سرینگر-لیہ شاہراہ چار ماہ کے بعد دوبارہ کھول دی گئی

سونہ مرگ//
سردیوں کے دوران زبردست برفباری کی وجہ سے ٹریفک کے لئے بند کی جاچکی سرینگر-لیہ شاہراہ کو آج قریب چار ماہ کے بعد بحال کردیا گیا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ 434طویل شاہراہ پر ابھی فقط چھوٹی گاڑیوں کو ہی سفر کی اجازت ہوگی اور سب کچھ ٹھیک رہنے کی صورت میں بعدازاں مال بردار و دیگر گاڑیوں کو بھی سفر کی اجازت دی جائے گی۔

سردیوں کے دوران اونچے پہاڑوں پر سے گذرنے والی اس شاہراہ پر بھاری برفباری ہونے اور پھر اسے ٹریفک کے لئے بند کردئے جانے کا سلسلہ پُرانا ہے اور امسال بھی جنوری کے وسط میںہوئی بھاری برفباری کے بعد اسے بند کردیا گیا تھا۔گاندربل ضلع میں گگنگیر سے معروف سیاحتی مقام سونہ مرگ تک کے دس کلومیٹر راستے کو ،جو اسی شاہراہ میں شامل ہے،تاہم 02مارچ کو بحال کردیا گیاتھا۔

Exit mobile version