صنعتکاروں کو دعوت پر ناراضگی

 

جموں (تفصیلات نیوز)
جموں//گوجربکروال اصلاحی کمیٹی نے وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کی جانب سے بیرونی ریاستوں کے صنعتکاروں کو ریاست میں سرمایہ کاری کی دعوت پربرہمی کااظہارکیاہے۔یہاں جاری پریس بیان میں گوجربکروال اصلاحی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری چوہدری اخترحسین نے کہاکہ وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کو ممبئی و دیگر ریاستوں سے صنعت کاروں کویہاں دعوت نہیں دینی چاہیئے اوراس عمل کوفوری طورپربندکرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ بیرونی ریاستوں کے بڑے صنعتکاریہاں کے لوگوں کو بہت بڑادھوکہ دیکر مالی خسارہ دینے کے بعد سبڈیاں و دیگر فائدے حاصل کرکے ریاست سے رفوچکر ہو جاتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ 1975میں شیخ عبداللہ نے یہ تجربہ کرنے کے بعد دھوکہ کھایا تھا۔انہوں نے کہا”ایک تو ہماری ریاست میں بجلی کا بہت بڑا بحران ہے اس پرطرہ کہ یہ لوگ ریاست میں بھرپور فائدہ اٹھاتے ہیں۔کچھ تو کرائے پر ہی اراضی حاصل کرنے کے بعد راتوں رات غائب ہو جاتے ہیں“ ۔اخترچوہدری نے کہاکہ ہماری سرکار اگر آپسی سہولیتیں سبسڈیاں و فائدے مقامی نو جوانوں کو مہیا کرئے تو دھوکہ نہ ہوگا۔انہوں نے کہاکہ مرکزی سرکاروں نے ہمیشہ ہی ریاست میں بجلی پروجیکٹ تیار کرنے کے بعد ریاست کی حصہ داری کو قبول نہیں کیا ہے اور ریاستی حقوق کی پامالی کی ہے اور ریاستی عوام کی خواہشات کو نظر انداز کیا ہے اور سنجیدگی سے ریاست کو اس بحران سے نکالنے کی کوششیں نہیں کی ہے بلکہ دریاوں سے پانی کی رائلٹی سے بھی آنکھیں موندلی ہیںجس کے نتیجہ میں ریاست کے تعلیم یافتہ نو جوان بے روزگاری سے تنگ آکر بدامنی میں اضافہ کر رہے ہیں ۔

چوہدری اختر نے کہاکہ مرکزی سرکار ریاست کی خوشحالی کیلئے کبھی بھی موثر اقدام اٹھانے میں پیش رفت کرنے میں ناکام ہوئی ہے۔28سالوں سے نو جوانوں کو طاقت سے زیر کرنے میں ناکامیاب ثابت کیسے ہونگے اور پھر انڈسٹری وزیربھی بیرون ریاستی فنکاروں سے30 فی صد کمیشن لیکر سر جھکانے پر اور اس لوٹ کھسوٹ فریب کاری کو بند کریں ورنہ ریاست کی حالت کبھی بھی ترقی و بہتری کی سمت نہیں بڑھ پائیگی۔اخترچوہدری نے اس معاملے پرسنجیدگی سے غورکرنے پرزوردیاہے۔

Exit mobile version