بھارتی فائرنگ سے پاک خاتون جاں بحق

فائل فوٹو

مظفر آباد // بھارتی افواج کی جانب سے اب لگاتار کئی دنوں سے جاری گولہ باری میں ایک اور خاتون ماری گئی ہیں۔ بھارتی فوج کی جانب سے فائر کیا جانے والا ایک بم ضلع بھمبر کے گاؤں نالی میں ایک گھر میں گرا جس کے نتیجے میں 60 سالہ فرزند بیگم اہلیہ نور حسین جاں بحق ہوگئیں۔ خیال رہے کہ نالی گاؤں تحصیل بارنالہ میں آتا ہے لیکن یہ تحصیل سامہانی سے منسلک ہے جو ماضی میں بھی بھارت کی جانب سے ہوتی آرہی فائرنگ کا نشانہ بنا ہے۔

بم ضلع بھمبر کے گاؤں نالی میں ایک گھر میں گرا جس کے نتیجے میں 60 سالہ فرزند بیگم اہلیہ نور حسین جاں بحق ہوگئیں۔

بارنالہ تھانے کے ایڈیشنل ایس ایچ او حنیف علی نے بتایا تھا کہ بھارتی فورسز نے رات 3 بچے شلنگ کا آغاز کیا تھا جس کے نتیجے میں مذکورہ خاتون صبح 4 سے 5 کے درمیان نشانہ بنی تھیں۔ مذکورہ خاتون کے مارے جانے کے بعد رواں ماہ میں بھارتی فورسز کی اشتعال انگیز فائرنگ کے نیتجے میں مارے جانے والے پاکستانیوں کی تعداد 3 ہوگئی ہے جبکہ ان واقعات میں کم سے کم 30 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

Exit mobile version