کیں اور اُنکے تعاون کیلئے اُنکا شکریہ بجا لایا۔

تفصیلات کے مطابق پاناما فیصلہ میں نااہلی کے بعد نواز شریف نے وزیراعظم ہاﺅس کو فوری خالی کرنے کا فیصلہ خود لیا ہے۔ سٹاف سے الوداعی ملاقاتیں کرتے ہوئے سابق وزیراعظم کا کہنا تھا ”آپ نے بہت تعاون کیا اورآپ کےساتھ کام کر کے بہت اچھا لگا،میں آپ کا بہت مشکور ہوں“۔سابق وزیراعظم نواز شریف کو پارٹی رہنماﺅں پرویز رشید ،آصف کرمانی اور دیگر نے رخصت کیا ۔

Exit mobile version