نوجوان سیاحت کے ساتھ جُڑ جائیں:محبوبہ

سرینگر//
جموں کشمیر کی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے سیاحتی مقامات پتنی ٹاپ اور گلمرگ و ملحقہ علاقوں میں سیاحتی سرگرمیوں کو توسیع دینے کیلئے متصل دیہات میں بنیادی سہولیات دستیاب کرانے پر زور دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے نہ صرف یہ دیہات سیاحوں کے سفری پروگرام میں شامل ہو جائیں گے بلکہ مقامی نوجوانو ں کے لئے روزگار کے مزید مواقع بھی پیدا ہوں گے۔

گلمرگ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی 9ویںاور پتنی ٹاپ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی 19ویںمیٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ وہ ان شہرہ ٔآفاق سیاحتی مراکز پر بنیادی سیاحتی ڈھانچے کی توسیع ، ترقی اور سیاحت سے منسلک سرگرمیوں میں مقامی نوجوانوں کو شامل کریں۔وزیر اعلیٰ نے گلمرگ ماسٹر پلان فوری طور پیش کرنے کی ہدایت دی تاکہ کابینہ اس پر غور و خوض کر سکے ۔انہوں نے گلمرگ میں ہر بل گارڈن اور اوبزرویٹری کے قیام کے عمل میں سرعت لانے کی بھی ہدایت دی۔وزیر برائے باغبانی سید بشارت بخاری ، وزیر مملکت برائے سیاحت پریا سیٹھی،رکن اسمبلی محمد عباس وانی بھی میٹنگ میں موجود تھے۔

محبوبہ مفتی نے گلمرگ بابا ریشی سڑک کی تجدید و مرمت اور بابار یشی مارکیٹ کی مقامی قدرتی ماحو ل کے تناظر میں دیدہ ٔ ذیبی کا کام ترجیحی بنیاد پر شروع کرنے کے لئے کہا۔ انہوںنے متعلقہ حکام کو علاقے میں کام کر رہی کمپنیوں کی جانب سے منافع کا لازمی2 فیصد حصہ صرف کرنے کو یقینی بنانے کے لئے کہا۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ شرنج پر کیبل کار پروجیکٹ کے لئے مفصل پروجیکٹ رِپورٹ مرتب کیا گیا ہے اور اس پر عنقریب کام شروع کیا جائے گا۔دریں اثناء وزیرا علیٰ محبوبہ مفتی نے سناسر ، منتلائی اور دیگر علاقوں کو ترقی دینے کی ضرورت پر زور دیا ہے تاکہ ناشری ٹنل کے چالو ہونے سے پتنی ٹاپ میں سیاحت کی آمد میں کمی کے مسئلے سے نمٹا جاسکے اور زیادہ سے زیادہ سیاحوں کی پتنی ٹاپ کی طرف راغب کیاجاسکے۔ انہوں نے پتنی ٹاپ میں سہولیات کو بڑھاو ا دینے کی ہدایت دی تاکہ اس اہم مقام میں سیاحوں کو دلچسپی برقرار رکھاسکے ۔

پتنی تاپ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی 19ویں میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سناسر ، منتلائی ، نتھا ٹاپ اور پتنی تاپ کے مضافات میں دیگر علاقوں کو ترقی دینے سے علاقے میں پورا ٹورسٹ سرکٹ مکمل ہوگا اور ایسا کرنے سے علاقے میں سیاحتی سرگرمیوں کو دوام حاصل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پتنی ٹاپ کو ایک مکمل سیاحتی مقام کے طور پر بڑھاوا دیا جانا چاہئے اورا سے سے قومی شاہراہ پر صرف ایک مقام کے نظرئیے سے نہیں دیکھا جانا چاہئے۔سیاحت کی وزیر مملکت پریا سیٹھی اور ایم ایل اے ادھمپور پون گپتا بھی میٹنگ میں موجود تھے۔

Exit mobile version