پاناما کیس کی رپورٹ آج،ہائی الرٹ جاری

اسلام آباد // پانامہ کیس کی تحقیقات کے لئے قائم مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) آج اپنی رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کرے گی۔ اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے شہر میں ہائی الرٹ جاری کرتے ہوئے کسی بھی صورت حال سے نپٹنے کے لئے ریڈ زون کے ساتھ ساتھ سپریم کورٹ کے اندر اور اطراف میں بھی پولیس اور رینجرز کے اہلکارتعینات کردئیے گئے ہیں۔

پاناما کیس کی تحقیقاتی کے لئے سپریم کورٹ کے حکم پر بنائی گئی جے آئی ٹی نے وزیراعظم نوازشریف، ان کے دونوں صاحبزادوں حسن اور حسین نواز ، صاحبزادی مریم نواز ، وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف، وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار، کیپٹن (ر) صفدرو دیگر سے پوچھ گچھ کی۔

تفصیلات کے مطابق پاناما کیس کی جے آئی ٹی آج بروز (پیر) اپنی سپریم کورٹ میں پیش کرے گی ،تحقیقاتی ٹیم کے ارکان اتوار کو چھٹی کے روز بھی جوڈیشل اکیڈمی کی عمارت میں رپورٹ مرتب کرنے میں مصروف رہے۔پاناما کیس کی تحقیقاتی کے لئے سپریم کورٹ کے حکم پر بنائی گئی جے آئی ٹی نے وزیراعظم نوازشریف، ان کے دونوں صاحبزادوں حسن اور حسین نواز ، صاحبزادی مریم نواز ، وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف، وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار، کیپٹن (ر) صفدرو دیگر سے پوچھ گچھ کی۔ تحقیقات کے دوران لئے گئے بیانات اور دستاویزات کی چھان بین سے کیا حاصل ہوا؟اس کا سارا نچوڑآج عدالت عظمیٰ کے سامنے پیش کیاجائےگا۔

دوسری جانب اسلام آباد انتظامیہ نے سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے سیکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے، ریڈ زون میں ہائی الرٹ کے ساتھ عدالت عظمیٰ کے اندر بھی پولیس اور رینجرز کی اضافی نفری تعینات ہوگی۔پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اپنی پارٹی کے کارکنا ن کو اسلام آباد آنے سے روک دیا ہے تاکہ وفاقی دارلحکومت میں کسی بھی قسم کی ہنگامہ آرائی نہ ہوجبکہ عمران خان خود بھی سپریم کورٹ نہیں جائیں گے۔

Exit mobile version