اسلام آباد // بھارت میں تعینات سینئرسفارتکاراورہائی کمشنر عبدالباسط نے قبل ازوقت ریٹائرمنٹ لے لی جس کے بعد حکومت نے عبدالباسط کی جگہ سہیل محمود کو دلی میں ہائی کمشنر تعینات کردیا۔
عبدالباسط نے بھارت میں ہی کام جاری رکھنے کی استدعا کی تھی لیکن مسترد کرکے ان کی جگہ پر سہیل محمود کو تعینات کردیاگیا جس پر عبدالباسط نے دلبرداشتہ ہوکرقبل ازوقت ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا
دنیا نیوزکے مطابق عبدالباسط دفتر خارجہ میں جونیئرافسر کی بطور سیکریٹری تعیناتی پر نالاں تھے جبکہ پاکستانی ہائی کمشنر نے تہمینہ جنجوعہ کی تعیناتی پر تحفظات کا اظہار کیا تھا، عبدالباسط نے بھارت میں ہی کام جاری رکھنے کی استدعا کی تھی لیکن مسترد کرکے ان کی جگہ پر سہیل محمود کو تعینات کردیاگیا جس پر عبدالباسط نے دلبرداشتہ ہوکرقبل ازوقت ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا، اوروزیراعظم نے عبدالباسط کی ریٹائرمنٹ سے متعلق درخواست منظورکرلی۔
یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ بھارت میں پاکستانی کمشنر عبدالباسط نے اپریل 2018 میں ریٹائرہوناتھا۔