تُرکی میں 10دن بعد لڑکی کو زندہ نکالا گیا

شام اور تُرکی میں پیر 6 فروری کو آنے والے زلزلے کے 248 گھنٹے بعد تُرکی کے ’کھرمان مرعش‘ شہر میں معجزاتی طور ایک سترہ سالہ لڑکی کو ملبے سے زندہ نکالا گیا ہے۔زلزلے کے 10 دن بعد لڑکی کا زندہ نکالے جانے کو ماہرین نے غیر معمولی قرار دے دیا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ملبے تلے پانچ روز تک زندہ رہنا نا ممکن نہیں ہے لیکن دس دن تک یوں زندہ رہنا کسی معجزے سے کم نہیں ہے۔واضح رہے کہ اس زلزلے میں ابھی تک قریب 42ہزار افراد مارے جاچکے ہیں۔

کھرمان مرعش میں زلزلے کے 9 روز بعد بھی زلزلہ کے مرکز کے قریب ملبے سے دو خواتین کو زندہ نکال لیا گیا تھا جن میں سے ایک کی عمر 74 برس تھی۔

ایک روز قبل بھی کھرمان مرعش میں زلزلے کے 9 روز بعد بھی زلزلہ کے مرکز کے قریب ملبے سے دو خواتین کو زندہ نکال لیا گیا تھا جن میں سے ایک کی عمر 74 برس تھی۔ اس سے قبل اسی روز ایک 46 سالہ خاتون کو زلزلے کے مرکز کے قریب واقع شہر میں بچا لیا گیا تھا۔امدادی کارکنوں کا کہنا ہے کہ علاقے میں انتہائی زیادہ سردی نہیں ہوتی تو ملبے میں سے شائد اور بھی کئی لوگوں کو زندہ نکالا جاسکتا تھا تاہم شِدّت کی سردی ایک بڑا مسئلہ بنا ہوا ہے۔

Exit mobile version