وکٹوریہ// 2014ءمیں ملائیشین ایئرلائنز کی پرواز ایم ایچ 370بحر ہند میں گر کر غرق آب ہو گئی تھی۔ اب اس کے ملبے کے کچھ ٹکڑے سمندر میں تیرتے ہوئے ایک ایسے ملک کے ساحل سے برآمد ہو گئے ہیں کہ جان کر آپ ششدر رہ جائیں گے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق اس بدقسمت پرواز کے کئی ٹکڑے اب تک بحر ہند کے کئی ممالک کے ساحلوں سے برآمد ہو چکے ہیں اور اب حادثے کے تین سال بعد اس کے دو ٹکڑے طیارے کے غرق ہونے کی جگہ سے 5ہزار کلومیٹر دور مشرقی افریقہ کے ملک سیشلس (Seychelles)کے ساحل سے ملے ہیں۔
اس بدقسمت پرواز کے کئی ٹکڑے اب تک بحر ہند کے کئی ممالک کے ساحلوں سے برآمد ہو چکے ہیں اور اب حادثے کے تین سال بعد اس کے دو ٹکڑے طیارے کے غرق ہونے کی جگہ سے 5ہزار کلومیٹر دور مشرقی افریقہ کے ملک سیشلس (Seychelles)کے ساحل سے ملے ہیں۔
سیشلس سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ”سمندر کا بہاﺅ اس طرح کا ہے کہ ایم ایچ 370کے ٹکڑے اتنی دور یہاں تک پہنچ گئے۔ تاہم ماہرین ان ٹکڑوں پر تحقیقات کر رہے ہیں تاکہ حتمی طور پر معلوم ہو سکے کہ یہ ٹکڑے واقعی ایم ایچ 370کے ہیں۔“سیشلس کئی جزیروں پر مشتمل ایک ملک ہے۔ ان تمام جزیروں کا انتظام سنبھالنے والی سٹیٹ ایجنسی کے ترجمان مائیکل پیت کا کہنا تھا کہ ”برآمد ہونے والے دو ٹکڑوں میں ایک 120سینٹی میٹر لمبا اور 30سینٹی میٹر چوڑا ہے۔ یہ ٹکڑے ایلومینیم اور کاربن فائبر سے بنے ہوئے ہیں۔ ممکنہ طور پر یہ طیارے کے انجن کور(Cover)کے ٹکڑے ہو سکتے ہیں۔“