• Latest
  • Trending
  • All
کیا پاکستان کو کشمیریوں پر شک ہے؟

کیا پاکستان کو کشمیریوں پر شک ہے؟

August 1, 2017

جموں کشمیر میں انتخابات کا اشارہ

March 3, 2023
برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

March 2, 2023
قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

March 2, 2023
کشمیرمیں حالات پہلی بار تو نہیں بگڑے ہیں:شاہ

دلی کی ٹیم جموں میں نہایت مصروف

March 2, 2023
سنہا لوگوں کو ٹیکس پر آمادہ کرنے کیلئے کوشاں

سنہا لوگوں کو ٹیکس پر آمادہ کرنے کیلئے کوشاں

February 28, 2023
آئی فون لیکر ڈیلیوری بوائے کا قتل

آئی فون لیکر ڈیلیوری بوائے کا قتل

February 22, 2023
”بھارت ماتا کی جئے“نہ کہنے والے انسانیت کے دشمن

کشمیریوں کو محتاج بنایا جا رہا ہے:فاروق

February 21, 2023
سونہ مرگ اور رام بن میں درجنوں مکانات تباہ

سونہ مرگ اور رام بن میں درجنوں مکانات تباہ

February 21, 2023
تُرکی میں تازہ زلزلے سے کئی عمارتیں منہدم

تُرکی میں تازہ زلزلے سے کئی عمارتیں منہدم

February 21, 2023
مودی مبصرین کو مایوس کرکے چلے گئے!

سرکار غریبی کے خاتمہ کیلئے پُرعزم

February 18, 2023
مژھل میں برفانی تودہ نوجوان کو کھا گیا

مژھل میں برفانی تودہ نوجوان کو کھا گیا

February 17, 2023
…اوراب 370 کو بھی چلینج،سپریم کورٹ تیار!

سُپریم کورٹ 370کی شنوائی کیلئے تیار

February 17, 2023
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کیجیے
  • ٹیم تفصیلات
11th Year of Publication
-18 °c
Monday, May 19, 2025
Tafseelat - تفصیلات
  • جموں کشمیر
  • بھارت
  • دیگر اہم خبریں
  • کھیل/سائنس
  • کاروبار/ سیاحت
  • مزید
    • انٹرویو
    • تازہ ترین
    • لطیفے/گھریلو ٹوٹکے
    • میٹھی مرچیں
    • آج کے کالم
    • تصویروں کی زبانی
No Result
View All Result
English
Tafseelat - تفصیلات
  • جموں کشمیر
  • بھارت
  • دیگر اہم خبریں
  • کھیل/سائنس
  • کاروبار/ سیاحت
  • مزید
    • انٹرویو
    • تازہ ترین
    • لطیفے/گھریلو ٹوٹکے
    • میٹھی مرچیں
    • آج کے کالم
    • تصویروں کی زبانی
No Result
View All Result
Tafseelat - تفصیلات
No Result
View All Result
Home آج کے کالم

کیا پاکستان کو کشمیریوں پر شک ہے؟

اطہر مسعود وانی by اطہر مسعود وانی
August 1, 2017
in آج کے کالم
1 min read
0
کیا پاکستان کو کشمیریوں پر شک ہے؟
47
SHARES
135
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف اور ان کی حکومت کے خلاف سپریم کورٹ کے فیصلے کے تناظر میں وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے 29جولائی کو وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان کے ہمراہ اسلام آباد کشمیر ہائوس میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ” جو ڈیشل کو” کے ذریعے حکومت کا تختہ الٹ دیا گیا،نظرئیہ ضرورت کو دوبارہ زندہ کیا گیا،وزیر اعظم محمد نواز شریف نے نہ تو اپنے آفس کو مس یوز کیا اور نہ ہی کوئی کرپشن کی جبکہ سازش کے تحت کرپشن کا جھوٹا پروپیگنڈہ کیا گیا،خطرناک بات یہ کہ سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن،ٹرائیل کورٹ اور نیب کے اداروںکا کردار بھی خود سنبھال لیا،اس فیصلے کے خلاف اپیل کا حق بھی حاصل نہیں،فیصلے کے وقت جج صاحبان کی فیملیز کے لئے خصوصی نشستیں لگائی گئیں،پاکستان کی صورتحال سے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان ہی نہیں مقبوضہ کشمیر پر بھی اثر پڑتا ہے،لیاقت علی خان سے نواز شریف تک وزرائے اعظم کو ہی نشانہ بنایا گیا،پاکستان میں کٹھ پتلی وزیر اعظم کا راستہ ہموار کیا جا رہا ہے،JIT کے بارے میں خدشات درست ثابت ہوئے،دو جج صاحبان نے پہلے ہی فیصلہ دے دیا،یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ نواز شریف کو ہٹانا ہے،کیا ان ججز نے PCOکے تحت حلف نہیں اٹھایا،ایک شخص ملک کو آگے لیجا رہا تھا،اسے روک دیا گیا،نظرئیہ ضرورت کو نافذ کیا گیا،پروپیگنڈہ مہم کے ذریعے وزیر اعظم پاکستان کے عہدے کی تذلیل کی گئی،ان کی فیملی،بیٹی پر قابل اعتراض جملے کسے گئے،بغیر نکاح کے بچی کا باپ اور انجمن طلاق کا سربراہ علامہ اقبال کا نیا پاکستان بنانے کو مضحکہ خیز دعوی کر رہا ہے،کشمیری کی حیثیت سے بھی یہ سوچنا پڑے گا کہ یہی ہے پاکستان؟سپریم کورٹ نے نیب کی آئوٹ لائینز خود ہی طے کیں،جن پر الزام ہے ان کی بات نہ سنی گئی،ملک میں بحران پیدا اور لوگوں کو گروہوں میں تقسیم کیا جا رہا ہے،مسلم لیگی کارکنوں نے تحمل سے کام لیا،جمہوری پروسیس کو ڈی ریل نہ ہونے دیں گے،گزشتہ روز سے ملک میں نہ حکومت ہے نہ نیشنل سیکورٹی کونسل کا کوئی سربراہ ہے،اس بات کا بھی احساس نہیں کیا گیا،یہ اقدام قومی مفاد کے خلاف ہوا ہے،ہم نے اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا ہے،آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کو این ایف سی میں حصہ دیا جا رہا تھا،آئینی اصلاحات کی جا رہی تھیں،لیکن اب یہ سارا عمل رک چکا ہے اور غیر یقینی کا شکار ہے،نواز شریف سے بڑھ کر کشمیریوں کا ہمدرد کوئی نہیں ہے،اس سازش کا الیکشن میں جواب دیں گے،آزاد کشمیر،گلگت بلتستان اور پنجاب میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت ہے،نواز شریف چوتھی باربھی وزیر اعظم بنیں گے”۔

کیا ابھی بھی پاکستان میں کسی کو کشمیریوں پر شک ہے؟ ان کشمیریوں پر شک ہے جو قیام پاکستان سے پہلے سے ہی پاکستان سے الحاق کو اپنی منزل قرار دیتے ہوئے بھارت سے آزادی کی جدوجہد نسل در نسل جاری رکھے ہوئے ہیں،جو کشمیری خانہ کعبہ کے بعد پاکستان کو مقدس ترین سمجھتے ہیں،پاکستان سے محبت ان کی روح میں بسی ہوئی ہے۔

اس پریس کانفرنس میں و زیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان کے ایک جملے پرپاکستان کے بعض نجی ٹی وی چینلز ،سوشل میڈیا پہ غیر مناسب،شر انگیز اور سیاسی اہداف کے طور پرتنقیدی مہم شروع کی گئی ہے۔پاکستان میں بعض سیاسی عناصر کشمیریوں کی فطرت اور کردار سے لاعلمی کے عالم اور ملک میں اقتدار کی کشمکش کی المناک صورتحال میں ایک کشمیری کی دکھ بھری تنقید کو پاکستان سے غداری کے طور پر پیش کرنے کی ناکام لیکن شر انگیز اور پاکستان و کشمیر کاز کے وسیع تر مفادات کو شدید ترین نقصان پہنچانے کے نتائج پر مبنی کوشش، سازش کا ملکی سلامتی کے ذمہ داران کو بھی نوٹس لینا چاہئے۔پاکستان کے بعض حلقوں کی طرف سے اس طرز عمل کا مظاہرہ کشمیر کا ز ہی نہیں بلکہ خود پاکستان کے وسیع تر مفادات کے لئے بھی مہلک نتائج پر مبنی سازشی اقدام ہو سکتا ہے۔یہ درست بات ہے کہ عام افراد کے سامنے کوئی بات واضح انداز میں کی جانی چاہئے تا کہ کسی کوابہام،،غلط فہمی نہ رہے،نہ کوئی کسی کہی بات کو غلط طور پر پیش کرتے ہوئے دیگر کے اہداف میں معاون بن سکے۔ پریس کانفرنس میںوزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان کا کہنا یہی تھا کہ پاکستان میں اس اس طرح کے افسوسناک، ملک کے وسیع تر مفادات کے لئے ناقابل تلافی نقصانات پر مبنی اقدامات سے پاکستان کو برباد کرنے والے فیصلوں اور اقدامات کو دیکھتے ہوئے ایک عام کشمیری بھی یہ سوچتا ہے کہ یہی ہے وہ پاکستان جس کے لئے ہم درندہ صفت بھارتی فوج سے نہتے مقابلہ کرتے ہوئے عزت،جان و مال،ہر طرح کی بے مثال قربانیاں دے رہے ہیں اور نسل در نسل دے رہے ہیں؟

پاکستان کے اپنی اساس،بنیاد سے گمراہ ہونے پر کشمیری پریشان ہیں،یہ وہ پاکستان نہیں ہے جو قائد اعظم نے بنایا تھا اور جس کا خواب علامہ اقبال نے دیکھا تھا،یہ ارباب اختیار کی غلط اور پاکستان کے وسیع تر مفادات کے برعکس نقصاندہ پالیسیاں اور اقدامات ہیں جس پر ہر محب وطن پاکستانی ہی نہیں بلکہ نظرئیہ پاکستان پر ایمان رکھنے والے کشمیری بھی پریشان اور عاجز ہیں۔

کیا ابھی بھی پاکستان میں کسی کو کشمیریوں پر شک ہے؟ ان کشمیریوں پر شک ہے جو قیام پاکستان سے پہلے سے ہی پاکستان سے الحاق کو اپنی منزل قرار دیتے ہوئے بھارت سے آزادی کی جدوجہد نسل در نسل جاری رکھے ہوئے ہیں،جو کشمیری خانہ کعبہ کے بعد پاکستان کو مقدس ترین سمجھتے ہیں،پاکستان سے محبت ان کی روح میں بسی ہوئی ہے۔مسئلہ یہ ہے کہ کشمیریوں کے نزدیک پاکستان کا تعارف قائد اعظم محمد علی جناح کی ولولہ انگیز،بے خوف ،نہ بکنے والی باکردار قیادت کی صورت ہے، لیکن لیاقت علی خان کے قتل کے ساتھ ہی ایسے نئے پاکستان کی تخلیق شروع ہوئی جس کے نظریات اور مقاصد اور نظرئیہ پاکستان پر مبنی قائد اعظم کے افکار وکردار میں مشرق اور مغرب کی طرح کا فرق نمایاں ہے۔پاکستان کے اپنی اساس،بنیاد سے گمراہ ہونے پر کشمیری پریشان ہیں،یہ وہ پاکستان نہیں ہے جو قائد اعظم نے بنایا تھا اور جس کا خواب علامہ اقبال نے دیکھا تھا،یہ ارباب اختیار کی غلط اور پاکستان کے وسیع تر مفادات کے برعکس نقصاندہ پالیسیاں اور اقدامات ہیں جس پر ہر محب وطن پاکستانی ہی نہیں بلکہ نظرئیہ پاکستان پر ایمان رکھنے والے کشمیری بھی پریشان اور عاجز ہیں۔وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے کوئی دھمکی نہیں دی بلکہ اظہار افسوس کیا ہے کہ کشمیریوں کو بھی پاکستان سے غلط اشارے دیئے جا رہے ہیں ،ہم قائد اعظم کے پاکستان پر یقین رکھتے ہیں،جانائز قابضین کے پاکستان کے مفادات کے برعکس فیصلوں کی حمایت نہیں کر سکتے۔نظرئیہ پاکستان پرایمان رکھتے ہوئے کئی نسلوں سے جدوجہد اور قربانیاں دینے والے کشمیریوں کو پاکستان سے کسی محب وطنی کے سرٹیفیکیٹ کی ضرورت نہیں ہے۔ہاں یہ ضرور ہے کہ اس بات کو ایک بار پھر ثابت کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ آج کے پاکستان کا قائد اعظم کے نظریات، علامہ اقبال کے افکار،نظرئیہ پاکستان سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔مشہور ہے کہ کم عقل ایک تلخ بات پر عمر بھر کی اچھائیاں فراموش کر دیتے ہیں۔جلد یا بدیر ارباب اختیار کو اس حقیقت کا ادراک کرنا ہو گا کہ پاکستان کا قیام عوامی جدوجہد اور اتفاق و اتحاد کا کارنامہ ہے اور مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لئے بھی کشمیری عوام ہی جدوجہد کر رہے ہیں، لیکن اس حقیقت کے اعتراف میں تاخیر سے ہونے والے قومی نقصانات مہلک ترین نتائج پر مبنی ہو سکتے ہیں۔

Tags: DisqualificationNawaz ShariefPakistanPanama LeaksRaja Farooq HaiderSupreme Court
Share19Tweet12Share5Send
اطہر مسعود وانی

اطہر مسعود وانی

Related Posts

lithium in jammu and kashmir
آج کے کالم

کشمیر میں لیتھیئم کی دریافت

by صریر خالد
February 17, 2023
190
پرواز سلطان ابنِ صفیؔ کا کرنل فریدی
آج کے کالم

پرواز سلطان ابنِ صفیؔ کا کرنل فریدی

by صریر خالد
February 1, 2021
853
آج کے کالم

اور میرا پیشاب نکل گیا۔۔۔!

by حمیداللہ شاہ
January 20, 2021
277
آج کے کالم

’’گُلمیوٹھ‘‘ جس نے ایک خاندان کو بدل دیا!

by حمیداللہ شاہ
January 3, 2021
349
آج کے کالم

’’سلام بابُن گرٔٹہ‘‘ اور میری آنکھوں کے کھنڈرات!

by صریر خالد
January 28, 2021
447
  • Trending
  • Comments
  • Latest
کمیشن نہیں تنخواہ چاہیئے:فئیر پرائس شاپس کا مطالبہ

کمیشن نہیں تنخواہ چاہیئے:فئیر پرائس شاپس کا مطالبہ

February 3, 2021
کیا آپ کو قربانی کے مسائل معلوم ہیں؟

کیا آپ کو قربانی کے مسائل معلوم ہیں؟

August 19, 2018
سلمان کو پاکستان کا سونے کی بندوق کا تحفہ

سلمان کو پاکستان کا سونے کی بندوق کا تحفہ

February 18, 2019
پرواز سلطان ابنِ صفیؔ کا کرنل فریدی

پرواز سلطان ابنِ صفیؔ کا کرنل فریدی

February 1, 2021

کولگام میں 6کشمیری جاں بحق،2فوجی بھی ہلاک

1
بھاجپا سے ملکر پردے کے پیچھے بڑارول نبھایا:لون

بھاجپا سے ملکر پردے کے پیچھے بڑارول نبھایا:لون

1
مودی صاحب خُدا کا انتخاب ہیں،بھارت ماتا ہم سب کی ماں:مظفر بیگ

مودی صاحب خُدا کا انتخاب ہیں،بھارت ماتا ہم سب کی ماں:مظفر بیگ

1
دفعہ370کو دفع کرنے کا وقت آ  گیا ہے:بی جے پی

دفعہ 35-Aقصور کس کا ،ذمہ داری کس کی؟

1

جموں کشمیر میں انتخابات کا اشارہ

March 3, 2023
برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

March 2, 2023
قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

March 2, 2023
کشمیرمیں حالات پہلی بار تو نہیں بگڑے ہیں:شاہ

دلی کی ٹیم جموں میں نہایت مصروف

March 2, 2023
Tafseelat - تفصیلات

11th Year of Publication
Copyright © 2023 Tafseelat
Designed, Developed & Maintained by Acmosoft

Navigate Site

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کیجیے
  • ٹیم تفصیلات

Follow Us

No Result
View All Result
  • جموں کشمیر
  • بھارت
  • دیگر اہم خبریں
  • کھیل/سائنس
  • کاروبار/ سیاحت
  • مزید
    • انٹرویو
    • تازہ ترین
    • لطیفے/گھریلو ٹوٹکے
    • میٹھی مرچیں
    • آج کے کالم
    • تصویروں کی زبانی

11th Year of Publication
Copyright © 2023 Tafseelat
Designed, Developed & Maintained by Acmosoft

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
Go to mobile version