آئی ایس آئی ایس کے بانی البغدادی کی ہلاکت کی تصدیق

ماسکو // داعش نے اپنے سربراہ ابوبکر البغدادی کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔روسی خبر ایجنسی کے مطابق داعش البغدادی کی ہلاکت کے بعد نئے سربراہ کانام تجویزکریگی۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں داعش کے سربراہ کی ایک حملے میں ہلاکت کی اطلاعات تھیں جن کی کسی جانب سے تصدیق نہیں ہوئی تھی۔

حالانکہ بغدادی کے 2014 میں اب تک کی خطرناک ترین دہشت گرد تنظیم بنانے کے بعد سے کئی بار اُنکے ہلاک ہونے کی خبریں آتی رہی ہیں تاہم بعدازاں ان خبروں کی تردید بھی ہوتی رہی۔ تاہم اب کی بار کہا جا رہا ہے کہ با الآخر بغدادی کا کام تمام ہوگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق داعش کے ایک ترجمان نے السمائرا نیوز کو تصدیق کردی ہے کہ بغدادی ننیوہ میں ہوئے ایک فضائی حملے میں ہلاک ہوگئے ہیں۔ حالانکہ بغدادی کے 2014 میں اب تک کی خطرناک ترین دہشت گرد تنظیم بنانے کے بعد سے کئی بار اُنکے ہلاک ہونے کی خبریں آتی رہی ہیں تاہم بعدازاں ان خبروں کی تردید بھی ہوتی رہی۔ تاہم اب کی بار کہا جا رہا ہے کہ با الآخر بغدادی کا کام تمام ہوگیا ہے۔

 

Exit mobile version