• Latest
  • Trending
  • All
عافیہ…پاک تاریخ کا بابِ سیاہ!

عافیہ…پاک تاریخ کا بابِ سیاہ!

April 4, 2017

جموں کشمیر میں انتخابات کا اشارہ

March 3, 2023
برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

March 2, 2023
قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

March 2, 2023
کشمیرمیں حالات پہلی بار تو نہیں بگڑے ہیں:شاہ

دلی کی ٹیم جموں میں نہایت مصروف

March 2, 2023
سنہا لوگوں کو ٹیکس پر آمادہ کرنے کیلئے کوشاں

سنہا لوگوں کو ٹیکس پر آمادہ کرنے کیلئے کوشاں

February 28, 2023
آئی فون لیکر ڈیلیوری بوائے کا قتل

آئی فون لیکر ڈیلیوری بوائے کا قتل

February 22, 2023
”بھارت ماتا کی جئے“نہ کہنے والے انسانیت کے دشمن

کشمیریوں کو محتاج بنایا جا رہا ہے:فاروق

February 21, 2023
سونہ مرگ اور رام بن میں درجنوں مکانات تباہ

سونہ مرگ اور رام بن میں درجنوں مکانات تباہ

February 21, 2023
تُرکی میں تازہ زلزلے سے کئی عمارتیں منہدم

تُرکی میں تازہ زلزلے سے کئی عمارتیں منہدم

February 21, 2023
مودی مبصرین کو مایوس کرکے چلے گئے!

سرکار غریبی کے خاتمہ کیلئے پُرعزم

February 18, 2023
مژھل میں برفانی تودہ نوجوان کو کھا گیا

مژھل میں برفانی تودہ نوجوان کو کھا گیا

February 17, 2023
…اوراب 370 کو بھی چلینج،سپریم کورٹ تیار!

سُپریم کورٹ 370کی شنوائی کیلئے تیار

February 17, 2023
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کیجیے
  • ٹیم تفصیلات
11th Year of Publication
-18 °c
Sunday, May 18, 2025
Tafseelat - تفصیلات
  • جموں کشمیر
  • بھارت
  • دیگر اہم خبریں
  • کھیل/سائنس
  • کاروبار/ سیاحت
  • مزید
    • انٹرویو
    • تازہ ترین
    • لطیفے/گھریلو ٹوٹکے
    • میٹھی مرچیں
    • آج کے کالم
    • تصویروں کی زبانی
No Result
View All Result
English
Tafseelat - تفصیلات
  • جموں کشمیر
  • بھارت
  • دیگر اہم خبریں
  • کھیل/سائنس
  • کاروبار/ سیاحت
  • مزید
    • انٹرویو
    • تازہ ترین
    • لطیفے/گھریلو ٹوٹکے
    • میٹھی مرچیں
    • آج کے کالم
    • تصویروں کی زبانی
No Result
View All Result
Tafseelat - تفصیلات
No Result
View All Result
Home آج کے کالم

عافیہ…پاک تاریخ کا بابِ سیاہ!

الطاف ندوی by الطاف ندوی
April 4, 2017
in آج کے کالم
1 min read
0
عافیہ…پاک تاریخ کا بابِ سیاہ!

عافیہ صدیقی

75
SHARES
214
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

گزشتہ برس میں نے ’’ عافیہ صدیقی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ باب نہ بن جائے‘‘کے عنوان کے تحت ایک مضمون لکھا تھا اور اب عنوان ہی نہیں میں نے اس المیہ کے حوالے سے اپنا قلب وذہن ہی بدل لیا ہے اس لیے کہ پاکستان کے حکمران طبقے کو جب کوئی ’’ملی یا قومی‘‘مسئلہ درپیش ہو تویہ اپنے آپ کو روئے زمین پرکمزور ترین اشرافیہ ثابت کرنے میں اپنی پوری قوت و ذہانت صرف کرتے ہیں اور جب سقوط ڈھاکہ سے لیکر پاناما لیکس تک کے گمبھیر ترین ایشوز درپیش ہوں تو صداقت و امانت کی تاریخ ان کے سامنے ہاتھ باندھے غلاموں کی طرح کھڑی ان کی شان میں قصیدے پیش کرتے ہو ئے نظر آتی ہے ۔سوشل میڈیا نیٹ ورکنگ کے طفیل بہت سارے پاکستانیوں اور آزاد کشمیریوں سے تبادلۂ خیالات کا موقع میسر کیا آیا کہ بہت سارے پوشیدہ اور گمشدہ گوشے گویا وا ہو ئے اور معلوم ہوا کہ یہ قوم دنیا کی دوسری اقوام کی طرح بہت بدل چکی ہے اور ان کے ہاں نہ صرف پیمانے تبدیل ہو چکے ہیں بلکہ قدریں بھی ۔ویسے بھی عافیہ جیسی مظلوم بیٹی کے لیے یہ قوم کیا کر سکتی ہے اس لیے کہ جب مشرف جیسا گرجنے والا جرنیل ایک ٹیلی فون کال پر امریکہ کے سامنے ڈھیر ہو اتو اس نے عرب مجاہدین سے لیکر طالبان اور پاکستانی مجاہدین تک انسانی اسمگلنگ کا دھندہ اختیار کر کے اس لیے جائز کردیا کہ اسے اس کو اور اس وقت کی بیوروکریسی کواربوں ڈالر نصیب ہوئے، تو پتہ چلا کہ پاکستان کے اتنے بڑے لوگ ابھی تک پیسے کے شرمناک کھیل سے باہر نہیں آچکے ہیں۔ ان کی نگاہ ابھی تک پیسوں پرہی ہے۔اور جن کی خوشنودی کے لیے وہ یہ سب کچھ کر تے ہیں ان کے لیے قوم و ملت سب کچھ ہے پیسہ کچھ بھی نہیں، یہی وجہ ہے کہ مغرب اور امریکہ سے باربار اس طرح کی خبریں موصول ہوتی ہیں کہ صدر مملکت یاوزیر اعظم کی میعاد حکومت ختم ہونے کے بعد اس بات کا انکشاف ہوا کہ ’’صدر صاحب یا وزیر اعظم صاحب‘‘کو کم آمدنی کی وجہ سے ابھی تک رہنے کا گھر خریدنے کی ہمت نہیں ہوئی ہے اور اب انہیں سستے داموں پر کرایے کے مکان کی تلاش ہے ۔
صدیوں پرانی بات ہے جب پاکستان کے جنم سے بہت پہلے اسی سرزمین پر ایک ”عرب نوجوان لڑکی”کی گرفتاری نے ”ظالم حجاج بن یوسف”کو اس قدر بے چین کردیا تھاکہ اس نے اپنی فوجوں کو محمد بن قاسم کی اطاعت میں اس بات پر سختی سے پابند کردیا تھا کہ”میری بیٹی”کوہرحال میں جیل سے نجات دلاکرراجہ داہرکواس کے جرم کی پاداش میں انجام بدسے دوچارکردینا۔اور ہاں کوئی آرام نہیں، کوئی پڑاؤنہیں!اپنی بہن کو چھڑا کر اولین فرصت میں مجھے باخبر کردینا اور مشن میں کامیابی کے بعدمیرے احکامات کا انتظار کرنا۔ محمد بن قاسم نے اپنی مسلمان بہن کو چھڑا کر اپنے گھر پہنچا کر نہ صرف حجاج بلکہ عالم اسلام اور ان سب سے برتر و اعلیٰ اپنے رب کو خوش کر دیا۔اللہ کی کریمی بھی بے مثال ہے یہ واقعہ جہاں پیش آیاوہاں آج سرزمین پاکستان پورے آب وتاب کے ساتھ قائم ہے۔پاکستان کے لوگ اگر یہ دعویٰ کریں کہ ہماری سرزمین برصغیر کے لیے نہ صرف ”باب الاسلام”ہے بلکہ بہوبیٹیوں کی عفت وعصمت کے حفاظت کی روشن تاریخ کااولین باب بھی یہیں سے رقم ہواہے توبے جا نہیں ہوگا۔
اس روشن اورمثالی تاریخ کے باوجود” پاکستان کی نامی فوج کے بدنام جنرل” پرویزمشرف کے دورمیں جب امریکانے افغانستان پرحملہ کیاتوطالبان،القاعدہ، اوراسلام پسندوں کے علاوہ ہزاروں بے گناہ اور معصوم انسانوں کو یا تو موت کے گھاٹ اتار دیا یا گرفتار کر کے درجنوں عقوبت خانوں میں پہنچا دیا۔امریکہ نے بہ یک وقت خوف اور ڈالروں کی لالچ کا کھیل کھیلا یہاں تک پاکستان کے متعلق خود امریکی اداروں نے یہ خوف ناک انکشاف کردیا کہ”طالبان اورالقاعدہ” والوں کی میدان میں ناممکن گرفتاری کے بعدڈالروں کے عوض عام انسانوں کو امریکیوں کے ہاتھوں بیچنے کاکاروبارعروج پرپہنچا۔انہی بد نصیبوں میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی بھی ایک تھی۔امریکیوں کی شکایتوں کامشرف اینڈ کمپنی نے احترام کرنا اپنے لیے ایسا ناقابل انکار فرض مان لیا تھا کہ اِدھر کسی افسر نے شکایت پہنچائی اُدھربلاتوقّف پاکستانی ادارے اس غریب پرقیامت ڈھانے پہنچ گئے، نتیجہ اس کایہ نکلا کہ کب ،کون ،کہاں مرا،کسی کوکچھ خبرنہیں۔اس کاردّعمل صرف پاکستان ہی بھگت رہا ہے اورامریکہ ساتھ چھوڑ کر بھارت کی جھولی میں ”کامل خلوص”کے ساتھ جا گرا ہے۔یہ کام مشرف اور چند ضمیر فروشوں کا تھا مگر ”بد اعتمادی ”پاکستان کا ایسا حصہ بن گئی کہ شاید ہی مستقبل میں کوئی اسلام پسند اس پر بھروسہ کرے گا۔
ڈاکٹر عافیہ صدیقی اپنے بچوں سمیت کراچی سے اسلام آباد آتے ہو ئے لا پتہ ہو گئی۔والدہ کو” بہادراداروں ”نے چپ سادھ لینے کا مشورہ دیا حتیٰ کہ وہ روتے روتے کئی بار موت کے منہ میں جا پہنچی۔ایک دن اچانک” معظم بیگ نے سمیع اللہ ملک صاحب کے تعاون سے اس بات کا انکشاف کیا کہ افغانستان کے بگرام ایئربیس پرقید قیدی نمبر 650عافیہ صدیقی ہے ،جہاں امریکی ”حیوان نما سپاہی” اس کے ساتھ جانوروں جیسا برتاؤ کر رہے ہیں۔ایوان ریڈلی اس میں قدم قدم پر ساتھ رہی یہاں تک کہ ساری دنیا کے سامنے یہ بات آگئی کہ کئی برس قبل کراچی سے اسلام آباد جاتے ہو ئے اغواہو کر امریکیوں کے ہاتھوں فروخت ہونے والی کوئی اور نہیں عافیہ صدیقی تھی۔افغانستان میں امریکیوں نے گرفتاری کا ایسا بیہودہ ڈرامہ رچایا کہ ساری دنیا اس شرمناک کارروائی پر تڑپ اٹھی پر امریکہ بہادر سے کوئی پوچھنے والا نہیں تھا۔عافیہ کو امریکہ پہنچا دیا گیا۔عدالت میں مقدمہ چلا جہاں اسّی برس کی سزا سنائی گئی۔تب سے لیکر آج تک ”زخموں اور صدمات سے چور وجود”کے ساتھ نحیف ،بیمار اور لاغر عافیہ دیارِ غیر میں اپنی بے گناہی کی سزاکاٹ رہی ہے۔اس کوفروخت کرنے والامشرف پورے پروٹوکول اوراعزازکے ساتھ اندرون اوربیرون ملک امریکہ سے انسانی خون اورعزت پر کمائی ہوئی دولت سے لطف اندوز اور محظوظ ہو رہا ہے۔
عافیہ صدیقی کی بدنصیبی یہ ہے کہ حکمرانوں کواس کی رہائی سے کوئی دلچسپی نہیں ہے اوریہ کام بغیرگہری حکومتی دلچسپی کے ہوہی نہیں سکتا ہے۔ اس لیے کہ یہ معاملہ کسی مسلمان ملک کے ہاتھ میں نہیں ہے بلکہ دنیا کے” بدترین مجسمہ شر ودجالِ دورِحاضر”کے ہاتھ میں ہے اور اس کے منہ کو عراق اور افغانستان میں مسلمانوں کا خون لگ چکا ہے۔اس کے نزدیک کسی مسلمان بیٹی کے ساتھ جیلوں میں عصمت ریزی کوئی بڑی بات نہیں ہے جیسا کہ دنیا نے عراق اور افغانستان میں دیکھ لیاہے۔خود عافیہ کے متعلق تمام تر سختیوں اور پابندیوں کے باوجود عصمت ریزی کی روح فرسا خبریں کئی بار میڈیا میں آچکی ہیں۔اس کے گھر میں اس کی نحیف والدہ اور بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی دہائیاں دیتے دیتے تھک چکی ہیں۔ابتداء میں عمران خان اس معاملہ پر بہت چیختا چلاتا رہا مگر پھر اچانک اس کو سانپ سونگھ گیا اور اب اس کی پوری ”اسلامی فلاحی ریاست کے لیے بیتاب ماڈرن ٹیم”میں بھی کوئی فرد اس مسئلے پر بات نہیں کرتا ہے۔پیپلز پارٹی سے کوئی امید نہیں۔نواز شریف سے متعلق ابتداء میں امیدیں تو تھیں مگر اب ان کے حوالے سے تمام تر ”خوش فہمیاں ”بھی ختم ہو چکی ہیں۔ لے دے کے نگاہیں پاکستان کی مذہبی جماعتوں پر جا کر ٹکتی ہیں مگر ان میں اکثر ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے حوالے سے بیان بازیوں سے زیادہ کچھ نہیں کر پاتے ہیں۔زیادہ سے زیادہ سال بھر میں ان کے گھر(کراچی) جا کر دو میٹھے بول اور سوشل میڈیا پر چند ایک تصاویر اور معاملہ اگلی ملاقات تک ختم۔حیرت یہ کہ اب بعض لوگ سال میں صرف ایک مرتبہ عافیہ کی رہائی کے لیے ایک دن مذہبی تہواروں کی طرح منا کر حق ادا کرتے ہیں۔
پہلے مجھے اندیشہ تھا کہ31مارچ 2003ء کا یہ المناک دن جس میں مسلمانوں کی ایک مظلوم بیٹی گرفتار کر کے ڈالروں کے عوض اپنے معصوم بچوں سمیت امریکہ کے ہاتھوں بیچ دی گئی پاکستان کی تاریخ کا تاریک ترین باب ہی نہ بن جائے اس لیے کہ عافیہ صدیقی عرصہ دراز سے مختلف خطرناک بیماریوں میں مبتلا ہے،مگر اب چودہ برس مکمل ہو نے کے بعدمجھے یقین ہو چکا ہے کہ پاکستان کی بیوروکریسی اور اسٹیبلشمنٹ اس ’’شرمناک سانحہ ‘‘کو جان بوجھ کر اپنی روشن تاریخ میں ایسا سیاہ دھبہ ڈالنے پر بضد ہے جس سے پاکستان کی نئی نسلیں خود اپنے اگلوں سے ہی نفرت کرنے لگیں گی۔امریکیوں کو اس بات کی کوئی پروا نہیں ہے کہ ان کی جیل میں عافیہ خدانخواستہ مر جاتی ہے یا پاگل ہو جاتی ہے یا جیل میں وحشی عملے کے ہاتھوں باربارتوہین وتحقیرکا نشانہ بن جاتی ہے۔ امریکہ کے بے رحم سراغرساں اداروں کے ظالم ذمہ داروں کو اس طرح کی خبروں سے فرحت و مسرت محسوس ہوتی ہے اور یہ لوگ عافیہ سے متعلق باربار جان بوجھ کر وفات پانے کی خبریں پھیلا کر مسلمانوں کا ردعمل جانچ لینا چاہتے ہیں۔بے غیرتی کی آخری حد یہ کہ جب بھی اس طرح کی کوئی جھوٹی روح فرسا خبر پھیل جاتی ہے تو اب لوگ برداشت کر لیتے ہیں۔ حکومت پاکستان کو بالعموم اور دینی تنظیموں کو بالخصوص اس بات پر غور کر لینا چاہیے کہ اگر ”عافیہ صدیقی”امریکی جیل میں رہائی سے پہلے ہی مر گئی تو پھر اس ذلت و رسوائی کا داغ آپ کروڑ نیکیاں کر کے بھی دھو نہیں سکتے۔یہ سانحہ پاکستان کی تاریخ پر گہرا نقش ثبت کر دے گا اور آپ کو اپنی نئی معصوم نسلوں سے آنکھیں ملانا مشکل ہو جائے گا۔تاریخ کا بے رحم قلم پاکستان کی تاریخ کا وہ تصور ہی مسخ کردے گا جس میں اب تک یہ بات جلی حروف سے لکھی ہوئی ہے کہ پاکستان اسلام کے نام پر حاصل کیا گیا ایک قلعہ ہے۔
سگی بہنوں سے بھی پیاری عافیہ صدیقی کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے گزشتہ برس پاکستانی فوج کے سپہ سالارِ اعلیٰ جنرل راحیل شریف سے ایک پریس کانفرنس میں اس المیہ کو حل کرنے کے لیے براہ راست دلچسپی لینے کی اپیل کر کے بدیر ہی سہی ایک اچھا کام ضرور کیا تھامگر افسوس بہن فوزیہ کی دردناک اپیل جنرل صاحب کے دل کوپسیج نہ سکی۔ شاید انہیں اپنے بھائی جنرل کے شرمناک کام نے عدم دلچسپی کی راہ پر چلا کر ایک تاریخی کام کرنے سے روک دیا ۔یقیناً وہ شخص پاکستان کی تاریخ میں قابل احترام مقام پا لے گا جو عافیہ کی رہائی ممکن بنا لے گا۔اس شخص کو ملت اسلامیہ کا لیڈر اور رہنما کہلانے کا کوئی حق نہیں ہے جو مسائل کے حل میں رکاوٹوں کا دن رات رونا روئے۔رہنما وہ ہوتا ہے جو اپنے خلوص ،لگن ،محبت اور جذبہ للٰہیت کے ساتھ میدان میں اتر کر ناممکن کو ممکن بنا دیتا ہے۔کیا کسی بھی مسلمان رہنما جس کا اسلامی تاریخ میں نام روشن ہے ،کے لیے میدان ہموار اور رکاوٹوں کے بغیر تھا ؟صلاح الدین ایوبی ہو یا نورالدین زنگی اور محمد بن قاسم ،کیا انہیں رکاٹوں کے بغیر یہ نام اور عزت نصیب ہوئی ہے ؟دنیا کے لوگ اگر فی المثل واہ واہ نہ بھی کریں تو کیا کسی کا عوام سے پوشیدہ عمل اللہ سے بھی چھپا رہ سکتا ہے ؟ ایک مسلمان بیٹی کے لیے کل ”تڑپنے والاظالم حجاج ”کا یہ کارنامہ آج بھی اندرہی اندر خوشی دوڑا دیتا ہے ۔کیا عافیہ کے لیے تڑپنے والا حاکم کل اللہ کے دربار میں اسی ایک واقعے سے سرخرو نہیں ہو سکتا ہے ؟جو اللہ ”پیاسے کتے ”کو پانی پلانے والے شخص پر صرف اسی ایک عمل سے مہربان ہو سکتا ہے وہ عافیہ جیسی پاکیزہ روح کو وحشی درندوں کے جہنم سے نکال کراپنے گھر واپس لانے والے سے کس قدر خوش ہوگا؟؟

Tags: Abhu GharibmuslimPakistanTerrorismUSٓاAafiyah Sidiqui
Share30Tweet19Share8Send
الطاف ندوی

الطاف ندوی

الطاف ندوی کشمیری ایک معروف عالم دین ہونے کے ساتھ ساتھ ایک جانے پہچانے قلمکار بھی ہیں۔ آپ مختلف اخبارات و جرائد کے لیے لکھتے ہیں اور ’’کشمیر ،عیسائی مشنریز کے نشانے پر ‘‘ کے علاوہ تین مزید کتابوں کے مصنف بھی ہیں

Related Posts

lithium in jammu and kashmir
آج کے کالم

کشمیر میں لیتھیئم کی دریافت

by صریر خالد
February 17, 2023
190
پرواز سلطان ابنِ صفیؔ کا کرنل فریدی
آج کے کالم

پرواز سلطان ابنِ صفیؔ کا کرنل فریدی

by صریر خالد
February 1, 2021
853
آج کے کالم

اور میرا پیشاب نکل گیا۔۔۔!

by حمیداللہ شاہ
January 20, 2021
277
آج کے کالم

’’گُلمیوٹھ‘‘ جس نے ایک خاندان کو بدل دیا!

by حمیداللہ شاہ
January 3, 2021
349
آج کے کالم

’’سلام بابُن گرٔٹہ‘‘ اور میری آنکھوں کے کھنڈرات!

by صریر خالد
January 28, 2021
447
  • Trending
  • Comments
  • Latest
کمیشن نہیں تنخواہ چاہیئے:فئیر پرائس شاپس کا مطالبہ

کمیشن نہیں تنخواہ چاہیئے:فئیر پرائس شاپس کا مطالبہ

February 3, 2021
کیا آپ کو قربانی کے مسائل معلوم ہیں؟

کیا آپ کو قربانی کے مسائل معلوم ہیں؟

August 19, 2018
سلمان کو پاکستان کا سونے کی بندوق کا تحفہ

سلمان کو پاکستان کا سونے کی بندوق کا تحفہ

February 18, 2019
پرواز سلطان ابنِ صفیؔ کا کرنل فریدی

پرواز سلطان ابنِ صفیؔ کا کرنل فریدی

February 1, 2021

کولگام میں 6کشمیری جاں بحق،2فوجی بھی ہلاک

1
بھاجپا سے ملکر پردے کے پیچھے بڑارول نبھایا:لون

بھاجپا سے ملکر پردے کے پیچھے بڑارول نبھایا:لون

1
مودی صاحب خُدا کا انتخاب ہیں،بھارت ماتا ہم سب کی ماں:مظفر بیگ

مودی صاحب خُدا کا انتخاب ہیں،بھارت ماتا ہم سب کی ماں:مظفر بیگ

1
دفعہ370کو دفع کرنے کا وقت آ  گیا ہے:بی جے پی

دفعہ 35-Aقصور کس کا ،ذمہ داری کس کی؟

1

جموں کشمیر میں انتخابات کا اشارہ

March 3, 2023
برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

March 2, 2023
قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

March 2, 2023
کشمیرمیں حالات پہلی بار تو نہیں بگڑے ہیں:شاہ

دلی کی ٹیم جموں میں نہایت مصروف

March 2, 2023
Tafseelat - تفصیلات

11th Year of Publication
Copyright © 2023 Tafseelat
Designed, Developed & Maintained by Acmosoft

Navigate Site

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کیجیے
  • ٹیم تفصیلات

Follow Us

No Result
View All Result
  • جموں کشمیر
  • بھارت
  • دیگر اہم خبریں
  • کھیل/سائنس
  • کاروبار/ سیاحت
  • مزید
    • انٹرویو
    • تازہ ترین
    • لطیفے/گھریلو ٹوٹکے
    • میٹھی مرچیں
    • آج کے کالم
    • تصویروں کی زبانی

11th Year of Publication
Copyright © 2023 Tafseelat
Designed, Developed & Maintained by Acmosoft

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
Go to mobile version