ہندوارہ میں قران سمجھنے کیلئے عربی زبان کی کلاس کا اہتمام!

ہندوارہ// ہندوارہ میں نوجوانوں کو قران کے قریب کرکے ایک بہتر سماج رکھنے اور آخرت پسندی کے فروغ کیلئے عربی سکھانے کی کلاس شروع ہونے جارہی ہے۔ اس کلاس کے مہتمم مدثر سحر نے کہا ہے کہ قران کی زباں سمجھنے والوں کو کورس کیلئے اپنا اندراج کرانا چاہیئے۔

’’ہمیں آپ کو یہ اطلاع دیتے ہوئے فخر محسوس ہو رہا ہے کہ ہندوارہ میں عربی سیکھنے کی کلاس ممکنہ طور اسی ہفتے شروع ہوگی۔ وہ لوگ جو قران سمجھنے میں دلچسپی رکھتے ہوں اپنے ناموں کا اندراج کرائیں“۔

فیس بُک پر کئے گئے ایک اعلان میں کہا گیا ہے ’’ہمیں آپ کو یہ اطلاع دیتے ہوئے فخر محسوس ہو رہا ہے کہ ہندوارہ میں عربی سیکھنے کی کلاس ممکنہ طور اسی ہفتے شروع ہوگی۔ وہ لوگ جو قران سمجھنے میں دلچسپی رکھتے ہوں اپنے ناموں کا اندراج کرائیں“۔

کلاس میں دلچسپی رکھنے والوں سے کہا گیا ہے کہ وہ فون نمبر 8493060335 پر رابطہ کرکے اپنا اندراج کرائیں اور کلاس کے اصل وقت، جگہ اور دیگر معلومات کے بارے میں جانیں۔

Exit mobile version