وزیرِ اعظم جانسن اسپتال منتقل حاملہ گرل فرنڈ بھی متاثر

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کو کورونا وائرس کے باعث ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔دوسری جانب اُنکی حاملہ منگیتر میں بھی کرونا وائرس کی علامت ظاہر ہوگئی ہیں۔

خبر رساں ایجنسی اے پی نے وزیر اعظم کے دفتر سے جاری بیان کے حوالے سے بتایا کہ بورس جانسن کو مزید ٹیسٹ کے لیے ہسپتال میں داخل کرایا جا رہا ہے۔’کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے کے دس دن بعد بھی اس کی علامات برقرار ہیں‘۔

بورس جانسن کی حاملہ منگیتر کیری سائمنڈز میں کرونا وائرس کی علامات ظاہر ہوئی ہیں

ڈائوننگ سٹریٹ نے اتوار کو اپنے بیان میں کہا کہ ’وزیراعظم کا ہسپتال میں داخل ہونا ایک احتیاطی اقدام ہے اور وہ بدستور حکومت کےانچار ج ہیں‘۔
یاد رہے کہ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی لیکن انہوں نے کہا تھا کہ وہ کورونا وائرس کے خلاف کی جانے والی حکومتی کوششوں کو جاری رکھیں گے۔

ٹوئٹر پیغام میں برطانوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ’میں اب خود کو قرنطینہ کر رہا ہوں، لیکن میں ویڈیو کانفرنس کے ذریعے کورونا کے خلاف کی جاری حکومتی کوششیں کو لیڈ کرتا رہوں گا۔‘

ادھر بورس جانسن کی حاملہ منگیتر کیری سائمنڈز میں کرونا وائرس کی علامات ظاہر ہوئی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ انھوں نے یہ علامات ظاہر ہونے کے بعد گذشتہ ایک ہفتہ بستر پر ہی گزارہ ہے اور اب وہ بہتری محسوس کررہی ہیں۔کیری نے کہا کہ’’ میں نے کرونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے کے بعد گذشتہ ایک ہفتہ بستر پر ہی رہی ہوں لیکن مجھے اس کے ٹیسٹ کرانے کی ضرورت پیش نہیں آئی ہے۔‘‘

برطانوی شہزادہ چارلس اور وزیر صحت میٹ ہینکاک کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا تھا

انھوں نے کہا :’’ حاملہ ہونے کے ساتھ کووِڈ-19 کا شکار ہونا ظاہر ہے تشویش کی بات تو ہے۔میں دوسری حاملہ عورتوں سے یہ کہوں گی کہ مہربانی کرکے پڑھیں اور تازہ بہ تازہ ہدایات پر عمل کریں کیونکہ میں نے انھیں بہت مددگار پایا ہے۔‘‘

یاد رہے کہ برطانوی شہزادہ چارلس اور وزیر صحت میٹ ہینکاک کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا تھا۔واضح رہے کہ برطانیہ نے ملک میں تین ہفتوں کے لیے دکانیں اور دو سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی لگاتے ہوئے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے سخت اقدامات کا اعلان کررکھا ہے۔

برطانیہ کے شہزادہ چارلس میں کرونا کی تصدیق

Exit mobile version