لاہور میں دھماکہ،قریب 30افراد جاں بحق

 

لاہور // لاہور میں ارفع کریم ٹاور کے قریب کوٹ لکھپت سبزی منڈی میں دھماکے کے نتیجے میں4پولیس اہلکاروں سمیت 26افراد جاں بحق جبکہ 50 کے قریب افراد زخمی ہیں۔دھماکے کے وقت جائے حادثہ سے تجاوزات ہٹانے کا کام ہو رہا تھاجہاں پولیس کی نفری بھی موجود تھی۔دھماکے سے قریب کھڑی متعدد موٹر سائیکلیں اور گاڑیاں بھی تباہ ہو گئیں۔شہید ہونے والوں میں انسپکٹر اور اے ایس آئی بھی شامل ہیں۔

سٹی 42 کے مطابق فیروز پور روڈ پر واوقع ارفع کریم ٹاور کے قریب پرانی سبزی منڈی میں دھماکے کے باعث پولیس اہلکاروں سمیت22شہری جاں بحق ہو گئے، دھماکے سے250سے زائد افراد زخمی ہیں جنہیں جنرل اور جناح ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

سٹی 42 کے مطابق فیروز پور روڈ پر واوقع ارفع کریم ٹاور کے قریب پرانی سبزی منڈی میں دھماکے کے باعث پولیس اہلکاروں سمیت22شہری جاں بحق ہو گئے، دھماکے سے250سے زائد افراد زخمی ہیں جنہیں جنرل اور جناح ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ زخمیوں میں پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔شہید ہونے والوں میں سے دو افراد کی شناخت معظم اور عابد کے ناموں سے ہوئی ہے جبکہ باقی افراد کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ سبزی منڈی کے باہر پولیس بھی موجود تھی اور ابتدائی معلومات کے مطابق پولیس کو ٹارگٹ کیا گیا۔دھماکے کے بعد جائے حادثہ پر آگ لگ گئی ۔ پولیس کے مطابق دھماکا خیز مواد گاڑی میں نصب تھا جس میں 4سے 5کلو بارود استعمال کیا گیا ۔ دھماکے کے بعد پاک فوج اور رینجرز اہلکاروں نے جائے حادثہ کو گھیرے میں لے لیا ہے۔
ریسکیوحکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے، دھماکے کے بعدجنرل اور جناح ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

دھماکے کی نوعیت کے بارے تاحال پتہ نہیں چل سکا ، بظاہر سلنڈر دھماکا معلوم ہوتا ہے تاہم حتمی طورپر کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے، بم ڈسپوزل سکواڈ کا عملہ بھی جائے حادثہ پر موجود ہے جو شواہد اکٹھے کرنے میں مصروف ہے۔فائر بریگیڈ کو بھی طلب کر لیا گیا ہے۔

 

 

 

Exit mobile version