ہلکی بارشیں،درجہ حرارت میں گراوٹ،شاہراہ پر پسیاں گریں

سرینگر// وادی کشمیر میں بدھ کو دوران شب شروع ہوئی برسات کی وجہ سے درجہ حرارت بہت نیچے چلا گیا ہے اور سردی کی شدت بڑھ گئی ہے جبکہ لگاتار ہورہی برسات کی وجہ سے سرینگر-جموں شاہراہ پر چٹانیں کھسک آئی ہیں اور یہاں ٹریفک کی نقل و حمل رُک گئی ہے۔موسم نے دورانِ شب ہی اپنا رُخ بدل دیا تھا اور پھر صبح سویرے سے وادی کے اطراف و اکناف میں کہیں شدید تو کہیں ہلکی برسات شروع ہوگئی۔سرینگر اور دیگر علاقوں میں درجہ حرارت بہت چیچے چلا گیا ہے جسکی وجہ سے یہاں سردی بڑھ گئی ہے اور لوگ گرم بنیان وغیرہ پہننے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

اس دورانجموں-سرینگر شاہراہ پر جواہر ٹنل کے آر پار بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے جس کے ابتدائی مرحلے میں وادی اور ٹنل کے اُس پار موسلا دھار بارشیں ہوئیں۔بارشوں کی وجہ سے بدھ کو سرینگر جموں شاہراہ پر بیٹری چشمہ، پنتھیہال اور ڈگڈول سمیت کئی مقامات پر پسیاں اور پتھر گر آنے کی وجہ سے شاہراہ پر صبح11بجے گاڑیوں کی آمدورفت روک دی گئی جس کے نتیجے میں سینکڑوں مسافر اور مال بردار گاڑیاں درماندہ ہوکر رہ گئیں ۔ اس دوران ٹریفک پولیس نے احتیاط کے بطور جموں سے آنے والی گاڑیوں کو رام بن جبکہ سرینگر سے جانے والی گاڑیوں کو قاضی گنڈ کے نزدیک ہی روک دیا تھا۔اگر چہ بیکن کے اہلکار شاہراہ سے پسیاں ہٹانے میں کامیاب ہوگئے تھے، لیکن موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ کچھ وقفوں کو چھوڑ کر لگاتار جاری رہا جس کے نتیجے میںمتاثرہ مقامات پر پھر سے چٹانیں اور ملبہ کھسک آیا جس کے نتیجے میں گاڑیوں کی نقل و حرکت ٹھپ رہی۔

بارشوں کی وجہ سے بدھ کو سرینگر جموں شاہراہ پر بیٹری چشمہ، پنتھیہال اور ڈگڈول سمیت کئی مقامات پر پسیاں اور پتھر گر آنے کی وجہ سے شاہراہ پر صبح11بجے گاڑیوں کی آمدورفت روک دی گئی جس کے نتیجے میں سینکڑوں مسافر اور مال بردار گاڑیاں درماندہ ہوکر رہ گئیں ۔

موسم میں قدرے بہتری کے بیچ کئی گھنٹوں کی مسلسل جدوجہد کے بعد بیکن اہلکار شاہراہ کو گاڑیوں کی نقل و حرکت کے قابل بنانے میں کامیاب ہوئے اور اس طرح کئی گھنٹوں تک معطل رہی ٹریفک کی روانی دوپہر دو بجے بحال ہوگئی۔تاہم ذرائع نے بتایا کہ بعد دوپہر ساڑھے3بجے ادھم پور میں سمرولی کے مقام پر ملبے کی بھاری مقدار کے ساتھ ساتھ کچھ بڑی چٹانیں شاہراہ کے بیچوں بیچ گر آئیں جس کے نتیجے میں گاڑیوں کی آواجاہی نا ممکن بن گئی۔آئی جی ٹریفک جگجیت کمار نے بتایا کہ بارشوں کے باعث شاہراہ پر کئی جگہوں پر پسیاں اور چٹانیں کھسکنے کی وجہ سے گاڑیوں کی نقل و حمل نا ممکن بن گئی ۔ان کا کہنا تھا کہ شاہراہ بحال کرنے کا فیصلہ اس کی حالت اور موسمی صورتحال کو مد نظر رکھ کر ہی کیا جائے گا۔ بھاری مشینری سے لیس بیکن اہلکار کارروائی جاری رکھے ہوئے ہیں لیکن مسلسل بارشوں کے باعث اس کام میں رکاﺅٹیں پیدا ہورہی ہیں۔

Exit mobile version