• Latest
  • Trending
  • All
بچوں کوموسیقی ورقص سکھایاجائے:مفتی

بچوں کوموسیقی ورقص سکھایاجائے:مفتی

June 15, 2017

جموں کشمیر میں انتخابات کا اشارہ

March 3, 2023
برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

March 2, 2023
قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

March 2, 2023
کشمیرمیں حالات پہلی بار تو نہیں بگڑے ہیں:شاہ

دلی کی ٹیم جموں میں نہایت مصروف

March 2, 2023
سنہا لوگوں کو ٹیکس پر آمادہ کرنے کیلئے کوشاں

سنہا لوگوں کو ٹیکس پر آمادہ کرنے کیلئے کوشاں

February 28, 2023
آئی فون لیکر ڈیلیوری بوائے کا قتل

آئی فون لیکر ڈیلیوری بوائے کا قتل

February 22, 2023
”بھارت ماتا کی جئے“نہ کہنے والے انسانیت کے دشمن

کشمیریوں کو محتاج بنایا جا رہا ہے:فاروق

February 21, 2023
سونہ مرگ اور رام بن میں درجنوں مکانات تباہ

سونہ مرگ اور رام بن میں درجنوں مکانات تباہ

February 21, 2023
تُرکی میں تازہ زلزلے سے کئی عمارتیں منہدم

تُرکی میں تازہ زلزلے سے کئی عمارتیں منہدم

February 21, 2023
مودی مبصرین کو مایوس کرکے چلے گئے!

سرکار غریبی کے خاتمہ کیلئے پُرعزم

February 18, 2023
مژھل میں برفانی تودہ نوجوان کو کھا گیا

مژھل میں برفانی تودہ نوجوان کو کھا گیا

February 17, 2023
…اوراب 370 کو بھی چلینج،سپریم کورٹ تیار!

سُپریم کورٹ 370کی شنوائی کیلئے تیار

February 17, 2023
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کیجیے
  • ٹیم تفصیلات
11th Year of Publication
-18 °c
Tuesday, May 20, 2025
Tafseelat - تفصیلات
  • جموں کشمیر
  • بھارت
  • دیگر اہم خبریں
  • کھیل/سائنس
  • کاروبار/ سیاحت
  • مزید
    • انٹرویو
    • تازہ ترین
    • لطیفے/گھریلو ٹوٹکے
    • میٹھی مرچیں
    • آج کے کالم
    • تصویروں کی زبانی
No Result
View All Result
English
Tafseelat - تفصیلات
  • جموں کشمیر
  • بھارت
  • دیگر اہم خبریں
  • کھیل/سائنس
  • کاروبار/ سیاحت
  • مزید
    • انٹرویو
    • تازہ ترین
    • لطیفے/گھریلو ٹوٹکے
    • میٹھی مرچیں
    • آج کے کالم
    • تصویروں کی زبانی
No Result
View All Result
Tafseelat - تفصیلات
No Result
View All Result
Home کاروبار/ سیاحت

بچوں کوموسیقی ورقص سکھایاجائے:مفتی

تفصیلات نیوز ڈیسک by تفصیلات نیوز ڈیسک
June 15, 2017
in کاروبار/ سیاحت
1 min read
0
بچوں کوموسیقی ورقص سکھایاجائے:مفتی
52
SHARES
149
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

سرینگر// وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے محکمہ تبذیب کو تقابلی اور دیگر سرگرمیوں کا انعقاد کر کے سال بھر کیلئے سرگرمیوں کا کیلنڈر جاری کرنے کی ہدایت دی ہے ۔انہوں نے بچوں میں فنون لطیفہ کے تئیں رجحان پیدا کرنے کے لئے خصوصی آرٹ فارمیٹ تشکیل دئیے جانے کی بھی ہدایت دی۔

کل یہاں محکمہ کی جائزہ میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے وزیر نے محکمہ کو مختلف ذیلی شعبوں کی سرگرمیوں کو مجتمع کرنے کے لئے کہا کہ تاکہ ریاست کے سبھی خطوں میں سال بھر جاری رہنے والی سرگرمیوں کے تعلق سے ایک کیلنڈر دیا جاسکے۔انہوں نے مختلف فنون بشمول مصوری ، موسیقی ،رقص وغیرہ کو بچوں میں متعارف کرنے کی تلقین کی تاکہ مستقبل کے فنکاروں کو موثر انداز میں تیار کیا جاسکے۔میٹنگ میں کلچر ، سیاحت اور تعلیم کی وزیر مملکت پریا سیٹھی بھی موجود تھیں۔

وزیر اعلیٰ نے مختلف سرگرمیوں کے لئے مرکزی معاونت والی سکیموں سے استفادہ کرنے کی ہدایت دی۔انہوںنے آثار قدیمہ اور یاد گاری اشیاء کو تحفظ فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ اُن کی ڈیجیٹائزیشن کی ہدایت دی تاکہ اُن کو آئندہ نسل کے لئے محفوظ رکھا جاسکے ۔محبوبہ مفتی نے وادی کشمیر میں صوفیانہ موسیقی کی روایت کو زندہ رکھنے کے لئے صوفیانہ موسیقی سکول کے قیام کے لئے زمین کی نشاندہی کرنے کی ہدایت دی۔لائبریریزی محکمہ کی کارکردگی کے بارے میں وزیر اعلیٰ کو بتایا کہ جے ای ای ، این ای ای ٹی اور دیگر مسابقتی امتحانات میں شرکت کے خواہشمند طالب علموں کے لئے ای۔ لرننگ پروگرام متعارف کیا گیا ہے جس میں تقریبا ً 700 متحرک لیکچر اور 125 مضامین کے بارے میں طالب علموں کو آن لائن درس دیا گیا ۔انہوں بتایا گیا کہ محکمہ طالب علموں کو آن لائن کیئر کونسلنگ کی سہولیت فراہم کرنے پر غور کررہا ہے جو کہ ملک میں اپنی نوعیت کا پہلا پروگرام ہوگا۔

میٹنگ میں بتایا گیا کہ ریاستی کلچرل اکیڈیمی نے گزشتہ برس تقریبا 500ادبی اور ثقافتی پروگرام منعقد کئے اور اکیڈیمی کی جنرل کونسل میٹنگ 35برس کے وقفے کے بعد منعقد کی گئی ۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ اکیڈیمی اپنی جدید پہل کے تحت کشمیر کلچرل سینٹر اور جموں رائٹرس کلب کے قیام کا منصوبہ بنا رہی ہے ۔میٹنگ میں مزید بتایا گیا کہ کلچرل اکیڈیمی کے رمضان سپیشل پروگراموں کو عوامی سطح پر کافی پذیرائی حاصل ہو رہی ہے ۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ اکیڈیمی نے قرأت ،نعت اور قوالی وغیرہ کے پروگرام منعقد کئے ہیں۔واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ نے ماہ رمضان کے دوران اس طرح کے پروگراموں کے انعقاد کی ہدایت دی تھی۔میٹنگ میں جانکاری دی گئی کہ کلچر محکمہ کی جانب سے کشمیر ہارٹ میں قائم کئے گئے نائیٹ مارکیٹ میں لوگوں کی ایک بہت بڑی تعداد آتی ہے۔

وزیر اعلیٰ نے اس طرح کی سرگرمیوں کو مزید وسعت دینے کی ضرورت پر زور دیا۔میٹنگ میں بتایاگیا کہ کلچر محکمہ نے وادی کشمیرمیں مغل باغات کو محفوظ یادگار قرار دیا ہے اور ان یاد گاروں کو یونیسکو کے یادگاروں کی فہرست میں شامل کرانے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔میٹنگ میں چیف سیکرٹری بی بی ویاس ،وزیرا علیٰ کے پرنسپل سیکرٹری روہت کنسل ،کمشنر سیکرٹری فائنانس نوین چودھری، وزیر اعلیٰ کے سیکرٹری ایم ایچ ملک ،سیکرٹری کلچر دلشاد خان ، سیکرٹری کلچر ل اکیڈیمی ڈاکٹر عزیز حاجنی ،ڈائریکٹر لائبریریز مختار العزیز اور دیگر اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔

Tags: CultureDanceMehbooba MuftiMusic
Share21Tweet13Share5Send
تفصیلات نیوز ڈیسک

تفصیلات نیوز ڈیسک

Related Posts

قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘
کاروبار/ سیاحت

قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

by نمائندہ تفصیلات
March 2, 2023
155
راہُل گاندھی کی چھُٹی،گُلمرگ میں مزے
کاروبار/ سیاحت

راہُل گاندھی کی چھُٹی،گُلمرگ میں مزے

by نمائندہ تفصیلات
February 16, 2023
112
ایلون مسک نے اپنے کُتے کو ٹوئٹر کا سی ای او بنا دیا
کاروبار/ سیاحت

ایلون مسک نے اپنے کُتے کو ٹوئٹر کا سی ای او بنا دیا

by تفصیلات نیوز ڈیسک
February 15, 2023
141
115سال پُرانی موٹر سائیکل پونے آٹھ کروڑ میں بِک گئی
تازہ ترین

115سال پُرانی موٹر سائیکل پونے آٹھ کروڑ میں بِک گئی

by تفصیلات نیوز ڈیسک
February 14, 2023
128
گلمرگ کا نیا عجوبہ:باہر سے برف خانہ اندر سے چائے خانہ
کاروبار/ سیاحت

گلمرگ کا نیا عجوبہ:باہر سے برف خانہ اندر سے چائے خانہ

by صریر خالد
January 28, 2021
319
  • Trending
  • Comments
  • Latest
کمیشن نہیں تنخواہ چاہیئے:فئیر پرائس شاپس کا مطالبہ

کمیشن نہیں تنخواہ چاہیئے:فئیر پرائس شاپس کا مطالبہ

February 3, 2021
کیا آپ کو قربانی کے مسائل معلوم ہیں؟

کیا آپ کو قربانی کے مسائل معلوم ہیں؟

August 19, 2018
سلمان کو پاکستان کا سونے کی بندوق کا تحفہ

سلمان کو پاکستان کا سونے کی بندوق کا تحفہ

February 18, 2019
پرواز سلطان ابنِ صفیؔ کا کرنل فریدی

پرواز سلطان ابنِ صفیؔ کا کرنل فریدی

February 1, 2021

کولگام میں 6کشمیری جاں بحق،2فوجی بھی ہلاک

1
بھاجپا سے ملکر پردے کے پیچھے بڑارول نبھایا:لون

بھاجپا سے ملکر پردے کے پیچھے بڑارول نبھایا:لون

1
مودی صاحب خُدا کا انتخاب ہیں،بھارت ماتا ہم سب کی ماں:مظفر بیگ

مودی صاحب خُدا کا انتخاب ہیں،بھارت ماتا ہم سب کی ماں:مظفر بیگ

1
دفعہ370کو دفع کرنے کا وقت آ  گیا ہے:بی جے پی

دفعہ 35-Aقصور کس کا ،ذمہ داری کس کی؟

1

جموں کشمیر میں انتخابات کا اشارہ

March 3, 2023
برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

برطانیہ جانے سے قبل راہُل گاندھی نے بالآخر۔۔۔

March 2, 2023
قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

قبل از وقت گرمی سے ’پریشانی کے شگوفے‘

March 2, 2023
کشمیرمیں حالات پہلی بار تو نہیں بگڑے ہیں:شاہ

دلی کی ٹیم جموں میں نہایت مصروف

March 2, 2023
Tafseelat - تفصیلات

11th Year of Publication
Copyright © 2023 Tafseelat
Designed, Developed & Maintained by Acmosoft

Navigate Site

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ کیجیے
  • ٹیم تفصیلات

Follow Us

No Result
View All Result
  • جموں کشمیر
  • بھارت
  • دیگر اہم خبریں
  • کھیل/سائنس
  • کاروبار/ سیاحت
  • مزید
    • انٹرویو
    • تازہ ترین
    • لطیفے/گھریلو ٹوٹکے
    • میٹھی مرچیں
    • آج کے کالم
    • تصویروں کی زبانی

11th Year of Publication
Copyright © 2023 Tafseelat
Designed, Developed & Maintained by Acmosoft

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
Go to mobile version