کشمیر سے متعلق منفی تصور ہے:ملک

سرینگر// سیکرٹری محکمہ سیاحت ایم ایچ ملک نے آج کشمیر کے بارے میں منفی تصور کا توڑ کرنے کیلئے مشترکہ کوششوں پر زور دیا تا کہ سیاحت جیسے اقتصادی طور اہم شعبے کو فروغ حاصل ہو سکے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے مابین روابط سے ہی ایسا کرنا ممکن ہے ۔

ایس کے آئی سی سی میں ٹریول ایجنٹوں اور ہوٹل مالکان کے ساتھ کل شام منعقدہ اوّلین میٹنگ،جس میں محمود احمد شاہ ، ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ سیاحت شعبہ پبلسٹی پیر زادہ ظہور کے علاوہ مختلف ٹریول اور ہوٹل انجمنوں کے سربراہان میٹنگ میں موجود تھے ،کے دوران سیکرٹری نے کہا کہ محکمہ ریاستی معیشت کیلئے کافی اہمیت کا حامل ہے اور لاکھوں لوگوں کو روز گار فراہم کرتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ سیاحت سیاحتی شعبے کو فروغ دینے کیلئے تمام لازمی اقدامات اُٹھائے گا تا کہ ریاست کی معیشت کو فروغ حاصل ہونے کے ساتھ ساتھ روز گار کے مواقع بھی فراہم ہو سکیں ۔  دورانِ میٹنگ سیکرٹری سیاحت نے ریاست میں فارم ٹوراِزم کو فروغ دینے کی اہمیت کو اُجاگر کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ نے پہلے ہی 2017 کو ایپل ائیر کے طور پر منانے کا علان کیا ہے اور محکمہ وادی کے سیب باغات کو سیاحتی مصنوعات کے طور پر فروغ دے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم گلمرگ اور پہلگام جیسے شہرہ آفاق سیاحتی مقامات کے راستے میں خصوصی سیب باغات لگائیں گے تا کہ سیاح اُن باغات کی بھی سیر کر سکیں ۔

محکمہ سیاحت سیاحتی شعبے کو فروغ دینے کیلئے تمام لازمی اقدامات اُٹھائے گا تا کہ ریاست کی معیشت کو فروغ حاصل ہونے کے ساتھ ساتھ روز گار کے مواقع بھی فراہم ہو سکیں ۔

تبادلہ خیال کے دوران سفر اور تجارت سے وابستہ برادری نے مختلف معاملات بشمول سیاحتی مقامات پر ٹورسٹ ٹیکسیوں کا کرایہ مقرر کرنا ، ٹورسٹ گاڑیوں کو مختلف مقامات پر بلا وجہ تلاشی وغیرہ کیلئے روکنا ، چند میڈیا چینلوں کی جانب سے منفی مہم چلانے پر روک لگانے پر مفصل طور غور و خوض ہوا ۔

انہوں نے ریاست میں مہم جو سیاحت کو فروغ دینے ، سیاحت سے متعلق بنیادی ڈھانچے کی توسیع ، قومی اور بین الاقوامی بازاروں میں روڈ شوز کا اہتمام کرنے ، ہوٹلوں اور ہاوس بوٹوں کی تجدید و مرمت کیلئے این او سی فراہم کرنے ، ایم آئی سی ای فلم اور گالف سیاحت کو فروغ دینے ، ٹریول ایجنٹوں اور میڈیا افراد کیلئے ایف اے ایم دوروں کا انعقاد کرنے اور سیاحتی مقامات پر معقول تعداد میں سیاحتی پولیس تعینات کرنے کی مانگیں پیش کیں ۔
سیکرٹری محکمہ سیاحت نے اُن کی مانگوں کو بغور سُنا اور انہیں یقین دلایا کہ اُن کے مسائل اور مانگوں پر غور کر کے ان کا ازالہ کیا جائے گا ۔ ناظمِ سیاحت کشمیر نے سیکرٹری کو مطلع کیا کہ محکمہ نے پہلے ہی مختلف ریاستوں کے میڈیا افراد کیلئے ایف اے ایم دوروں کا اہتمام کیا ہے اور محکمہ نے کولکتہ ، چنئی اور بنگلور میں سیاحت کے فروغ کیلئے ٹریول ٹریڈ میلوں میں شرکت کی ہے ۔

میٹنگ میں تی اے ایس کے ، ٹی اے اے کے ، کے ایچ اے آر اے ، کے ایچ اے آر او ایف ، اے ٹی او کے ، اے کے ٹی او ، یو ٹی ٹی اے ، پی ایچ اے ، آر او اے ، جے کے ٹی اے ، ٹی ٹی آئی جی ، پی ئی ایل ٹیہ او ایف ، کے ایچ بی او اے ، آئی اے ٹی او ۔ جے کے ، ٹی اے اے آئی ۔ جے کے ، ڈی ٹی او اے کے ، جے اینڈ کے ایچ سی ، سی آئی آئی ۔ کشمیر چیپٹر اور این ٹی ٹی اے کے سربراہ اور نمائندگان میٹنگ میں موجود تھے ۔

Exit mobile version