روزگار کے لئے معاہدوں پر دستخط

جموں (تفصیلات نیوز)
جموں کشمیر سرکار نے نے سٹیٹ رورل لائیولی ہُڈ مشن کی وساطت سے معروف کارپوریٹ اداروں اپالومیڈ ، سوریا وائرس لمٹیڈ اور مین پاور گروپ سروسز انڈیا لمٹیڈ کے ساتھ 120.99 کروڑ روپے مالیت کے مفاہمت ناموں پر دستخط کئے ہیں تا کہ ریاست کے نوجوانوں کو ملک کے اندر ہی ہنروں کی تربیت اور روز گار کے مواقع فراہم کئے جا سکیں ۔
ان مفاہمت ناموں پر دیہی ترقی کی مرکزی وزارت کے پروگرام دین دھیال اپادھیائے گرامین کوشلیا یوجنا کے تحت حمایت سکیم کیلئے دستخط کئے گئے ۔ اس سکیم کے تحت یہ کمپنیاں ریاست کے 9200 نوجوانوں کو صحت ، آئی ٹی ، بی پی او اور بینکنگ میں تربیت فراہم کریں گے ۔

مفاہمت نامے پر دستخط کے سلسلے میں تقریب میں دیہی ترقی کے سیکرٹری کفایت رضوی نے کہا کہ ریاست کے نوجوانوں میں کافی صلاحیت ہے اور انہیں صحیح سمت دکھانے کی ضرورت ہے ۔ مفاہمت نامے پر دستخط کے بعد جے کے ایس آر ایل ایم کے مشن ڈائریکٹر جی ایم قصبہ نے کہا کہ پروگرام کا مقصد ریاست کے 6 لاکھ نوجوانوں کو ہنروں کی تربیت اُن کیلئے روز گار کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے ۔

جے کے ہاوس نئی دہلی میں ان مفاہمت ناموں پر دستخط کئے گئے ۔ اس موقعہ پر ڈائریکٹر رورل سکلز ڈویژن ڈی ڈی یو جی کے وائی مرکزی حکومت انیل سبرامنیم ، محکمہ دیہی ترقی حکومتِ جموں و کشمیر کے ایڈیشنل سیکرٹری کے کے سدھا ، حکومتِ ہند ڈی ڈی یو جی کے وائی کے علاقائی نمائیندے ( شمالی ) مرتضضیٰ حسین اور جے کے ایس آر ایل ایم کے عادل اشرف اور محمد امین بھی موجود تھے ۔ پروجیکٹ عمل آوری یجنسیوں کی نمائیندگی ایس سدھیر ( اپالو میڈی سکلز لمٹیڈ ) ڈاکٹر ابھیشیک ( سوریا وائرس لمٹیڈ ) اور فلپ کرسٹوفر ( مین پاور سروسز انڈیا لمٹیڈ ) کر رہے تھے ۔

Exit mobile version