• Latest
  • Trending
  • All
موقف میں لچک خود کُشی ہوگی!

موقف میں لچک خود کُشی ہوگی!

June 8, 2017

جموں کشمیر میں انتخابات کا اشارہ

March 3, 2023
برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

March 2, 2023
قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

March 2, 2023
کشمیرمیں حالات پہلی بار تو نہیں بگڑے ہیں:شاہ

دلی کی ٹیم جموں میں نہایت مصروف

March 2, 2023
سنہا لوگوں کو ٹیکس پر آمادہ کرنے کیلئے کوشاں

سنہا لوگوں کو ٹیکس پر آمادہ کرنے کیلئے کوشاں

February 28, 2023
آئی فون لیکر ڈیلیوری بوائے کا قتل

آئی فون لیکر ڈیلیوری بوائے کا قتل

February 22, 2023
”بھارت ماتا کی جئے“نہ کہنے والے انسانیت کے دشمن

کشمیریوں کو محتاج بنایا جا رہا ہے:فاروق

February 21, 2023
سونہ مرگ اور رام بن میں درجنوں مکانات تباہ

سونہ مرگ اور رام بن میں درجنوں مکانات تباہ

February 21, 2023
تُرکی میں تازہ زلزلے سے کئی عمارتیں منہدم

تُرکی میں تازہ زلزلے سے کئی عمارتیں منہدم

February 21, 2023
مودی مبصرین کو مایوس کرکے چلے گئے!

سرکار غریبی کے خاتمہ کیلئے پُرعزم

February 18, 2023
مژھل میں برفانی تودہ نوجوان کو کھا گیا

مژھل میں برفانی تودہ نوجوان کو کھا گیا

February 17, 2023
…اوراب 370 کو بھی چلینج،سپریم کورٹ تیار!

سُپریم کورٹ 370کی شنوائی کیلئے تیار

February 17, 2023
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کیجیے
  • ٹیم تفصیلات
11th Year of Publication
-18 °c
Tuesday, May 20, 2025
Tafseelat - تفصیلات
  • جموں کشمیر
  • بھارت
  • دیگر اہم خبریں
  • کھیل/سائنس
  • کاروبار/ سیاحت
  • مزید
    • انٹرویو
    • تازہ ترین
    • لطیفے/گھریلو ٹوٹکے
    • میٹھی مرچیں
    • آج کے کالم
    • تصویروں کی زبانی
No Result
View All Result
English
Tafseelat - تفصیلات
  • جموں کشمیر
  • بھارت
  • دیگر اہم خبریں
  • کھیل/سائنس
  • کاروبار/ سیاحت
  • مزید
    • انٹرویو
    • تازہ ترین
    • لطیفے/گھریلو ٹوٹکے
    • میٹھی مرچیں
    • آج کے کالم
    • تصویروں کی زبانی
No Result
View All Result
Tafseelat - تفصیلات
No Result
View All Result
Home آج کے کالم

موقف میں لچک خود کُشی ہوگی!

انجینئر رشید by انجینئر رشید
June 8, 2017
in آج کے کالم
1 min read
0
موقف میں لچک خود کُشی ہوگی!
68
SHARES
194
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

کولگام میں فوجی آفیسر لیفٹینٹ عمر فیاض کے نامعلوم بندوق برداروں کے ہاتھوں مارے جانے کے بعد نئی دلی نے کشمیریوں کے خلاف اپنی غیر اعلانیہ جنگ کو اعلانیہ جنگ میں تبدیل کیا ہے ۔

سیاسی قیادت تو ایک طرف ٹی وی چینلوں پر جسطرح کشمیری قوم کو گالیاں دینے، بے عزت کرنے اور ان کے زخموں پر نمک چھڑکنے کی دانستہ کوششوں کی دوڑ لگی ہوئی ہے اس کی مثال ملنا مشکل ہی نہیں نا ممکن بھی ہے ۔ نام نہاد دانشور، فوجی ماہرین ، سرکردہ تجزیہ نگار اور صحافی تمام پیشہ ورانہ اور اخلاقی اقدار کی مٹی پلید کرنے میں کوئی کسر باقی نہیں رکھ رہے ہیں ۔ حد تو یہ ہے کہ جہاں ہندو انتہا پسند ریاست میں جاری عوامی مزاحمت کو اسلامی انتہا پسندی کا نام دیکر ہندوستان کی ہر سطح پر کھلی جارحیت کو جواز بخشنے کی کوششوں میں مصروف ہیں وہاں چند مسلم تجزیہ نگار اور سیاسی لیڈران ، جن کی وقعت اور قدر وقیمت اب ہندوستان میں گائے سے کم ہے اپنے کو شاہ سے زیادہ وفادار ثابت کرنے کیلئے کشمیریوں کو بدنام کرنے میںہندو جنونیوں کو بھی پیچھے چھوڑ رہے ہیں ۔ ایسا تاثر دیا جا رہا ہے کہ جیسے عمر فیاض کے قتل کے بعد کشمیر کے ہر گھر میں جشن جاری ہے اور ہندوستان کے ہر گھر میں عمر فیاض کے غم میں ابھی ماتم داری کی وجہ سے کوئی چولہا تک بھی نہیں جل رہا ہے ۔ ساتھ ہی مزاحمتی قیادت تو دور کی بات عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی جو کبھی کسی بات پرباہم متفق نہیں ہوتے اس بات پر آسانی سے اس حد تک متفق ہوئے کہ جیسے عمر فیاض کے قتل سے پہلے ان دونوں سے باضابطہ مشورہ کیا گیا ہے اور ان سے اجازت نامہ حاصل کیا گیا ہے ۔

ستم ظریفی دیکھئے ایک وقت تھا جب کشمیریوں کی سیاسی قیادت میں انتہائی شدت پسندانہ خیالات رکھنے والے لوگ کشمیر مسئلہ کو سیاسی نہیں بلکہ مذہبی مسئلہ مانتے تھے اور نئی دلی کی بظاہر بہت بڑی خواہش تھی کہ کشمیری لوگ تنازعہ کو سیاسی تنازعہ مانیں اور آج کی تاریخ میں گیلانی صاحب سے لیکر میر واعظ تک چلا چلا کر کہہ رہے ہیں کہ جموں اور کشمیر ایک سیاسی مسئلہ ہے لیکن حیران کن امر یہ ہے کہ ٹی وی انکر س سے لیکر وزیر اعظم ہند اس بات پر تلے ہوئے ہیں کہ جموں و کشمیر کا تنازعہ کوئی سیاسی مسئلہ نہیں بلکہ مذہبی انتہا پسندی کا مسئلہ ہے ۔

افسوس تو اس بات کا ہے کہ گیلانی سے لیکر مفتی ناصر الاسلام اور منتخب عوامی نمائندوں سے لیکر طالب علموں تک کو صرف حق بات کہنے کے جرم میں تامل ناڑو، ناگالینڈ اور انڈومان جیلوں میں پابند سلاسل کرنے اور ان پر مقدمہ چلا کر انہیں بغاوت کے الزام میں سزا ئے موت دینے کا سیدھا سیدھا مطالبہ ارنب گو سوامی جیسے لوگ کھل کر کر رہے ہیں۔ عمر فیاض کے قتل کا ہر حال میں بدلہ لینے کی رات دن دہائیاں دی جا رہی ہیںاور قسمیں کھائی جا رہی ہیں۔ ایسی صورت حال میں کشمیریوں پر کیاگذرتی ہوگی اسکا اندازہ لگانا کوئی مشکل کام نہیں قدرت کی ستم ظریفی دیکھئے ایک وقت تھا جب کشمیریوں کی سیاسی قیادت میں انتہائی شدت پسندانہ خیالات رکھنے والے لوگ کشمیر مسئلہ کو سیاسی نہیں بلکہ مذہبی مسئلہ مانتے تھے اور نئی دلی کی بظاہر بہت بڑی خواہش تھی کہ کشمیری لوگ تنازعہ کو سیاسی تنازعہ مانیں اور آج کی تاریخ میں گیلانی صاحب سے لیکر میر واعظ تک چلا چلا کر کہہ رہے ہیں کہ جموں اور کشمیر ایک سیاسی مسئلہ ہے لیکن حیران کن امر یہ ہے کہ ٹی وی انکر س سے لیکر وزیر اعظم ہند اس بات پر تلے ہوئے ہیں کہ جموں و کشمیر کا تنازعہ کوئی سیاسی مسئلہ نہیں بلکہ مذہبی انتہا پسندی کا مسئلہ ہے ۔

اپنے کمزور مقدمے کو جلا بخشنے کیلئے پہلے کشمیر میں مقامی TVچینلوں پر پابندی عائد کرکے اہل کشمیر کو تعصب پرست ہندوستانی میڈیا کی یکطرفہ داستان گوئی اور داروغ گوئی سننے کیلئے مجبور کیا گیا اور اب اس پہلے قدم کی کامیابی کے بعد انتہائی بے شرمی کے ساتھ 34چینلوں کو یا تو پاکستانی یا پھر اسلامی نام دے کر وادی میں بند کرکے اکثریتی طبقہ کا ناک میں دم کر دیا گیاہے ۔ فیاض عامر کی ہلاکت کو لیکر غلط پروپگنڈہ اسی مذموم عمل کا حصہ ہے ۔ کوئی آرام دہ TVاسٹیڈیو ز میں بیٹھے ریٹائرڑ فوجی جرنیلوں سے پوچھے کہ ان کے بے رحم ہاتھوں کتنے عامر فیاض اپنے انجام کو پہنچ گئے۔

ہندوستانی میڈیا عامر کے قتل سے زیادہ دلچسپی یہ پروپگنڈہ کرنے میں صرف کر رہا ہے کہ اصلی ہیرو برہان ہے یا عامر اور ساتھ ہی انہیں یہ شکوہ بھی ہے کہ آخر کشمیریوں نے عامر کے جنازے میں اسی بھا ری تعداد میں شرکت کیوں نہیں کی جسقدر وہ برہان کے نماز جنازہ میں شریک ہوئے ۔ ظاہر ہے کہ یہ جرنیل اور ٹی وی اسٹیڈیوز میں بیٹھے دانشور اس قدر بیوقوف نہیں ہونگے کہ انہیں ان تمام سوالوں کا جواب معلوم نہیں ہوگا۔

ہندوستانی میڈیا عامر کے قتل سے زیادہ دلچسپی یہ پروپگنڈہ کرنے میں صرف کر رہا ہے کہ اصلی ہیرو برہان ہے یا عامر اور ساتھ ہی انہیں یہ شکوہ بھی ہے کہ آخر کشمیریوں نے عامر کے جنازے میں اسی بھا ری تعداد میں شرکت کیوں نہیں کی جسقدر وہ برہان کے نماز جنازہ میں شریک ہوئے ۔ ظاہر ہے کہ یہ جرنیل اور ٹی وی اسٹیڈیوز میں بیٹھے دانشور اس قدر بیوقوف نہیں ہونگے کہ انہیں ان تمام سوالوں کا جواب معلوم نہیں ہوگا۔ دراصل یہ سارے لوگ جان بوجھ کر ایسے بیہودہ سوالات کھڑے کر رہے ہیں جن کا واحد مقصد کشمیریوں کی دل آزاری کرنا اور انہیں امن کے دشمنوں کے طور پیش کرنا ہے ۔

ذاکر موسیٰ کے خیالات سے اختلاف کرنے کا ہر کسی کو حق ہے لیکن کوئی یہ تو بتا دے کہ جب جنرل حسنین ،جنرل بخشی ،ارنب گو سوامی، معروف رضا ، آر کے سنگھ اور ان کے قد کے باقی لوگ ہر بات کو لیکر براہ راست ہر برائی کیلئے اسلام کو بیچ میں لاتے ہیں اور کشمیر میں کبھی وہابی اسلام اور صوفی اسلام کے نام پر تو کبھی شعیہ اور سُنی کے نام پر مسلمانوں کے درمیان نفرتیں پیدا کرنے کی کوششیں کرکے ۰۷سالہ دیرینہ تنازعے کے وجود سے ہی انکار کرتے ہیں تو ایسے میں ذاکر موسیٰ کی باتوں سے اتفاق کرنے کی کافی گنجائش بنتی ہے ۔جسطرح ذاکر نائک جیسے بین الاقوامی شہرت یافتہ اسکالر اور اعتدال پسند کو ہندوستان چھوڑنا پڑا وہ تو نام نہادسیکولر الزم کے دعوےداروں کے چہرے پر جہاں بڑا کالک ہے وہاں اس بات کا پختہ ثبوت ہے کہ ہندو جنونی مسلمانوں کے متعلق کس قدر نفرت رکھتے ہیں۔ جب ہندوستان ایک مکمل ہندو دیش بننے کی طرف رواں دواں ہے اور شرعی امورات بشمول سہہ طلاق اور اذان جیسے اہم اور نازک معاملات کو لیکر مسلمانوں سے زیادہ اسلام کو حدف تنقید بنانے کی راہ پر سارا ہندوستان نکل پڑا تو اسلامی سلطنت کا مطالبہ کرنا کونسا بڑا جرم ہے۔ اگر جموں و کشمیر کے مسلمانوں کو اپنی ہی ریاست میں غالب اکثریت میں ہونے کے باوجود ہندﺅں کی خوشنودی کیلئے بڑا گوشت کھانا تو دور کی بات مویشیوں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ لیجانا بھی جرم قرار پایا ہے تو ذاکر موسیٰ اگر آزادی برائے اسلام کی بات کرے تو انہیں ہدف تنقید بنانا کیا معنیٰ رکھتا ہے ۔

رہی سہی کسر تو چند کشمیر دشمن اور مسلمان دشمن نام نہاد کشمیری پنڈت دانشور پورا کر رہے ہیں جو کشمیر کی سر زمین کو اپنا وطن تو کہتے ہیں لیکن اس کا وجود مٹانا اُن کا سب سے بنیادی مقصد ہے جس کی غالب وجہ ان متعصب کشمیری پنڈتوں کی مقامی اکثریتی آبادی سے بے پناہ نفرت ہے ۔رہی بات عامر فیاض کی ہلاکت کو لیکر ہندوستانی دانشوروں اور میڈیا کی فرضی کہانیوں اور ہمدردیوں کی تو اس بات میں شک کی کوئی گنجائش نہیں کہ نئی دلی عامر فیاض کی ہلاکت کو اپنے مخصوص عزائم کیلئے استعمال کرنا چاہتی ہے ۔ قومی میڈیا پر کشمیریوں اور برہان کی کردار کشی کرنے والے متعصب دانشوروں اور ٹی وی اینکروں کو یہ سمجھنا ہوگا کہ اس سارے خون خرابے سے اگر کوئی سب سے زیادہ تنگ آ چکا ہے تو وہ کشمیری لوگ ہیں ۔

متعصب دانشوروں اور ٹی وی اینکروں کو یہ سمجھنا ہوگا کہ اس سارے خون خرابے سے اگر کوئی سب سے زیادہ تنگ آ چکا ہے تو وہ کشمیری لوگ ہیں ۔

عامر فیاض کے غم میں مگر مچھ کے آنسو بہانے والے ہندوستانیوں کو چاہئے کہ وہ برہان کی والدہ سے عامر کے اہل خانہ کے درد کے بارے میں ایک بار پوچھ لیں ۔شائد انہیں یہ سمجھنے میں زیادہ وقت نہیں لگے گا کہ برہان کی ماں کو لیفٹننٹ عامر فیاض کی ماں کا درد پوری شدت سے محسوس ہوتا ہوگا کیونکہ وہ ایک عامر فیاض کو نہیں بلکہ اپنے دو عامر فیاض ہندوستان کے بہادر وردی پوشوں کے ہاتھوں کھو چکی ہےں ۔ لیکن مارا ماری کا یہ کھیل روکنا نہ تو عامر فیاض کی ماں کے ہاتھ میں ہے اور نہ ہی برہان کی ماں کے ہاتھ میں ہے کیونکہ مسائل کے حل کی چابی صرف اور صرف نئی دلی کے پاس ہے جو فی الحال طاقت کے نشے میں چور ہو کر کشمیریوں کو ہی نہیں بلکہ اُن کے مذہب کو بھی ناقابل برداشت حد تک بالواسطہ یا بلاواسطہ شدید حملوں کا نشانہ بنا رہی ہے ۔ کشمیر یوں کیلئے بلاشبہ واپسی کے تمام راستے بند ہو چکے ہیں ۔

زمینی سطح پر برسر پیکار عسکری قیادت پر تنقید کرنے والوں کو اس سوال کا جواب دینا ہوگا کہ حزب المجاہدین کے ساتھ جنگ بندی کے بعد نئی دلی نے جسطرح حزب کی اعلیٰ قیادت کو کیوں پہلے اپنے ہی لوگوں کی نظروں میں مشکوک بنا دیا اور پھر انہیں چن چن کر بے دردی کے ساتھ تہہ تیغ کیا ۔ لہذا اگر کشمیری اس تلخ حقیقیت کو نہ سمجھیں کہ نئی دلی کشمیریوں کی اعتدال پسندی کو اُن کی کمزوری سمجھتی ہے تو ایسے میں سارا نقصان کشمیریوں کو ہوگا اور نئی دلی انہیں اپنی انگلیوں پر نچاتی رہے گی۔ جب تک نہ نئی دلی اپنی جارحانہ اور مسلم دشمن پالیسیوں پر نظر ثانی کرکے کشمیر مسئلہ کے حل کیلئے آمادی ہو جائے گی تب تک کسی بھی سطح پر کشمیریوں کا اپنے موقف میں ذرہ بھر بھی لچک لانا خود کشی سے کچھ کم نہیں ہوگا۔

Tags: Er RasheedkashmirTV ChannelsUmer Fayyaz
Share27Tweet17Share7Send
انجینئر رشید

انجینئر رشید

انجینئر رشید ایک معروف قلمکار ہونے کے علاوہ شمالی کشمیر کے کپوارہ ضلع کے حلقہ انتخاب لنگیٹ کے ممبر اسمبلی بھی ہیں۔ سیاسی و سماجی موضوعات پر دونوں ،انگریزی و اُردو، زبانوں میں لکھتے ہیں اور ایک وسیع حلقہ قارئین رکھتے ہیں۔ تفصیلات کے علاوہ انکے مضامین انگریزی و اُردو اخباروں میں شائع ہوتے اور خوب پڑھے جاتے ہیں۔

Related Posts

lithium in jammu and kashmir
آج کے کالم

کشمیر میں لیتھیئم کی دریافت

by صریر خالد
February 17, 2023
190
پرواز سلطان ابنِ صفیؔ کا کرنل فریدی
آج کے کالم

پرواز سلطان ابنِ صفیؔ کا کرنل فریدی

by صریر خالد
February 1, 2021
853
آج کے کالم

اور میرا پیشاب نکل گیا۔۔۔!

by حمیداللہ شاہ
January 20, 2021
277
آج کے کالم

’’گُلمیوٹھ‘‘ جس نے ایک خاندان کو بدل دیا!

by حمیداللہ شاہ
January 3, 2021
349
آج کے کالم

’’سلام بابُن گرٔٹہ‘‘ اور میری آنکھوں کے کھنڈرات!

by صریر خالد
January 28, 2021
447
  • Trending
  • Comments
  • Latest
کمیشن نہیں تنخواہ چاہیئے:فئیر پرائس شاپس کا مطالبہ

کمیشن نہیں تنخواہ چاہیئے:فئیر پرائس شاپس کا مطالبہ

February 3, 2021
کیا آپ کو قربانی کے مسائل معلوم ہیں؟

کیا آپ کو قربانی کے مسائل معلوم ہیں؟

August 19, 2018
سلمان کو پاکستان کا سونے کی بندوق کا تحفہ

سلمان کو پاکستان کا سونے کی بندوق کا تحفہ

February 18, 2019
پرواز سلطان ابنِ صفیؔ کا کرنل فریدی

پرواز سلطان ابنِ صفیؔ کا کرنل فریدی

February 1, 2021

کولگام میں 6کشمیری جاں بحق،2فوجی بھی ہلاک

1
بھاجپا سے ملکر پردے کے پیچھے بڑارول نبھایا:لون

بھاجپا سے ملکر پردے کے پیچھے بڑارول نبھایا:لون

1
مودی صاحب خُدا کا انتخاب ہیں،بھارت ماتا ہم سب کی ماں:مظفر بیگ

مودی صاحب خُدا کا انتخاب ہیں،بھارت ماتا ہم سب کی ماں:مظفر بیگ

1
دفعہ370کو دفع کرنے کا وقت آ  گیا ہے:بی جے پی

دفعہ 35-Aقصور کس کا ،ذمہ داری کس کی؟

1

جموں کشمیر میں انتخابات کا اشارہ

March 3, 2023
برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

March 2, 2023
قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

March 2, 2023
کشمیرمیں حالات پہلی بار تو نہیں بگڑے ہیں:شاہ

دلی کی ٹیم جموں میں نہایت مصروف

March 2, 2023
Tafseelat - تفصیلات

11th Year of Publication
Copyright © 2023 Tafseelat
Designed, Developed & Maintained by Acmosoft

Navigate Site

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کیجیے
  • ٹیم تفصیلات

Follow Us

No Result
View All Result
  • جموں کشمیر
  • بھارت
  • دیگر اہم خبریں
  • کھیل/سائنس
  • کاروبار/ سیاحت
  • مزید
    • انٹرویو
    • تازہ ترین
    • لطیفے/گھریلو ٹوٹکے
    • میٹھی مرچیں
    • آج کے کالم
    • تصویروں کی زبانی

11th Year of Publication
Copyright © 2023 Tafseelat
Designed, Developed & Maintained by Acmosoft

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
Go to mobile version