خواتین کیلئے ممنوع جزیرہ عالمی ورثہ قرار

ٹوکیو// جاپان میں قدیم مذہبی حیثیت رکھنے والے جزیرے اوکینوشیما کو ،جہاں عورتوں کا داخلہ ممنوع ہے ، اقوامِ متحدہ کے ادارے یو نیسکو نے عالمی ورثہ قرار دے دیا ہے ۔ اوکینو شیما پر سترہویں صدی میں سمندر میں جانے والوں کی خیریت کے لیے دعا کرنے کیلئے اوکیستو نامی عبادت گاہ بنائی گئی تھی ۔

یہاں عورتوں کے آنے پر پابندی عائد ہے جس پر اب بھی سختی سے عمل کیا جارہا ہے۔

جاپان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق جب یہ عبادت گاہ تعمیر کی گئی تھی اوکینو شیما پر سمندر میں جانے والے جہازوں اور چین اور کوریا کے لوگوں کے ساتھ تجارتی تعلقات کے لیے دعا کی جاتی تھی۔اس جزیرے پر ہزاروں نوادارات بطور تحفہ لائے گئے جن میں کوریا سے لائی جانے والی سونے کی انگوٹھیاں شامل ہیں۔اس جزیرے پر ہر سال میں صرف ایک دن کے لیے لوگوں کو جانے کی اجازت ہے۔ یہ قدیم روایت ہے جو اب بھی قائم ہے۔ یہاں عورتوں کے آنے پر پابندی عائد ہے جس پر اب بھی سختی سے عمل کیا جارہا ہے۔

اقوامِ متحدہ کی جانب سے عالمی ورثہ ٹھہرائے جانے کے بعد اب اس جزیرے کی جانب اور زیادہ توجہ مبذول ہونے اور یہاں سیاحت کو فروغ ملنے کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔

Exit mobile version