گگوئی کو انعام دیکر انسانیت کی توہین کی گئی

اسلام آباد// وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع میں ایک عام شہری کو فوجی جیپ کے ساتھ باندھ کر انسانی ڈھال کے بطور استعمال کئے جانے کے واقعہ کی مذًت کرتے ہوئے پاکستان نے کہا ہے کہ ملوث فوجی افسر کو انعام دیکر بھارت نے پوری انسانیت کی توہین کی ہے۔

بھارت کشمیر میں اس کی فورسز کے ہاتھوں سرزد ہوتی آرہیں انسانی حقوق کی پامالیوں سے عالمی برادری کی توجہ ہٹانے کیلئے لائن آف کنٹرول پر صورتحال کو کشیدہ بنارہا ہے۔

اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران صحافیوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے پاکستانی وزارتِ خارجہ ترجمان نفیس ذکریا کا کہنا تھا’’میجر لیتُل گگوئی، جس نے ڈھٹائی کے ساتھ ایک کشمیری نوجوان کو انسانی ڈھال کے بطور استعمال کیا ، کو اعزاز سے نوازنا قابلِ مذمت ہے، یہ ایک جُرم اور انسانیت کی توہین ہے‘‘۔زکریا نے کہا کہ یہ پہلی بار نہیں ہوا ہے کہ جب بھارتی فوج نے اس طرح کا بُزدلانہ اور انسانیت سوز قدم اُٹھایا ہو۔کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ہورہی ہیں اور عالمی برادری بالخصوص اقوامِ متحدہ اور انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیمیں اس واقعہ کا سنجیدہ نوٹس لیں‘‘۔

کشمیری عوام کی آواز کو دبانے کیلئے36ٹیلی ویژن چینلوں کی نشریات پر بھی پابندی عائد کردی ہے

پاکستانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے مزید بتایا کہ بھارت نے، بقول اُن کے ،کشمیری عوام کی آواز کو دبانے کیلئے36ٹیلی ویژن چینلوں کی نشریات پر بھی پابندی عائد کردی ہے۔اُنہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو تنازعہ کشمیر کے فوری حل کے سلسلے میں آگے آکر اہم رول ادا کرنا چاہئے۔ایک اور سوال کے جواب میں نفیس ذکریا نے کہا کہ بھارت کشمیر میں اس کی فورسز کے ہاتھوں سرزد ہوتی آرہیں انسانی حقوق کی پامالیوں سے عالمی برادری کی توجہ ہٹانے کیلئے لائن آف کنٹرول پر صورتحال کو کشیدہ بنارہا ہے۔

Exit mobile version