• Latest
  • Trending
  • All
بخشتے رہو،بخشے جایا کروگے!

بخشتے رہو،بخشے جایا کروگے!

June 13, 2017

جموں کشمیر میں انتخابات کا اشارہ

March 3, 2023
برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

March 2, 2023
قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

March 2, 2023
کشمیرمیں حالات پہلی بار تو نہیں بگڑے ہیں:شاہ

دلی کی ٹیم جموں میں نہایت مصروف

March 2, 2023
سنہا لوگوں کو ٹیکس پر آمادہ کرنے کیلئے کوشاں

سنہا لوگوں کو ٹیکس پر آمادہ کرنے کیلئے کوشاں

February 28, 2023
آئی فون لیکر ڈیلیوری بوائے کا قتل

آئی فون لیکر ڈیلیوری بوائے کا قتل

February 22, 2023
”بھارت ماتا کی جئے“نہ کہنے والے انسانیت کے دشمن

کشمیریوں کو محتاج بنایا جا رہا ہے:فاروق

February 21, 2023
سونہ مرگ اور رام بن میں درجنوں مکانات تباہ

سونہ مرگ اور رام بن میں درجنوں مکانات تباہ

February 21, 2023
تُرکی میں تازہ زلزلے سے کئی عمارتیں منہدم

تُرکی میں تازہ زلزلے سے کئی عمارتیں منہدم

February 21, 2023
مودی مبصرین کو مایوس کرکے چلے گئے!

سرکار غریبی کے خاتمہ کیلئے پُرعزم

February 18, 2023
مژھل میں برفانی تودہ نوجوان کو کھا گیا

مژھل میں برفانی تودہ نوجوان کو کھا گیا

February 17, 2023
…اوراب 370 کو بھی چلینج،سپریم کورٹ تیار!

سُپریم کورٹ 370کی شنوائی کیلئے تیار

February 17, 2023
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کیجیے
  • ٹیم تفصیلات
11th Year of Publication
-18 °c
Monday, May 19, 2025
Tafseelat - تفصیلات
  • جموں کشمیر
  • بھارت
  • دیگر اہم خبریں
  • کھیل/سائنس
  • کاروبار/ سیاحت
  • مزید
    • انٹرویو
    • تازہ ترین
    • لطیفے/گھریلو ٹوٹکے
    • میٹھی مرچیں
    • آج کے کالم
    • تصویروں کی زبانی
No Result
View All Result
English
Tafseelat - تفصیلات
  • جموں کشمیر
  • بھارت
  • دیگر اہم خبریں
  • کھیل/سائنس
  • کاروبار/ سیاحت
  • مزید
    • انٹرویو
    • تازہ ترین
    • لطیفے/گھریلو ٹوٹکے
    • میٹھی مرچیں
    • آج کے کالم
    • تصویروں کی زبانی
No Result
View All Result
Tafseelat - تفصیلات
No Result
View All Result
Home آج کے کالم

بخشتے رہو،بخشے جایا کروگے!

سمیع اللہ ملک by سمیع اللہ ملک
June 13, 2017
in آج کے کالم
1 min read
0
بخشتے رہو،بخشے جایا کروگے!
151
SHARES
431
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

وہ تھے ہی ایسے۔ سمندر کو کوزے میں بند کردینے والے۔ کیسی خوب صورت اور دل کش بات کی تھی انہوں نے۔اور کوئی ایک بات، بس سنتے جائیے۔ اوران میں سے چندایک پرعمل کی توفیق مل جائے تو کیا کہنے واہ۔ میرا رب ان سے راضی تھا۔اسی لئے تو وہ ایسی باتیں کرتے تھے۔ یہ خوش نصیبی ہے،توفیق ہے، عطا ہے۔ بس جسے چاہے نواز دے۔ہاں یہ تعلق ہے۔ ہاں یہ ہے خوشی۔ ہاں یہ ہے رب کا اپنے بندے اور بندے کا اپنے خالق سے رشتہ ۔تصویراور مصور ،مخلوق اور خالق۔ جدھر دیکھتا ہوں میں، ادھر تو ہی تو ہے۔ایک دن کہا کم ظرف انسان دوسروں کو خوش دیکھ کر ہی غم زدہ ہو جاتا ہے۔ وہ یہ برداشت ہی نہیں کرسکتا کہ لوگ خوش رہیں۔ وہ ان کی خوشیوں کو برباد کرنے پر تل جاتا ہے۔ اس کی خوشی یہ ہے کہ لوگ خوشی سے محروم ہو جائیں۔ وہ اپنے لئے جنت کووقف سمجھتا ہے۔اور دوسروں کودوزخ سے ڈراتا ہے۔

کم ظرف انسان دوسروں کو خوش دیکھ کر ہی غم زدہ ہو جاتا ہے۔ وہ یہ برداشت ہی نہیں کرسکتا کہ لوگ خوش رہیں۔ وہ ان کی خوشیوں کو برباد کرنے پر تل جاتا ہے۔ اس کی خوشی یہ ہے کہ لوگ خوشی سے محروم ہو جائیں۔ وہ اپنے لئے جنت کووقف سمجھتا ہے۔اور دوسروں کودوزخ سے ڈراتا ہے۔

ایک بخیل انسان خوش رہ سکتا ہے،نہ خوش کرسکتا ہے۔ سخی سدا بہار رہتا ہے۔ سخی ضروری نہیں کہ امیر ہی ہو۔ ایک غریب آدمی بھی سخی ہوسکتا ہے،اگر وہ دوسروں کے مال کی تمنا چھوڑ دے۔جن لوگوں کا ایمان ہے کہ اللہ کا رحم اس کے غضب سے وسیع ہے،وہ کبھی مغموم نہیں ہوتے۔وہ جانتے ہیں کہ غربت کدے میں پلنے والا غم اس کے فضل سے ایک دن چراغ مسرت بن کر دلوں کے اندھیرے دور کرسکتا ہے۔ وہ جانتے ہیں کہ پیغمبر بھی تکالیف سے گزارے گئے لیکن پیغمبر کا غم امت کی فلاح کے لئے ہے۔غم سزا ہی نہیں غم انعام بھی ہے۔ یوسف کنویں میں گرائے گئے،ان پر الزام لگا انہیں قید خانے سے گزرناپڑالیکن ان کے تقرب اور حسن میں کمی نہیں آئی۔ ان کا بیان احسن القصص ہے۔دراصل قریب کردینے والاغم دور کر دینے والی خوشیوں سے بدرجہا بہتر ہے۔منزل نصیب ہو جائے تو سفر کی صعوبتیں کامیابی کاحصہ کہلائیں گی اور اگر انجام محرومی منزل ہے تو راستے کے جشن ناعاقبت اندیشی کے سواکیا ہوسکتے ہیں۔ زندگی کا انجام اگر موت ہی ہے تو غم کیا اور خوشی کیا؟ کچھ لوگ غصے کو غم سمجھتے ہیں، وہ زندگی بھر ناراض رہتے ہیں۔ کبھی دوسروںپر کبھی اپنے آپ پر انہیں ماضی کا غم ہوتا ہے۔حال کا غم ہوتا ہے اور مستقبل کی تاریکیوں کا غم، ایسے غم آشنا لوگ دراصل کم آشنا ہیں۔ وہ نہیں جانتے کہ گزرے ہوئے زمانے کا غم دل میںرکھنے والا کبھی آنے والی خوشی کا استقبال کرنے کے لئے تیار نہیں ہوسکتا۔ ان کا غم امربیل کی طرح ان کی زندگی کو ویران کردیتا ہے۔ یہ غم، غم نہیں یہ غصہ ہے۔ یہ نفرت ہے۔

غم تو دعوت مژگاں ساتھ لاتا ہے اور چشم نم آلود ہی چشم بینا بنائی جاتی ہے۔ غم کمزور فطرتوں کا راکب ہے اور طاقتور انسان کا مرکب۔خوشی کا تعاقب کرنے والا خوشی نہیں پاسکتا۔ یہ عطا ہے مالک کی، جواس کی یاد اور اس کی مقرر کی ہوئی تقدیر پر راضی رہنے سے ملتی ہے۔ نہ حاصل نہ محرومی، نہ غم، نہ خوشی نہ آرزو نہ شکست، آرزو یہ بڑی خوش نصیبی ہے۔ اپنے نصیب پر خوش رہناچاہئے۔ اپنی کوششوں پر راضی رہنا چاہئے۔اور کوششوں کے انجام پر بھی راضی رہنا چاہئے۔دوسرے انسانوں کے نصیب سے مقابلہ نہیں کرنا چاہئے۔جو ذرہ جس جگہ وہیں آفتاب ہے۔ہے ناں کوزے میں دریا کو بند کرنا۔اس کے بعد رہ ہی کیا جاتا ہے بات کرنے کو۔مگر ہم انسان ہیں،کلام کئے بغیر کیسے رہ سکتے ہیں اور کرنا بھی چاہئے۔ دیکھئے آپ ماہ رمضان المبارک میں بھوک پیاس برداشت کررہے ہیں ،آپ کی اپنی راتیں رب کا کلام سننے اور پڑھنے میں گزررہی ہیں۔کس لئے؟ اس لئے نا، آپ اور ہم اور ہم سب کا رب ہم سے راضی ہو جائے۔ ہم سب نے اپنی حیثیت کے مطابق خلق خدا کی خبر گیری کی، دادرسی کی۔سب کچھ دیا بھی رب کا ہے اور ہم نے پھر اسے لوٹایا بھی۔ جب سب کچھ اس کا ہے تو پھر ہم نے کیا کمال کیا۔ لیکن میرا رب کتنا بلند و بالاعظمت و شان والا ہے کہ آپ نے مخلوق کی خدمت کی اور وہ آپ کا نگہبان بن گیا۔ اور جس کا وہ نگہبان بن جائے پھراسے کسی اور کی ضرورت نہیں رہتی۔ قطعاً نہیں رہتی۔

ایک دن ہم نے پوچھا رب سے معافی کیسے مانگیں تو کہا بہت آسان ہے۔ اس کے بندوں کو معاف کرو اور پھر رب سے کہو،میں تو تیرا بندہ ہو کر تیری مخلوق کو معاف کرتا ہوں،تو تو ہم سب کا رب ہے،ہمیں معاف کردے۔سو معاف کردئیے جائو گے جو کسی بندے بشر کو معاف نہ کرے۔ خود کیسے معاف کردیا جائے گا۔

ہم انسان ہیں۔خطاکار ہیں۔ہم لاکھ چاہیں کہ دل آزاری نہ کریں۔کسی کی عزت نفس پامال نہ کریں۔ کسی کو دکھ نہ دیں۔لیکن ہو جاتی ہے غلطی۔لیکن انسان وہ ہے جو اپنی غلطی مانے اور جس کی حق تلفی ہوئی ہے اس سے معذرت کرے۔ وہ انسان جو تائب ہو جائے وہی منزل پر پہنچتا ہے۔یادرکھیں کہ چپ سے بڑی بددعاکوئی نہیں ہوتی،جب بندہ بولتاہے تو قدرت خاموش رہتی ہے اورجب بندہ خاموش ہوتاہے توقدرت انتقام لیتی ہے اوراس کاانتقام انتہائی شدیداورعبرتناک ہوتاہے۔ماہ صیام کوغنیمت جانتے ہوئے ہم سب کو چاہئے کہ رنجشیں ختم کردیں۔ہوجاتا ہے، انسان ہے،سو معاف کردیں انہیں گلے سے لگائیں۔جو روٹھ گئے ہیں، انہیں منائیں اس دکھ بھری زندگی میں دن ہی کتنے ہیں کہ ہم اسے جہنم بنا دیں۔آج ہی اس نیک کام میں پہل کرنے کیلئے اپنے ماں باپ کے حضورحاضرہوکردست بدستہ ان کے قدموں میں جھک جائیں کہ دنیاوآخرت میں بلندی ،عزت واحترام کافقط واحدراستہ یہی ہے اورجن کے والدین اس جہان میں نہیں توپھران کے قریب ترین احباب سے اسی عمل کامظاہرہ کرتے ہوئے ان کادل جیت لیں۔

میراایک بہت پاگل سادوست ہے بہت باکمال لیکن بالکل ان پڑھ۔ میرارب اسے سلامت رکھے۔ہروقت ایک ہی بات کرتا ہے”دودناں دی زندگی تے فیر اندھیری رات“،ایک دن ہم نے پوچھا رب سے معافی کیسے مانگیں تو کہا بہت آسان ہے۔ اس کے بندوں کو معاف کرو اور پھر رب سے کہو،میں تو تیرا بندہ ہو کر تیری مخلوق کو معاف کرتا ہوں،تو تو ہم سب کا رب ہے،ہمیں معاف کردے۔سو معاف کردئیے جائو گے جو کسی بندے بشر کو معاف نہ کرے۔ خود کیسے معاف کردیا جائے گا۔

آپ سب بہت خوش رہیں۔ میرا رب آپ کی زندگی سکون وآرام سے بھردے۔ آپ سدا مسکرائیں آپ کی زندگی میں کوئی غم نہ آئے۔ بہار آپ کا مقدر بن جائے۔ ہر شب شب برأت بن جائے۔ مجھے اجازت دیجئے۔
بس نام رہے گا اللہ کا۔
میں شیشہ گر نہیں، آئینہ سازی تو نہیں آتی
جو دل ٹوٹے تو ہمدردی سے اس کو جوڑ دیتا ہوں

Tags: AllahForgiveFriendsKindnessSorry
Share60Tweet38Share15Send
سمیع اللہ ملک

سمیع اللہ ملک

Related Posts

lithium in jammu and kashmir
آج کے کالم

کشمیر میں لیتھیئم کی دریافت

by صریر خالد
February 17, 2023
190
پرواز سلطان ابنِ صفیؔ کا کرنل فریدی
آج کے کالم

پرواز سلطان ابنِ صفیؔ کا کرنل فریدی

by صریر خالد
February 1, 2021
853
آج کے کالم

اور میرا پیشاب نکل گیا۔۔۔!

by حمیداللہ شاہ
January 20, 2021
277
آج کے کالم

’’گُلمیوٹھ‘‘ جس نے ایک خاندان کو بدل دیا!

by حمیداللہ شاہ
January 3, 2021
349
آج کے کالم

’’سلام بابُن گرٔٹہ‘‘ اور میری آنکھوں کے کھنڈرات!

by صریر خالد
January 28, 2021
447
  • Trending
  • Comments
  • Latest
کمیشن نہیں تنخواہ چاہیئے:فئیر پرائس شاپس کا مطالبہ

کمیشن نہیں تنخواہ چاہیئے:فئیر پرائس شاپس کا مطالبہ

February 3, 2021
کیا آپ کو قربانی کے مسائل معلوم ہیں؟

کیا آپ کو قربانی کے مسائل معلوم ہیں؟

August 19, 2018
سلمان کو پاکستان کا سونے کی بندوق کا تحفہ

سلمان کو پاکستان کا سونے کی بندوق کا تحفہ

February 18, 2019
پرواز سلطان ابنِ صفیؔ کا کرنل فریدی

پرواز سلطان ابنِ صفیؔ کا کرنل فریدی

February 1, 2021

کولگام میں 6کشمیری جاں بحق،2فوجی بھی ہلاک

1
بھاجپا سے ملکر پردے کے پیچھے بڑارول نبھایا:لون

بھاجپا سے ملکر پردے کے پیچھے بڑارول نبھایا:لون

1
مودی صاحب خُدا کا انتخاب ہیں،بھارت ماتا ہم سب کی ماں:مظفر بیگ

مودی صاحب خُدا کا انتخاب ہیں،بھارت ماتا ہم سب کی ماں:مظفر بیگ

1
دفعہ370کو دفع کرنے کا وقت آ  گیا ہے:بی جے پی

دفعہ 35-Aقصور کس کا ،ذمہ داری کس کی؟

1

جموں کشمیر میں انتخابات کا اشارہ

March 3, 2023
برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

March 2, 2023
قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

March 2, 2023
کشمیرمیں حالات پہلی بار تو نہیں بگڑے ہیں:شاہ

دلی کی ٹیم جموں میں نہایت مصروف

March 2, 2023
Tafseelat - تفصیلات

11th Year of Publication
Copyright © 2023 Tafseelat
Designed, Developed & Maintained by Acmosoft

Navigate Site

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کیجیے
  • ٹیم تفصیلات

Follow Us

No Result
View All Result
  • جموں کشمیر
  • بھارت
  • دیگر اہم خبریں
  • کھیل/سائنس
  • کاروبار/ سیاحت
  • مزید
    • انٹرویو
    • تازہ ترین
    • لطیفے/گھریلو ٹوٹکے
    • میٹھی مرچیں
    • آج کے کالم
    • تصویروں کی زبانی

11th Year of Publication
Copyright © 2023 Tafseelat
Designed, Developed & Maintained by Acmosoft

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
Go to mobile version