جموں// کانگریس کے سینئرلیڈر وسابق وزیر رمن بھلہ نے کہاہے کہ سبزیوں اورمیوئوں کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے پیشِ نظر غریب اورمتوسط طبقہ کاجینادوبھرہوگیا ہے۔اُنہوں نے کہاکہ جی ایس ٹی پر ریاستی سرکار کے واضح موقف نہ ہونے کی وجہ سے سبزیوں اورپھلوں کی قیمتوں میں 300 فیصد اضافہ ہوگیاہے جبکہ گذشتہ تین سالوں کے دوران ملازموں کی تنخواہوں اورعام آدمی کی آمدن میں صرف 10 سے 15 فیصد اضافہ ہوسکاہے ۔
سبزیوں اورپھلوں کی قیمتوں میں 300 فیصد اضافہ ہوگیاہے جبکہ گذشتہ تین سالوں کے دوران ملازموں کی تنخواہوں اورعام آدمی کی آمدن میں صرف 10 سے 15 فیصد اضافہ ہوسکاہے ۔
رمن بھلہ نے ان خیالات کااظہار کل یہاں حلقہ انتخاب گاندھی نگر کے متعدد علاقوں سے آئے ہوئے لوگوں کے ساتھ بات چیت کے دوران کیا۔ اُنہوں نے کہاکہ ریاست میں جب سے پی ڈی پی۔ بی جے پی کی مخلوط سرکار وجود میں آئی ہے ریاست کاہرشخص پریشان ہے۔اُنہوں نے کہا ہے کہ ایک طرف تعمیروترقی کے سبھی کام رُکے پڑے ہیں اور دوسری جانب عوام گوناگوں مشکلات ومسائل سے دوچارہیں ۔ سابق وزیر نے کہا ہے کہ مہنگائی نے عام آدمی کی کمرتوڑ کررکھ دی ہے ۔