• Latest
  • Trending
  • All
افغانستان،نیٹواتحاد میں اختلاف اور امریکہ!

افغانستان،نیٹواتحاد میں اختلاف اور امریکہ!

July 17, 2017

جموں کشمیر میں انتخابات کا اشارہ

March 3, 2023
برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

March 2, 2023
قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

March 2, 2023
کشمیرمیں حالات پہلی بار تو نہیں بگڑے ہیں:شاہ

دلی کی ٹیم جموں میں نہایت مصروف

March 2, 2023
سنہا لوگوں کو ٹیکس پر آمادہ کرنے کیلئے کوشاں

سنہا لوگوں کو ٹیکس پر آمادہ کرنے کیلئے کوشاں

February 28, 2023
آئی فون لیکر ڈیلیوری بوائے کا قتل

آئی فون لیکر ڈیلیوری بوائے کا قتل

February 22, 2023
”بھارت ماتا کی جئے“نہ کہنے والے انسانیت کے دشمن

کشمیریوں کو محتاج بنایا جا رہا ہے:فاروق

February 21, 2023
سونہ مرگ اور رام بن میں درجنوں مکانات تباہ

سونہ مرگ اور رام بن میں درجنوں مکانات تباہ

February 21, 2023
تُرکی میں تازہ زلزلے سے کئی عمارتیں منہدم

تُرکی میں تازہ زلزلے سے کئی عمارتیں منہدم

February 21, 2023
مودی مبصرین کو مایوس کرکے چلے گئے!

سرکار غریبی کے خاتمہ کیلئے پُرعزم

February 18, 2023
مژھل میں برفانی تودہ نوجوان کو کھا گیا

مژھل میں برفانی تودہ نوجوان کو کھا گیا

February 17, 2023
…اوراب 370 کو بھی چلینج،سپریم کورٹ تیار!

سُپریم کورٹ 370کی شنوائی کیلئے تیار

February 17, 2023
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کیجیے
  • ٹیم تفصیلات
11th Year of Publication
-18 °c
Sunday, May 18, 2025
Tafseelat - تفصیلات
  • جموں کشمیر
  • بھارت
  • دیگر اہم خبریں
  • کھیل/سائنس
  • کاروبار/ سیاحت
  • مزید
    • انٹرویو
    • تازہ ترین
    • لطیفے/گھریلو ٹوٹکے
    • میٹھی مرچیں
    • آج کے کالم
    • تصویروں کی زبانی
No Result
View All Result
English
Tafseelat - تفصیلات
  • جموں کشمیر
  • بھارت
  • دیگر اہم خبریں
  • کھیل/سائنس
  • کاروبار/ سیاحت
  • مزید
    • انٹرویو
    • تازہ ترین
    • لطیفے/گھریلو ٹوٹکے
    • میٹھی مرچیں
    • آج کے کالم
    • تصویروں کی زبانی
No Result
View All Result
Tafseelat - تفصیلات
No Result
View All Result
Home آج کے کالم

افغانستان،نیٹواتحاد میں اختلاف اور امریکہ!

سمیع اللہ ملک by سمیع اللہ ملک
July 17, 2017
in آج کے کالم
1 min read
0
افغانستان،نیٹواتحاد میں اختلاف اور امریکہ!
51
SHARES
145
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

یورپ، بالخصوص برطانیہ، میں دہشتگردانہ حملوں کے بعداب یہ احساس شدت سے بڑھ گیاہے کہ ”وارآن ٹیرر”کے نام پرامریکی جنگ میں شمولیت نے ان کے اپنے ممالک کی سلامتی کیلئے کئی سوال کھڑے کردیئے ہیں اوریورپی ممالک یہ سمجھتے ہیں کہ افغانستان کی جنگ ہمارے تحفظ کیلئے نہیں بلکہ امریکاکے اپنے مفادات کی حصول کی جنگ ہے جس کی بھاری قیمت یورپ کوچکانی پڑرہی ہے۔یہی وجہ ہے کہ اب یورپی ممالک کے درمیان افغانستان میں امریکی اورنیٹو کے کمانڈروں کی جانب سے افواج میں اضافے کے حوالے سے پھوٹ پڑگئی ہے۔امریکانے یورپ سے نیٹومیں اپنے حصے کے پیسے افغانستان میں خرچ کرنے پرزوردیاہے کہ جبکہ یورپی ممالک یہ سمجھتے ہیں کہ انہوں نے امریکاکی جنگ میں اپنے ہزاروں فوجیوں کوگنوا دیا ہے جبکہ اس کے جواب میں شدت پسندی کی جنگ اب ان کے اپنے گھروں میں پہنچ گئی ہے،اس لئے یورپ کواس جنگ سے فائدے کی بجائے الٹا بھاری جانی ومالی نقصان برداشت کرناپڑرہا ہے۔

یورپی یونین،نیٹواورامریکاکے درمیان افغانستان میں فوج کے اضافے اورتعیناتی پراس وقت شدیداختلافات پیداہوگئے ہیں جب امریکاکے فوجی جنرل نکلسن نے امریکااورنیٹو سے مزیدافواج کامطالبہ کیاجبکہ افغانستان میں یورپی کمانڈرنے جنگ کی بجائے ٹریننگ کیلئے فوجی مشیروں کی تعیناتی کی حامی بھری جس پردونوں جانب سے اختلافات سامنے آئے ہیں۔ امریکاچاہتاہے کہ وہ طالبان کے خلاف فوج میں اضافہ کرکے اورسخت شدید کاروائی کرکے طالبان کواپنی شرائط پر مذاکرات پرمجبور کرے جبکہ یورپی حکام کاکہناہے کہ بڑے پیمانے پرافغان فوج کی تربیت کی ضرورت ہے تاکہ وہ خود افغانستان میں لڑائی کیلئے تیارہو جائے اوریورپ اورامریکی افواج ملک سے چلی جائیں۔نیٹومیں شامل ترکی کے حکام نے صرف فوجی مشیروں کے علاوہ لڑاکادستے دینے سے صاف انکارکر دیا ہے جبکہ امریکانے نیٹوسے مایوس ہوکرآسٹریلیاسے فوج طلب کی ہے اوراس غیرنیٹو ممبر نے صرف تیس فوجی دینے پررضامندی ظاہرکی ہے۔

اس سے قبل افغان جنگ میں تقریباًسات ہزارآسٹریلین فوجیوں نے خدمات سرانجام دی ہیں جس میں پندرہ سو کے قریب فوجی مارے گئے۔ آسٹریلیا کی جانب سے ان فوجی مشیروں کی تعیناتی کے اعلان نے ایک طرف افغان دفاعی اہلکاروں کو انتہائی مایوس کیاہے تودوسری جانب امریکی فوجی جنرل بھی تشویش میں مبتلا ہوگئے ہیں کہ جون کامہینہ شروع ہوگیاہے لیکن اضافی فوج کی تعیناتی فی الحال شروع نہیں ہوسکی جبکہ دوسری جانب طالبان آئے روزمسلسل حملوں میں اضافہ کررہے ہیں اورکئی اضلاع پرقبضوں کے بعدانہوں نے جنگ کوشمال سے مشرق کی طرف پھیلادیاہے، جنوب اورجنوب مشرقی افغانستان میں کئی نئے محاذکھل گئے ہیں۔یورپی ممالک اپنے گھرکے اندرشدت پسندی سے نہ صرف گھبرائے ہوئے ہیں بلکہ وہ افغانستان میں مزیدفوجیوں کوتعینات کرکے اپنے لئے خطرات بڑھانانہیں چاہتے۔یہی وجہ ہے کہ پہلی مرتبہ افغانستان کے اندرامریکی اوریورپی کمانڈروں کے درمیان شدیداختلافات نے جنم لے لیاہے۔

یورپی حکام نے کابل میں افغان اورامریکی حکام پرواضح کردیاہے کہ نیٹومیں شامل ممالک مزیدفوجیوں کی تعیناتی کیلئے تیارنہیں کیونکہ امریکی فوج کی جانب سے تیارکردہ منصوبے کے تحت مشن مکمل ہونے کاکوئی وقت نہیں دیاگیا ہے جس کی وجہ سے فوجیوں کی تعیناتی پرمختلف ممالک کے وزارتِ دفاع مطمئن نظرنہیں آرہے۔امریکاافغانستان کے حوالے سے اگرمشن مکمل ہونے کا یقینی ٹائم ٹیبل دیتاہے تویورپی ممالک مزیدلڑاکافوجی تعینات کرنے اور آپریشن میں حصہ لینے پرتیارہیں تاہم نامعلوم مدت تک کیلئے آپریشنل مشن کیلئے نیٹو اپنے فوجی دینے کیلئے قطعاًتیارنہیں۔

امریکاکی جانب سے نیٹوافواج کے اخراجات برداشت نہ کرنابھی فوج کی تعیناتی میں ایک اہم رکاوٹ سمجھی جاتی ہے۔پہلے نیٹوافواج کی تعیناتی کے اخراجات امریکابرداشت کرتاتھا اورفوج کی تنخواہ صرف متعلقہ ممالک اداکرتے تھے جو اب بھی وہی اداکرتے ہیں تاہم ان کی خوراک،لاجسٹک ،ان کی بکتربندگاڑیاں، فوجی سازوسامان امریکاہی مہیاکرتاتھالیکن امریکاکی نئی انتظامیہ نے یورپ کو اپنی فوج کوسازوسامان،لاجسٹک سپورٹ،خوراک اورادویات کی فراہمی کابھی کہاہے،چونکہ پاکستان اوریورپی ممالک اورنیٹوکے درمیان کوئی لاجسٹک معاہدہ نہیں ہے اس لئے افغانستان میں نیٹوافواج کی تعیناتی کیلئے ان ممالک کی جانب سے لاجسٹک اوردیگرضروریات پاکستان کے راستے بجھوانے سے بڑی مشکلات پیش آئیں گی کیونکہ پاکستان اور امریکا کے درمیان کولیشن سپورٹ فنڈ کے تحت معاہدے موجودہیں اوران معاہدوں کے تحت پاکستان کو سیکورٹی اور لاجسٹک سپورٹ فراہم کرنے کی وجہ سے امداد ملتی رہی جس کاایک خاصہ حصہ ابھی تک امریکا نے روک رکھا ہے لیکن یورپی ممالک اورنیٹوکے ساتھ اس طرح کاکوئی معاہدہ بھی نہیںہے اورموجودہ پاکستانی حکومت تو اب ایساکوئی معاہدہ کرنے کی بھی ہرگزپوزیشن میں نہیں ہے کیونکہ اب پاکستان میں انتخابات کوبھی بہت کم وقت رہ گیاہے اوردوسرا نوازحکومت ان دنوں پاناماکیس میں بھی بری طرح الجھی ہوئی ہے جبکہ پاکستان کے اندرجودہشتگردی نے تباہی مچائی ہوئی تھی ،پاکستانی فوج نے اس کوبے شمارجانی قربانیوں کے بعدقابومیں کیاہے جبکہ امریکااورنیٹونے پاکستان سے کئے گئے وعدے بھی پورے نہیں کئے اور پاکستان کی قربانیوں کی یہ صلہ دیاگیاکہ امریکانے فوری طورپرپاکستان کی طرف سے آنکھیں پھیرکرپاکستان کے ازلی دشمن کے ساتھ محبت کی پینگیں بڑھا لی ہیں،اس لئے ان حالات میں پاکستان کیلئے نیٹواورامریکاکولاجسٹک سپورٹ فراہم کرنانہ صرف مشکل بلکہ ناممکن نظرآتاہے۔

امریکانے نیٹوکی مذکورہ مشکلات اوراختلافات کودیکھ کرنان نیٹوممبرملک جس میں آسٹریلیا اوردیگرممالک شامل ہیں ،سے فوجی طلب کئے ہیں لیکن آسٹریلیاکی جانب سے صرف تیس فوجی مشیرتعینات کرنے کوجواعلان ہواہے ،وہ نہ صرف انتہائی کم ہے بلکہ امریکاکوانتہائی مایوسی اوراس کی توقع کے برخلاف ہے جبکہ دیگرممالک نے افغانستان میں ابھی تک فوج کی تعیناتی کے حوالے سے کوئی مثبت جواب نہیں دیا۔یہی وجہ ہے کہ جرمنی نے برملااعلان کیاہے کہ ہمیں امریکااور برطانیہ پراعتمادنہیں،افغانستان،عراق اورشام کے حوالے سے اپنی پالیسیاں خودمرتب کرناہوں گی اورماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے بھی روس اورچین کے ساتھ کام کرناہوگا۔ اس اعلان سے افغانستان میں فوج میں اضافے کے حوالے سے دو ممالک کی جانب سے تعیناتی عمل میں آسکتی ہے،ایک امریکااور دوسرابرطانیہ۔اس وقت نیٹو کمانڈروں نے پانچ ہزارلڑاکافوجیوں کی تعیناتی کا مطالبہ کیاہے۔ برطانیہ میں انتخابات میں دوبارہ تھریسامے مخلوط حکومت بنانے جارہی ہیں اورتوقع کی جارہی ہے کہ وہ افغانستان میں اپنے مزیدفوجیوں کی تعیناتی کااعلان کرسکتی ہیں۔

دوسری جانب طالبان نے مزیدفوجیوں کی تعیناتی کے حوالے سے اپنے ردّ ِعمل میں کہاہے کہ امریکاجتنے زیادہ فوجی تعینات کرے گا،اتنے ہی زیادہ نقصانات اٹھائے گا۔افغان طالبان کے ترجمان قاری یوسف احمدی کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیاہے کہ نیٹوکے پانچ ہزارفوجی جنوبی افغانستان، جنوب مشرقی افغانستان،شمالی افغانستان اورمشرقی افغانستان کہاں کہاں تعینات ہوں گے کیونکہ ایک لاکھ ۶۵ہزارفوجی اپنے جدید ترین اسلحے اور جنگی جہازوں کی بمباری کے ساتھ ہمیں شکست نہ دے سکے توپانچ ہزارفوجی اس وقت طالبان کیلئے کوئی معنی نہیں رکھتے اوراس بارزیادہ سے زیادہ نقصان انہیں ہی اٹھاناپڑے گا کیونکہ طالبان کے پاس نہ صرف اب زیادہ علاقے ہیں بلکہ جدیدوسائل اورجنگجو بھی وافر تعدادمیں موجودہیں۔

ادھرخلیجی ممالک کے درمیان محاذآرائی سے فائڈہ اٹھانے کیلئے شمالی اتحادکے عبداللہ عبداللہ اوروزیرخارجہ صلاح الدین ربانی نے یورپی ممالک اور سعودی عرب سمیت دوسرے اہم چھ عرب ممالک کے سفیروں سے ملاقات میں مطالبہ کیا کہ القاعدہ نے افغان طالبان کے امیرکی بیعت کی ہے اس لئے طالبان کوبھی مطلوبہ دہشتگردوں کی فہرست میں شامل کیا جائے تاکہ وہ مذاکرات پرآمادہ ہو سکیں جبکہ قطرمیں کیوباسے آنے والے افغان رہنماؤں کوبھی نکال باہرکیاجائے تاہم سعودی عرب اورامریکانے اس کی مخالفت کرتے ہوئے کہاکہ افغان طالبان کاایک ہی دفترہے اوراگر اسے بندکرکے قطر سے نکال دیاگیاتوتوپھرمستقبل میں امریکا،یورپی یونین اورعرب ممالک کوطالبان کے ساتھ مذاکرات میں مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے۔دوسری جانب افغان طالبان نے غیراعلانیہ طورپرقطرکی حمائت میں اس کی معاشی ناکہ بندی کوخلافِ شرع قراردیتے ہوئے تمام علماء کے نام اور فتاویٰ کی فہرست میڈیامیں جاری کردی ہے۔طالبان کامزیدکہناہے کہ امریکا اسلامی دنیاکی دولت اوروسائل پرقبضہ کرنے کیلئے مسلم ممالک کوآپس میں لڑاکروہاں بحران پیدا کرکے افغانستان و عراق میں اپنی شکست کابدلہ لیناچاہتا ہے لیکن طالبان امریکاکوافغانستان میں ایسی بدترین شکست سے دوچارکرے گاکہ امریکا دوبارہ اس خطے میں آنے سے قبل سومرتبہ سوچے گا۔

Tags: AfganistanConflictDisputeNATOUnrestUSWar
Share20Tweet13Share5Send
سمیع اللہ ملک

سمیع اللہ ملک

Related Posts

lithium in jammu and kashmir
آج کے کالم

کشمیر میں لیتھیئم کی دریافت

by صریر خالد
February 17, 2023
190
پرواز سلطان ابنِ صفیؔ کا کرنل فریدی
آج کے کالم

پرواز سلطان ابنِ صفیؔ کا کرنل فریدی

by صریر خالد
February 1, 2021
853
آج کے کالم

اور میرا پیشاب نکل گیا۔۔۔!

by حمیداللہ شاہ
January 20, 2021
277
آج کے کالم

’’گُلمیوٹھ‘‘ جس نے ایک خاندان کو بدل دیا!

by حمیداللہ شاہ
January 3, 2021
349
آج کے کالم

’’سلام بابُن گرٔٹہ‘‘ اور میری آنکھوں کے کھنڈرات!

by صریر خالد
January 28, 2021
447
  • Trending
  • Comments
  • Latest
کمیشن نہیں تنخواہ چاہیئے:فئیر پرائس شاپس کا مطالبہ

کمیشن نہیں تنخواہ چاہیئے:فئیر پرائس شاپس کا مطالبہ

February 3, 2021
کیا آپ کو قربانی کے مسائل معلوم ہیں؟

کیا آپ کو قربانی کے مسائل معلوم ہیں؟

August 19, 2018
سلمان کو پاکستان کا سونے کی بندوق کا تحفہ

سلمان کو پاکستان کا سونے کی بندوق کا تحفہ

February 18, 2019
پرواز سلطان ابنِ صفیؔ کا کرنل فریدی

پرواز سلطان ابنِ صفیؔ کا کرنل فریدی

February 1, 2021

کولگام میں 6کشمیری جاں بحق،2فوجی بھی ہلاک

1
بھاجپا سے ملکر پردے کے پیچھے بڑارول نبھایا:لون

بھاجپا سے ملکر پردے کے پیچھے بڑارول نبھایا:لون

1
مودی صاحب خُدا کا انتخاب ہیں،بھارت ماتا ہم سب کی ماں:مظفر بیگ

مودی صاحب خُدا کا انتخاب ہیں،بھارت ماتا ہم سب کی ماں:مظفر بیگ

1
دفعہ370کو دفع کرنے کا وقت آ  گیا ہے:بی جے پی

دفعہ 35-Aقصور کس کا ،ذمہ داری کس کی؟

1

جموں کشمیر میں انتخابات کا اشارہ

March 3, 2023
برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

March 2, 2023
قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

March 2, 2023
کشمیرمیں حالات پہلی بار تو نہیں بگڑے ہیں:شاہ

دلی کی ٹیم جموں میں نہایت مصروف

March 2, 2023
Tafseelat - تفصیلات

11th Year of Publication
Copyright © 2023 Tafseelat
Designed, Developed & Maintained by Acmosoft

Navigate Site

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کیجیے
  • ٹیم تفصیلات

Follow Us

No Result
View All Result
  • جموں کشمیر
  • بھارت
  • دیگر اہم خبریں
  • کھیل/سائنس
  • کاروبار/ سیاحت
  • مزید
    • انٹرویو
    • تازہ ترین
    • لطیفے/گھریلو ٹوٹکے
    • میٹھی مرچیں
    • آج کے کالم
    • تصویروں کی زبانی

11th Year of Publication
Copyright © 2023 Tafseelat
Designed, Developed & Maintained by Acmosoft

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
Go to mobile version