سرینگر// جموں کشمیر سرکار نے ریاست میں سیاحت کو فروغ دینے اور زیادہ سے زیادہ سیاحوں کو ریاست کی سیر پر آنے کے لئے راغب کرنے کی خاطر ٹریول پیکیجز اور رہائشی سہولیات میں 50فیصد کی بھاری رعایت دینے کا اعلان کیا ہے۔جموں وکشمیر ٹوراِزم ڈیولپمنٹ کارپوریشن ( جے کے ٹی ڈی سی) ایک کمرہ بُک کرنے سے لے کر ایک مکمل ٹور پیکیج کیلئے 50فیصد رعایت دے گی تاکہ وادی آنے والے سیاحوں کو اصل قیمتوں کے 50فیصد تک سہولیات دستیاب ہوسکیں۔کارپوریشن کے اثاثے ریاست بھر میں اہم سیاحتی مقامات پر موجود ہیںجن میں شہرہ آفاق پہلگام، گلمرگ، آرہ بل اور کوکر ناگ بھی شامل ہےں۔
قابل ذکر ہے کہ وادی کشمیر کی خراب صورتحال اور اس حوالے سے میڈیا پر جاری بحث و مباحثوں کی وجہ سے تمام توقعات کے برعکس اب کی بار بھی یہاں کا سیاحتی سیزن ماند پڑا ہوا ہے اور بہت کم سیاح وادی کی سیر کو آرہے ہیں۔
ایم ڈی جے کے ٹی ڈی سی نے کہا ہے کہ کارپوریشن کے پاس اس وقت 1750بستروں کی گنجائش موجود ہے اور ریاست بھر میںکارپوریشن 7کیفٹیریا اور ریسٹوران چلارہی ہے۔علاوہ ازیں سیاحوں کو ٹرانسپورٹ کی بہتر سہولیات دستیاب کرانے کے لئے اس کے پاس گاڑیوں کا ایک فلیٹ بھی موجود ہے۔انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر پلگرم ، سیرو تفریح ،ٹریکنگ اور موٹینرنگ ،گالف ،ایم آئی سی ای ،ثقافت ، ہیرٹیج ، کرافٹ سیاحت کے علاوہ فلم شوٹنگ اور آبی کھیلوں کے لئے موزون جگہ ہے۔
ایم ڈی نے مزید کہا کہ کشمیری کافی مہمان نواز ہیں اور یہاں آنے والے سیاح ہر صورت میں سفیر کا کام کرتے ہیں۔انہوںنے کہا کہ محکمہ سیاحت ٹور آپریٹروں اور میڈیا افراد کے لئے مزید ایف اے ایم دوروں کا انعقاد کرنے جارہی ہے تاکہ وہ بذاتِ خود اس بات کا احساس کریں کہ کشمیر سیر کرنے کے لئے نہایت ہی محفوظ جگہ ہے اور یہاں سیرو تفریح کے تمام وسائل موجود ہیں۔اُنہوںنے کہا کہ کارپوریشن نے ٹورپیکیج تشکیل دئیے ہیں اور آنے و الے سیاح ویب سائٹ jktdc.co.in سے تفصیلات حاصل کرسکتے ہیں۔سیاح یہاں کی سیر کے لئے کارپوریشن کے دفاترواقع ممبئی ،چنئی،نئی دلی، احمد آباد ، کولکتہ ،حیدر آباد یا پھر جموں میں اپنے ٹور بُک کراسکتے ہیں۔سیاح اپنی چھٹیوں کے ٹور پیکیجز کی ضروریات [email protected] پر بھیج سکتے ہیں۔
کارپوریشن کے پاس اس وقت 1750بستروں کی گنجائش موجود ہے اور ریاست بھر میںکارپوریشن 7کیفٹیریا اور ریسٹوران چلارہی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ وادی کشمیر کی خراب صورتحال اور اس حوالے سے میڈیا پر جاری بحث و مباحثوں کی وجہ سے تمام توقعات کے برعکس اب کی بار بھی یہاں کا سیاحتی سیزن ماند پڑا ہوا ہے اور بہت کم سیاح وادی کی سیر کو آرہے ہیں۔مانا جارہا ہے کہ اسی صورتحال سے پریشان جموں کشمیر سرکار نے سیاحوں کے لئے بھاری رعایت کا اعلان کیا ہے جس سے سیاحوں کی آمد میں اضافہ ہونے کی توقع کی جارہی ہے۔