عرب امارات کے وزیر اکشر دھام مندرکی یاترا پر!

نئی دلی// بھارت کے سرکاری دورے پر آئے متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید آل نہیان نے نئی دہلی میں ہندوؤں کے مندر اکشر دھام کی یاترا کی ہے ۔مندر کی یاترا کے دوران میں شیخ عبداللہ کو اس میں رکھے تاریخی آثار، مندر کے فنِ تعمیر، روایتی ثقافت، منفرد آرٹ ، بھارت کے تاریخی آثار اور کندہ پتھر سے تعمیر کردہ عمارت کے خدوخال کے بارے میں بتایا گیا۔

’’وزیر خارجہ نے اپنے ملک کی جانب سے دوسری اقوام کے فنون ،تاریخی آثار اور تہذیبوں میں دلچسپی اور مختلف ثقافتوں اور مذاہب کے درمیان رواداری اور پُرامن بقائے باہمی کے تصور کے فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا‘‘۔

یو اے ای کی سرکاری خبررساں ایجنسی وام کے مطابق ’’وزیر خارجہ نے اپنے ملک کی جانب سے دوسری اقوام کے فنون ،تاریخی آثار اور تہذیبوں میں دلچسپی اور مختلف ثقافتوں اور مذاہب کے درمیان رواداری اور پُرامن بقائے باہمی کے تصور کے فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا‘‘۔ ہندوؤں کے اس تاریخی مندر کے دورے کے موقع پر نئی دہلی میں تعینات متحدہ عرب امارات کے سفیر ڈاکٹر احمد البنا بھی شیخ عبد اللہ کے ہمراہ تھے۔

Exit mobile version